بھاری صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھاری صنعتوں کی وزارت کل‘‘ریویو آف پی ایل آئی-آٹو اسکیم –ایکسی لینس تھرو آتم نربھرتا ’’ پر ایک کانفرنس کا انعقاد کرے گی


ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے کانفرنس کی صدارت کریں گے۔ اس کا مقصد پی ایل آئی اسکیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لیے تمام حصص داروں کو اکٹھا کرنا ہے

Posted On: 28 AUG 2023 1:01PM by PIB Delhi

بھاری صنعتوں کی وزارت (ایم ایچ آئی) کل 29 اگست، 2023 کو انڈیا ہیبی ٹیٹ سنٹر ‘‘ریویو آف پی ایل آئی-آٹو اسکیم –ایکسی لینس تھرو آتم نربھرتا ’’ پر ایک کانفرنس کا انعقاد کرے گی ۔ اس کانفرنس کی صدارت بھاری صنعتوں کے مرکزی وزیر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے کریں گے۔ اس تقریب کا مقصد حصص داروں یعنی پی ایل آئی-آٹو درخواست دہندگان، پی ایم اے، ٹیسٹ ایجنسیوں وغیرہ کو اسکیم کی کارکردگی کا جائزہ لینے، اپنے علم اور تجربات کا اشتراک کرنے اور تمام خدشات اور چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اکٹھا کرنا ہے۔  تقریب میں اس اسکیم کے ذریعے دستیاب مواقع کو سمجھنے پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

ایم ایچ آئی نے کلینر موبلٹی کو فروغ دینے اور اختراع و ٹیکنالوجی کے ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں۔ آٹوموٹیو سیکٹر میں، وزارت نے مختلف فلیگ شپ پروگرام شروع کیے ہیں، جن میں سے ایک آٹوموبائل اور آٹو کل پرزوں کے لیے پی ایل آئی اسکیم  (25,938 کروڑ روپے کی لاگت) ہے۔

ان اسکیموں کا اثر آٹو موٹیو انڈسٹری کی ترقی کا باعث بنے گا اور یہ طے ہے کہ ہندوستانی آٹو موٹیو انڈسٹری 2030 تک دنیا میں تیسرے نمبر پر آجائے گی۔ایم ایچ آئی آٹو موٹیو انڈسٹری کے پی ایل آئی-آٹو عرضی گذاروں کو اسکیم کے اہم حصص دار تصور کرتی ہے۔ ایم ایچ آئی وزیر اعظم کے تصور کے مطابق "آتم نربھرتا کے ذریعے عمدگی" کے وژن کو پورا کرنے کے لیے صنعت کی حمایت کے تئیں پرعزم ہے۔ ایم ایچ آئی کے مطابق، ملک کے اندر ایڈوانسڈ آٹوموٹیو ٹیکنالوجی (اے اے ٹی) مصنوعات کی ڈیپ لوکلائزیشن اور ترقی کا ہدف ،آٹو موٹیو انڈسٹری کی حمایت اور ترقی کے بغیر حاصل نہیں کیا جا سکتا۔ مرکزی حکومت اخلاقی ذمہ داری لیتی ہے کہ وہ اس اہم صنعت کو مالی مدد کے ساتھ ساتھ اختراعات اور ٹیکنالوجی کو فروغ دینے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرکے تقویت دے۔

*********

ش ج۔ .م م  ۔ ج

UN0-8910


(Release ID: 1952880) Visitor Counter : 136