وزارت اطلاعات ونشریات

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے تحریک دینے والی  تقریروں سے ترتیب شدہ کتاب ’سب کا ساتھ، سب کا وِکاس، سب کا وشواس‘کی جلد -2 اور تین کا اجراء

Posted On: 26 AUG 2023 4:37PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی کامیاب ترین دوسری مدت کار کے جون 2020 سے مئی 2021 اور جون 2021 سے مئی 2022 تک کی مدت میں ان کے ذریعے کی گئی تقریروں اور خطابات میں سے منتخب شدہ دو جلدوں میں تیار کتابوں ’سب کا ساتھ، سب کا وِکاس، سب کا وشواس‘کا اطلاعات و نشریات ، کھیل و نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور وزیر اعلیٰ جناب شیو راج سنگھ چوہان نے آج بھوپال کے کُشا بھاؤ ٹھاکرے کنووینشن سینٹر میں اجراء کیا۔ ان کتابوں کو اطلاعات و نشریات کی وزارت کے پبلی کیشن ڈویژن کے ذریعے شائع کیا گیا ہے۔

 

 

اس موقع پر اپنے خطاب میں اطلاعات ونشریات، کھیل و نوجوانوں کے امور کے مرکز ی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی تمام تقریریں حوصلہ اور تحریک دینے والی رہی ہیں۔

 ان کی ہر تقریر میں بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ان میں سے کتاب کی تیاری کے لئے تقریروں کا انتخاب کرنا چیلنج سے بھرا کام رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ان کتابوں کی ایک جلد میں 86اور دوسری جلد میں 80 تحریک دینے والی تقریروں کو شامل کیا گیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ جناب نریندر مودی کی تقریروں میں سے اہم موضوعات پر ان کے خطابات کو ترتیب دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان میں اسٹارٹ اَپ انڈیا، سوشاسن، ناری شکتی راشٹرشکتی، آتم نربھربھارت، جے جوان، جے کسان، جے وگیان، جیسے موضوعات پر عزت مآب وزیر اعظم کے خطابات کو شامل کیا گیا ہے۔

 

 

جناب ٹھاکر نے نوجوانوں اور تحقیق کاروں سے اپیل کی کہ وہ ان کتابوں کو ضرور پڑھیں۔ ان میں بہت کچھ جاننے اور سیکھنے کے لئے ملتا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ چاند کے ساؤتھ پول پر ہندوستان کے وِکرم لینڈر کا اُترنا ایک بڑی حصولیابی ہے اور دنیا میں پہلی بار ایسا ہو ا ہے۔

انہوں نے یوپی آئی اور تھیم ایپ ،جیسے ایپ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل ادائیگی کی دنیا میں میں اب سب سے زیادہ لین دین46فیصد  ہندوستان میں ہوتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے کے مقابلے میں 45کروڑ سے زیادہ بینک اکاؤنٹ کھولے گئے ہیں اور ڈی بی ٹی سسٹم سے اسٹیک ہولڈرز کو رقم براہ راست پہنچتی ہے۔

جناب ٹھاکر نے کہا کہ ہندوستان کا نوجوان اب روزگار دینے (جاب گیورز)بن گیا ہے۔ جناب ٹھاکر نے کہا کہ دنیا کے مقابلے میں سب سے زیادہ ایک لاکھ سے زیادہ اسٹارٹ اَپس ہندوستان میں ہے۔

جناب ٹھاکر نے کہا کہ دنیا میں سب سے سستا ڈاٹا اب ہندوستان میں ملنے کے ساتھ ہی ہندوستان نے اپنی 5جی تکنیک بنالی ہے اور مستقبل میں 6جی تکنیک بنانے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امرت کال میں ہندوستان دنیا کی پانچویں سب سے بڑی معیشت بن گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پہلے مدھیہ پردیش کو بیمار ریاست کہا جاتا تھا، مگر نئی سرکار کے آنے کے بعد سے مدھیہ پردیش ترقی یافتہ ریاستوں میں سے ایک بن گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مادری زبان میں تعلیم کے شعبے میں ہم آگے بڑھ رہے ہیں اور تنہا مدھیہ پردیش میں میڈیکل کی پڑھائی کا نصاب ہندی میں تیار کیا گیا ہے۔

جناب ٹھاکر نے بتایا کہ سیکھو کماؤ اسکیم ایک انوکھی اسکیم ہے اور اس میں 86ہزار سے زیادہ رجسٹریشن اب تک کئے جاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مدھیہ پردیش نے کھیلو انڈیا یوتھ گیمس کا کامیاب انعقاد کیا تھا۔

 

 

تقریب میں اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے نوجوانوں سے اپیل کی  کہ وہ ان کتابوں کو ضرور پڑھیں۔ یہ بیش قیمت خزانہ ہے، اس میں موتی ملیں گے۔

 انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ’من کی بات‘عوام کی بات ہے۔’من کی بات‘سماجی ایشوز کے لئے ایک پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی من کی بات ایک انوکھی پہل ہے۔

 انہوں نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو وزنری پرائم منسٹر کی شکل میں نامزد کرتے ہوئے ان کے ساتھ کی یادداشتوں کا ذکر کیا، جس میں ملک کی تعمیر نو کے لئے وزیر اعظم کے تصور کی چھلک ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں اسمارٹ سٹی کے سیکٹر میں اندور کو بیسٹ اسمارٹ سٹی کا ایوارڈ ملا ہے، وہیں انڈی اسمارٹ سٹی ایوارڈ میں مدھیہ پردیش کو بیسٹ اسٹیٹ کا ایوارڈ ملا ہے۔ اس سے پہلے صاف صفائی کے سروے میں مدھیہ پردیش کے اندور کو پہلا مقام ملتا رہا ہے۔

پروگرام کے آغاز میں اطلاعات و نشریات کی وزارت میں جوائنٹ سیکریٹری جناب وِکرم سہائے نے استقبالیہ تقریر کی۔ اس کے بعد کتابوں پر مبنی ایک چھوٹی فلم کی نمائش کی گئی۔پروگرام میں کھجوراہو کے ممبر پارلیمنٹ جناب وی ڈی شرما بھی اسٹیج پر موجود رہے۔ پروگرام میں پبلی کیشن ڈویژن کی ڈائریکٹر جنرل محترمہ انوپما بھٹناگر کے ذریعے شکریہ ادا کیا گیا۔

 

 

پروگرام کے آغاز سے قبل مواصلات کے مرکزی بیورو کے ذریعے ’9سال:سیوا سوشاسن اور غریب کلیاب‘کے ساتھ ہی ’نیا بھارت:سشکت بھارت‘موضوع پر منعقد ملٹی میڈیا نمائش کا افتتاح اطلاعات و نشریات ،کھیل اور نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر اور وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے کیا۔

 اس موقع پر پبلی کیشن ڈویژن کی جانب سے ایک اسٹال کا انعقاد کیا گیا ہے، جس میں ڈویژن کے ذریعے شائع شدہ کتابیں دکھنے اور فروخت کے لئے دستیاب کرائی گئی ہے۔

 

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ج ق۔ ن ع

 (U: 8876)



(Release ID: 1952530) Visitor Counter : 100