ریلوے کی وزارت

محترمہ جیا ورما سنہا نے ریلوے بورڈ کی چیئرپرسن اور سی ای او کا چارج سنبھال لیا


وہ ہندوستانی ریلوے کے اس اعلیٰ ترین عہدے پر تعینات ہونے والی پہلی خاتون ہیں

Posted On: 01 SEP 2023 11:06AM by PIB Delhi

محترمہ جیا ورما سنہا نے آج ریل بھون میں ریلوے بورڈ (وزارت ریلوے) کی نئی چیئرپرسن اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کا چارج سنبھال لیا۔ کابینہ کی تقرری کمیٹی نے محترمہ جیا ورما سنہا بطور چیئرپرسن اور سی ای او ریلوے بورڈ کی تقرری کو منظوری دی ۔ وہ ہندوستانی ریلوے کے اس اعلیٰ عہدے پر تعینات ہونے والی پہلی خاتون ہیں۔

اس سے پہلےمحترمہ  جیا ورما سنہا نے بطور ممبر (آپریشنز اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ) ریلوے بورڈ کام کیا ہے۔ محترمہ سنہا ہندوستانی ریلوے پر مال بردار اور مسافر خدمات کی مجموعی نقل و حمل کے ذمہ دار تھی۔

محترمہ جیا ورما سنہا نے 1988 میں انڈین ریلوے ٹریفک سروس (آئی آر ٹی ایس) میں شمولیت اختیار کی۔ ہندوستانی ریلوے میں اپنے 35 سال سے زیادہ کے کیریئر کے دوران ، انہوں نے کئی اہم عہدوں پر کام کیا جیسے ممبر (آپریشنز اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ) ریلوے بورڈ، ایڈیشنل ممبر، ٹریفک ٹرانسپورٹیشن، ریلوے بورڈ۔ انہوں نے  آپریشنز، کمرشل، آئی ٹی اور ویجیلنس کا احاطہ کرنے والے  متنوع  میدانوں میں  کام کیا ہے۔ وہ پہلی خاتون تھیں جنہیں ساؤتھ ایسٹرن ریلوے کی پرنسپل چیف آپریشنز منیجر کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ انہوں نے ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں ہندوستان کے ہائی کمیشن میں ریلوے مشیر کے طور پر کام کیا تھا جس کے دوران کولکتہ سے ڈھاکہ تک مشہور میتری ایکسپریس کا افتتاح کیا گیا تھا۔

محترمہ سنہا الہ آباد یونیورسٹی کی سابق طالب علم ہیں، اور فوٹو گرافی میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔

*************

 

 

ش ح۔ س ب۔ رض

U. No.9074



(Release ID: 1953974) Visitor Counter : 157