امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے کہا کہ ایک سچا لیڈر ہر حال میں اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے


وزیر اعظم جناب نریندر مودی بھارت کے کامیاب مون مشن، چندریان 3 کے لیے کام کرنے والے سائنس دانوں سے آج صبح یونان سے براہ راست بنگلورو کے لیے روانہ ہوئے

بنگلورو میں سائنس دانوں سے ان کا متاثرکن خطاب بھارت کی حیرت انگیز کامیابی کو خراج تحسین تھا

23 اگست بھارت کے لیے ایک تاریخی دن ہے، جو مون مشن چندریان 3کی کامیابی کی یاد دلاتا ہے

آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اسے ’قومی خلائی دن‘ کے طور پر منانے کا اعلان کیا، تاکہ اس مشن کے پیچھے بھارت کے سائنس دانوں کی کامیابی کی کہانی ہر آنے والی نسل تک پہنچے

یہ فیصلہ بھارتی سائنس دانوں کو خلائی تحقیق کے میدان میں نئی بلندیوں کو حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا

بھارت کے مون مشن کی تاریخی کامیابی کے ساتھ ہمارے سائنس دانوں نے وقت کی ریت پر ایک انمٹ نشان ثبت کر دیا ہے

اس کامیابی کی یاد میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چندریان-3 کی لینڈنگ کے مقام کا نام شیو شکتی اور چندریان-2 کے لینڈنگ کے مقام کا نام ترنگا رکھا ہے تاکہ ہمیں یاد رہے کہ ’کوئی ناکامی مستقل نہیں ہوتی‘

Posted On: 26 AUG 2023 2:39PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر جناب امت شاہ نے کہا ہے کہ ایک سچا لیڈر ہر حال میں اپنے لوگوں کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے۔ جناب امت شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی آج صبح یونان سے براہ راست بنگلورو کے لیے روانہ ہوئے تاکہ بھارت کے کامیاب مون مشن چندریان 3 کے پیچھے اسرو کے سائنس دانوں سے ملاقات کرسکیں۔ بنگلورو میں سائنس دانوں کے نام ان کا متاثر کن خطاب بھارت کی شاندار کامیابی کو خراج تحسین ہے جو آسمان تک پہنچ گئی۔

مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر نے کہا کہ 23 اگست بھارت کے لیے ایک تاریخی دن ہے، کیونکہ یہ اس کے مون مشن چندریان 3 کی کامیابی کی علامت ہے۔ آج وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے اسے ’قومی خلائی دن‘ کے طور پر منانے کا اعلان کیا، تاکہ اس مشن کے پیچھے بھارت کے سائنس دانوں کی کامیابی کی کہانی آنے والی ہر نسل تک پہنچے۔ یہ فیصلہ بھارتی سائنس دانوں کو خلائی تحقیق کے میدان میں نئی بلندیوں کو حاصل کرنے کی ترغیب دیتا رہے گا اور ’ترنگے‘ کا فخر برقرار رکھے گا۔

جناب امت شاہ نے کہا کہ بھارت کے مون مشن کی تاریخی کامیابی کے ساتھ ہی ہمارے سائنس دانوں نے وقت کی ریت پر ایک انمٹ نشان ثبت کیا ہے۔ اس کامیابی کی یاد منانے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چندریان-3 کی لینڈنگ کے مقام کا نام شیو شکتی اور چندریان-2 کے لینڈنگ کے مقام کا نام ترنگا رکھا ہے تاکہ ہمیں یاد رہے کہ ’کوئی ناکامی مستقل نہیں ہوتی۔‘

***

(ش ح – ع ا – ع ر)

U. No. 8869



(Release ID: 1952463) Visitor Counter : 91