خلا ء کا محکمہ

اسرو  پہلا شمسی مشن لانچ کرنے کے لئے تیار

Posted On: 29 AUG 2023 5:12PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ، وزیراعظم کے دفتر،  عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء  کے مرکزی وزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ  چندریان مشن  کی کامیابی کے بعد  بھارت  اپنے پہلے  شمسی مشن  ‘‘ادتیہ -  ایل 1’’  کے  ساتھ  تیار ہے، جسے اسرو  لانچ کرنے کے لئے  پوری طرح تیار ہے ، جس کا زیادہ امکان ہے کہ وہ 2  ستمبر کو لانچ کیا جائے گا۔

مین پوری میں  ایک عوامی پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر  جتیندر سنگھ نے کہا کہ  پوری دنیا میں  بھارت کے چندریان مشن  کے جشن کے ساتھ  شمسی مشن میں بھی  عوام کی  دلچسپی کئی گنا بڑھ گئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001DJLL.jpg

وزیراعظم جناب نریندر مودی کو  اس کا پورا کریڈٹ دیتے ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ  اگر  وزیراعظم نے  بھارت کے خلائی سیکٹر  کو ماضی کے  شکنجے سے آزاد کرانے کا جرات مندانہ، تاریخی  فیصلہ نہیں کیا ہو تا، جسے  کوئی دوسری حکومت نہیں کرسکی تھی،  یہ ممکن نہیں  ہوسکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے نتیجے  آج  چار سال کے مختصر عرصے میں اسرو کے مالی وسائل  میں اضافہ ہو ا ہے ، اسٹارٹ اپ کی تعداد 4  سے 150  تک پہنچ گئی ہے اور  بھارت کی سٹیلائٹ لانچ کرنے  کی سہولت  اچانک اتنی بڑھ گئی ہے کہ  اب تک  یورپی سٹیلائٹ  لانچ  کر کے  بھارت نے  260  ملین یورو سے زیادہ کمائے ہیں اور امریکی سٹیلائٹ لانچ کر کے بھارت نے 150  ملین ڈالر سے زیادہ کمائے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  اس کی وجہ یہ ہے کہ وزیراعظم مودی نے  سائنسی برادری  کے وقار کو اتنا بلند کیا ہے کہ آج  ہم نے  سورج کے لئے  اپنا پہلا خلائی مشن  لانچ کرنے کا  اعتماد  اور  عزم  کیا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002AWMD.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے وضاحت کی کہ  شمسی خلائی مشن  آدتیہ  -  ایل 1 ، 7  پے لوڈ  (مشن میں  موجود آلات) کے ساتھ  پولر سٹیلا ئٹ لانچ  وہیکل (پی ایس ایل وی) کا استعمال کرے گا۔ یہ خلائی جہاز  سورج -  زمین کے نظام  میں  لیگرینج پوائنٹ -1 (ایل 1) کے قریب خلائی مدار  میں  نصب  رہے گا، جو  زمین سے تقریبا 1.5  ملین کلو میٹر  دور ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ  اس  خلائی مدار  میں  سٹیلائٹ  کو نصب کرنے کا ایک بڑا فائدہ  یہ ہوگا  کہ  یہ  کسی بھی  گہن کے بغیر  مسلسل  سورج  کو  دیکھتا رہے گا۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ  مریخ اور چاند کے مشن کے بعد آدتیہ ایل 1  ایسا تیسرا مشن ہے۔ یہ  سورج کی توانائی کے وسائل  کا مطالعہ کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- وا - ق ر)

U-8962



(Release ID: 1953262) Visitor Counter : 104