وزارت خزانہ
مالی سال 2023-24 کے لیے، جولائی 2023 تک، مرکزی حکومت ہند کے کھاتوں کا ماہانہ جائزہ
Posted On:
31 AUG 2023 5:02PM by PIB Delhi
جولائی 2023 کے مہینے تک، ہندوستان کی مرکزی حکومت کے ماہانہ اکھاتوں کو یکجا کر لیا گیا ہے اور رپورٹیں شائع کی گئی ہیں۔ اس کی اہم جھلکیاں ذیل میں دی گئی ہیں:
حکومت ہند کو، جولائی 2023 تک، 775107 کروڑ روپے (2023-24 کے متعلقہ بجٹ تخمینے کا 28.5 فیصد) ، جولائی 2023 تک حاصل ہوئے ہیں ، جس میں سے ، 582585 کروڑ روپے ٹیکس محصول (نیٹ ٹو سینٹر)، 178804 کروڑ روپے غیر –ٹیکس محصول اور 13718 کروڑ روپے غیر- قرضہ جاتی اثاثوں کی رسیدوں پر مشتمل ہیں۔ غیر- قرضہ جاتی اثاثوں کی رسیدیں، 8253 کروڑ روپے کے قرضوں کی وصولی اور 5465 کروڑ روپے کی متفرق اثاثوں کی رسیدوں پر مشتمل ہیں۔
اس مدت تک ،حکومت ہند کی طرف سے 309521 کروڑ روپے کی رقم ریاستی حکومتوں کو ٹیکسوں کی واپسی کی تقسیم کے طور پر منتقل کیے گئے ہیں جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں، 108413 کروڑ روپے زیادہ ہے۔
حکومت ہند کی طرف سے کئے گئے کل اخراجات 1380700 کروڑ روپے (23-24 کے متعلقہ بجٹ تخمینے کا 30.7 فیصد) ہیں، جس میں سے 1063621 کروڑ روپے محصولاتی کھاتے کے زمرے میں ہیں اور 317079 کروڑ روپے اثاثہ جاتی کھاتے میں ہیں۔ کل محصولاتی اخراجات میں سے ، 299889 کروڑ روپے سود کی ادائیگیوں کے حساب سے اور 140996 کروڑ روپے بڑی سبسڈیز کے حساب سے ہیں۔
*******
ش ح۔ا ع ۔ ت ح
(U:9044 )
(Release ID: 1953800)
Visitor Counter : 128