تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ آج راجستھان کی گنگاپور سٹی میں سہکار کسان سمیلن سے خطاب کیا


وزیر اعظم بننے کے بعد سے، جناب نریندر مودی  ملک میں کئی بے مثال کام کر رہے ہیں، ملک کے کسانوں کے دہائیوں پرانے مطالبے  کو پورا کرتے ہوئے ، جناب نریندر مودی نے ملک میں  امداد باہمی کی ایک الگ وزارت تشکیل دی ہے

زراعت کا بجٹ پچھلی حکومت کے دوران 22000 کروڑ روپے تھا، جسے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے 6 گنا بڑھا کر 125000 کروڑ روپے کر دیا

پہلے کسانوں کو 7 لاکھ کروڑ روپے کا قرض دیا جاتا تھا، جسے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بڑھا کر 20 لاکھ کروڑ کر دیا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک بھر کے کسانوں کے بینک کھاتوں میں ہر سال ڈی بی ٹی کے ذریعے 6000 روپے بھیج کر ’کسان متر‘ کے طور پر کام کیا ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت 20 سے زیادہ اسکیموں کے ذریعے پی اے سی ایس کو مضبوط کر رہی ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں حکومت نے گیہوں کی خریداری 251 لاکھ میٹرک ٹن سے بڑھا کر 433 لاکھ میٹرک ٹن، گیہوں کی ایم ایس پی 1400 روپے سے بڑھا کر 2100 روپے اور سرسوں کی ایم ایس پی 3050 روپے سے بڑھا کر  5400 روپے کر دی ہے

وزیر اعظم جناب نریندر مودی

Posted On: 26 AUG 2023 6:39PM by PIB Delhi

امور داخلہ اور امداد باہمی کے مرکزی وزیر  جناب امت شاہ نے آج راجستھان کی گنگاپور سٹی میں سہکار کسان سمیلن سے خطاب کیا۔ اس موقع پر لوک سبھا کے اسپیکر جناب اوم برلا، افکو کے چیئرمین جناب دلیپ سنگھانی سمیت دیگر سرکردہ شخصیات موجود تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001P9NL.jpg

 

جناب امت شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ  وزیراعظم جناب نریندر مودی نے ملک کے کسانوں کے دہائیوں پرانے مطالبے  کو پورا کرتے ہوئے  ملک میں امداد باہمی کی ایک الگ وزارت تشکیل دی ہے۔  انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم بننے کے بعد سے، جناب نریندر مودی ملک میں کئی بے مثال کام کر رہے ہیں، جیسے کہ الگ امداد باہمی کی  وزارت کی تشکیل اور حال ہی میں ہمارا چندریان-3  چاند کے جنوبی قطب پر  کامیابی کے ساتھ اترا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چندریان 3 مشن کی کامیابی سے پورے ملک میں نئی توانائی اور اعتماد پیدا ہوا ہے کیونکہ اب تک کوئی دوسرا ملک قطب جنوبی پر نہیں پہنچا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک کے خلائی مشن کو نئی رفتار اور توانائی دی، جس کی وجہ سے آج ہندوستان چاند کے جنوبی قطب پر پہنچنے والا پہلا ملک بن گیا ہے، یہ پورے ملک کے لیے فخر کی بات ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0021ZWA.jpg

 

امداد باہمی کے مرکزی وزیرنے کہا کہ مرکز میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے ڈیجیٹل ذرائع سے کسانوں کے مفاد میں کئی اسکیمیں  شروع کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی ملک کے ہر کسان کو 6000 روپے فراہم کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بہت سے زرعی قرضوں اور فصلوں کے بیمہ کے لیے بھی کام کیے  ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی   حکومت کے وقت زراعت کا  بجٹ تقریباً 22000 کروڑ روپے تھا جسے وزیر اعظم نریندر مودی نے 6 گنا بڑھا کر 125000 کروڑ کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  پہلے  کسانوں کو 7 لاکھ کروڑ روپے کا قرض دیا گیا تھا، جسے بڑھاکر  وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے  20 لاکھ کروڑ روپے کر دیا ہے۔ جناب شاہ نے کہا کہ ملک میں اناج کی پیداوار 265 ملین ٹن تھی جو اب بڑھ کر 323 ملین ٹن تک پہنچ گئی ہے۔ گیہوں کی خریداری 251 لاکھ میٹرک ٹن تھی جسے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے بڑھا کر 433 لاکھ میٹرک ٹن کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت والی حکومت نے گیہوں کی ایم ایس پی 1400 روپے سے بڑھا کر 2100 روپے کر دی ہے۔ حکومت نے سرسوں کی ایم ایس پی 3050 روپے سے بڑھا کر 5400 روپے کر دی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003QNFC.jpg

 

جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی ملک میں پرائمری ایگریکلچر کریڈٹ سوسائٹی (پی اے سی ایس) کو مضبوط کرنے کے لیے 20 سے زیادہ اسکیمیں لے کر آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج افکو  3500 سے زیادہ کوآپریٹو سوسائٹیز کے ذریعے ملک میں کوآپریٹیو کو مضبوط بنانے کے لیے کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک میں دو لاکھ نئی پرائمری ایگریکلچر کریڈٹ سوسائٹی بنا کر ہر پنچایت میں پی اے سی ایس کی تشکیل کی جائے گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004S7ZA.jpg

 

جناب شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے تین نئی کوآپریٹو سوسائٹیاں بنائی ہیں تاکہ کسانوں کو اچھے بیج ملیں، وہ اپنی پیداوار برآمد کرسکیں اور نامیاتی کھیتی  کرنے والے کسان آگے بڑھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ملک بھر کے کسانوں کے بینک کھاتوں میں ڈی بی ٹی کے ذریعے 6000 روپے بھیج کر ’کسان  متر‘کے طور پر کام کیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ ف ا ۔ ن ا۔

U-8901


(Release ID: 1952829) Visitor Counter : 124