وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

دو روزہ دورے کی تکمیل کے بعد آئی این ایس دہلی کی کولمبو، سری لنکا سے روانگی

Posted On: 03 SEP 2023 6:29PM by PIB Delhi

آئی این ایس دہلی پورٹ سٹی کے اپنے دو روزہ دورے کی تکمیل کے بعد 03 ستمبر 2023 کو کولمبو، سری لنکا سے روانہ ہوا۔

بندرگاہ پر جہاز کے قیام کے دوران، جہاز کے عملے اور سری لنکائی بحریہ (ایس ایل این)  کے جوانوں کے درمیان باہمی مفادات پر مبنی مختلف موضوعات پر فوجیوں کے باہمی تربیتی پروگرام  سمیت متعدد پروگرام منعقد کیے گئے۔ مہمان بھارتی بحری جہاز کے عملے اور ایس ایل این کے جوانوں کے ذریعہ کرو جزیرے  میں مشترکہ طور پر صفائی ستھرائی سے متعلق ایک مہم کا اہتمام کیا گیا۔ اس بحری جہاز نے 200 سے زائد این سی سی کیڈٹوں اور 500 دیگر مقامی وزیٹرس کے لیے جہاز پر ایک سلسلہ کار دورے کا بھی اہتمام کیا۔

آئی این ایس دہلی کے کمانڈنگ آفیسر  نے آر اے ڈی ایم سریش ڈی سلوا، کمانڈر ویسٹرن نول ایریا (سی او ایم ویسٹ)سے بات چیت کی اور 1987 سے 1991 تک آئی پی کے ایف آپریشنوں کے دوران سری لنکا میں اپنی جانیں گنوانے والے بھارتی فوجیوں کے اعزاز میں گلہائے عقیدت نذر کرکے آئی پی کے ایف میمورئیل پر خراج عقیدت پیش کیا۔

دوست ممالک کو ضروری طبی سپلائی فراہم کرانے کے لیے بھارت کی ’آروگیہ میتری‘ پہل قدمی کے جزو کے طور پر، سری لنکا میں بھارت کے ہائی کمشنر، جناب گوپال باگلے، نے  آئی این ایس دہلی میں منعقدہ استقبالیہ تقریب کے دوران سری لنکائی پارلیمنٹ کے محترم اسپیکر کو جدید ترین آروگیہ میتری مکعب پیش کیا۔ یہ مکعب پروجیکٹ بھیشم (سہیوگ ہتا اور میتری کے لیے بھارت کی صحتی پہل قدمی) کے تحت اندرونِ ملک تیار کیے گئے ہیں۔محترم اسپیکر کے علاوہ، بندرگاہوں، جہازرانی اور ہوابازی کی وزارت کے سینئر سرکاری افسران، اٹارنی جنرل، دفاع کے سکریٹری اور تینوں افواج کے سربراہان نے بھی استقبالیہ تقریب میں شرکت کی۔

یہ دورہ آئی این ایس دہلی اور ایس ایل این کے بحری جہاز وجے باہو کے درمیان سی آف کولمبو میں پاسیج ایکسرسائز (پاس ایکس) کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/pix(1)(2)BV4H.jpeg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/pix(3)(1)5CQP.jpeg

**********

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:9144


(Release ID: 1954498) Visitor Counter : 113