عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹرجتیندرسنگھ نے  2اکتوبر سے 31اکتوبر 2023تک حکومت ہند نے منعقد کی جانے والی خصوصی مہم 3.0 کے لئے تیاریوں کا جائزہ لیا


حکومت 2اکتوبر سے 31اکتوبر2023تک سووچھتاکو بہتربنانے اورزیرالتواء ریفررینسز کونمٹانے کی غرض سے خصوصی مہم 3.0کا انعقاد کرے گی

انتظامی اصلاحات اورعوامی شکایات کا محکمہ اس مہم کے لئے تال میل قائم کرنے اوررہنمائی فراہم کرنے کی غرض سے مجازی محکمہ ہوگا

یہ مہم حکومت ہند کی وزارتوں /محکموں کے سبھی دفاتر/تنظیموں میں منعقد کی جائے گی

اس مہم کے تحت  ان مقامی طورپرکام کرنے والے /بیرونی علاقوں میں کام کرنے والے دفاتر پرخصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی جو خدمات کی بہم رسانی کے ذمہ دارہیں یا عوامی   روابط کے حامل ہیں

Posted On: 05 SEP 2023 11:30AM by PIB Delhi

1- سائنس اور ٹیکنالوجی کے(آزادانہ چارج) کے مرکزی وزیر مملکت ؛ ارضیاتی سائنسز کے  (آزادانہ چارج) کے وزیرمملکت ؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے محکموں کےمرکزی  وزیرمملکت ، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے حکومت ہند میں سووچھتا کو بہتر بنانے اور زیر التواء معاملات کو نمٹانے کے لیے خصوصی مہم 3.0 کی تیاریوں کا جائزہ لیا ۔یہ مہم 2  اکتوبر سے 31 اکتوبر، 2023 تک منعقد کی جائے گی ۔

 2-حکومت ،اسی موضوع پرسال  2021 اور 2022 میں منعقد کی گئی خصوصی مہمات  کی طرز پر 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023 تک سووچھتا کو بہتر بنانے اور زیر التوا حوالوں  یعنی ریفرینسز کو نمٹانے کے لیے  ایک خصوصی مہم 3.0 کا انعقاد کرے گی۔ اس مہم کے تحت  ان مقامی طورپرکام کرنے والے /بیرونی علاقوں میں کام کرنے والے دفاتر پرخصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی جو خدمات کی بہم رسانی کے ذمہ دارہیں یا عوامی   روابط کے حامل ہیں۔

3-کابینہ سکریٹری نے حکومت ہند کے تمام سکریٹریوں کو خط لکھ کر مہم کی کامیابی کے لیے ان کی ذاتی شمولیت کی درخواست کی ہے۔ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ (ڈی اے آرپی جی ) ملک بھر میں مہم کے لئے تال میل قائم کرنے ، مربوط کرنے اور چلانے کے لیے نوڈل محکمہ ہو گا اور خصوصی مہم 3.0 کے نفاذ کی نگرانی کرے گا۔

 4-یہ مہم  سال 2021 اور 2022 میں 2 اکتوبر سے 31 اکتوبر تک چلائی گئی خصوصی مہموں کا ایک سلسلہ ہے۔ سال 2022 میں چلائی گئی خصوصی مہم 2.0 کے تحت  پورے ملک میں ایک لاکھ سے زیادہ سرکاری دفاتر کا احاطہ کیا گیاتھا۔ ان دفاتر نے اجتماعی طور پر تقریباً 89.8 لاکھ مربع فٹ جگہ  کی گنجائش پیدا کی  اوران کا  پیداواری استعمال شروع کر دیا۔ ردی اور فاضل چیزوں کوفروخت کرکے  370.83 کروڑکی وصولیابی کی گئی ، 64.92 لاکھ فائلوں کا  ازسرنوجائزہ لیا گیا، 4.56 لاکھ عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا، 8998 ایم پی کے  ریفرینسز یعنی حوالہ جات کا جواب دیا گیا۔

5-ڈی اے آرپی جی  کی  طرف سے خصوصی مہم 3.0 کے انعقاد کے لیے رہنما خطوط جاری کیے گئے ہیں۔ خصوصی مہم 3.0 دو مرحلوں میں منعقد کی جائے گی۔

i-تیاری کا مرحلہ (15 ستمبر سے 30 ستمبر 2023)تک

تیاری کے مرحلے کے دوران وزارتیں/محکمے  درج ذیل کام انجام دیں گے:-

(الف )مہم کے لیے دفاتر/ افسران اور زمینی  سطح پرکام کرنے والے کارکنان کو متحرک کریں۔

(ب)اپنی ہر مہم  میں دفاتر می میں نوڈل افسران  نوڈل افسروں کا تقرر کریں گے۔

(ج) مہم میں نوڈل افسران کے  کردار کے بارے میں ان کے لیے تربیت کا بندوبست کریں گے۔

(د)زیر التواء حوالہ جات  یعنی ریفرینسزکی نشاندہی کریں گے۔

(ح)صفائی  ستھرائی کے مقصد سے مہم کے مقامات کی نشاندہی کریں گے۔

(و)ضائع کیے جانے والے اورٹھکانے لگائے جانے والے  فالتو اشیاء اورسامان  کے حجم کا اندازہ لگائیں  گےاور ان کو ٹھکانے لگانے کے طریقہ کار کو حتمی شکل دیں گے ۔

 ii-نفاذ کا مرحلہ (2 اکتوبر سے 31 اکتوبر 2023تک)

نفاذ کے مرحلے کے دوران وزارتیں/محکمے  درج ذیل کام انجام دیں گے :-

(الف) تیاری کے مرحلے میں طے شدہ اہداف کو حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ۔

(ب) ریکارڈ کے انتظام کو بہتر بنانے کے لیے مہم کوبروئے کارلائیں گے ۔

(ج)مہم کے دوران  وضع  کردہ بہترین  طورطریقوں کی دستاویز تیار کریں گے ۔

 

6. ایس سی ڈی پی ایم ،مہم کی پیش رفت کی نگرانی پورٹل https://scdpm.nic.in  پرکرے گی ۔ وزارتوں/محکموں کے نوڈل افسران اپنے لاگ ان  صداقت ناموں  کے ذریعے پورٹل تک رسائی حاصل کریں گے اور روزانہ کی بنیاد پر اپنی وزارت میں مہم کی پیشرفت جمع کرائیں گے۔ مہم کی پوری مدت کے دوران ہفتہ وار بنیادوں پر نوڈل افسروں کے ساتھ ، ڈی اے آرپی جی کے سکریٹری  کے ذریعے جائزہ لیا جائے گا۔ ڈی اے آرپی جی کی طرف سے مہم کی پیش رفت پر  ایک ہفتہ وار جامع رپورٹ تیار کی جائے گی جسے  کیبنٹ سیکرٹریٹ اور وزیراعظم کے دفتر- پی ایم او  میں جمع کرایاجائے گا ۔

 7-ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے خصوصی مہم 2021 اور 2022 کے تحت  کی گئی سال بہ سال پیش رفت کی تعریف کی جس کے نتیجے میں سووچھتا کو ادارہ جاتی بنایا گیا اور حکومت میں زیر التواء  معاملوں میں کمی آئی ہے۔ حکومت نے فیصلہ کیا کہ زیر التواء  معاملوں کو کم کرنے کی مشق ،ایک مسلسل کوشش ہونی چاہئے اور اس کی نگرانی سینئر عہدیدار باقاعدگی سے کریں گے۔

8- ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ اس مہم کے تحت  ان مقامی طورپرکام کرنے والے /بیرونی علاقوں میں کام کرنے والے دفاتر پرخصوصی توجہ مرکوز کی جائے گی جو ملک کے کونے کونے اوردوردراز کے علاقوں میں مشن موڈ کے ذریعہ  خدمات کی بہم رسانی کے ذمہ دارہیں یا عوامی   روابط کے حامل ہیں۔

9- خصوصی مہم 3.0  کی بدولت امکان ہے کہ اس سے  کام کے سازگار ماحول کے لیے اہم اختراعی  طورطریقوں اور نظامی اصلاحات بہتری آئے گی۔

**********

 (ش ح ۔ع م ۔ع آ)

U-9190



(Release ID: 1954799) Visitor Counter : 109