وزیراعظم کا دفتر
وزیراعظم مودی کا، جنوبی افریقہ اور یونان کے نتیجہ خیز سفر کے بعد ،بنگلورو پہنچنے پر شاندار خیرمقدم
Posted On:
26 AUG 2023 10:04AM by PIB Delhi
وزیراعظم جناب نریندر مودی جنوبی افریقہ اور یونان کا اپنا چار روزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد آج بنگلورو پہنچنے۔ وزیراعظم نے جنوبی افریقہ میں برکس سربراہ کانفرنس میں شرکت کی ، بعدازاں انھوں نے یونان کا دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران وزیراعظم نے دونوں ملکوں میں کئی دو طرفہ میٹنگیں کیں اور بہت سے مقامی دانشور ان اور رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کیں۔ انھوں نے دونوں ممالک میں متحرک بھارتی برادری کے افراد سے بھی ملاقات کی۔ وزیراعظم ، جنھوں نے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے چندریان -3 مون لینڈر کے چاند کی سطح پر اترنے کا مشاہدہ کیا تھا، آج اسرو ٹیم کے ساتھ بات چیت کرنے کے لئے بنگلورو پہنچے ہیں۔
وزیراعظم مودی کا ایچ ایل ہوائی اڈے کے باہر والہانہ خیرمقدم کیا گیا۔ اس موقع پر انھوں نےوہاں جمع شہریوں سے خطاب کیا۔ انھوں نے اپنے خطاب کا آغاز جے جوان، جے کسان اور اس میں اضافہ کرتے ہوئے جے وگیان- جے انوسندھیان کے نعرےسے کیا۔ جناب مودی نے کہا کہ بھارت کی اس کامیابی پر اسی طرح کا جوش و خروش ،میں نےجنوبی افریقہ اور یونان میں بھی دیکھا۔
وزیراعظم ، اسرو ٹیم کے ساتھ ملاقات کے لئے بے تاب نظر آئے اور اپنی اس بے تابی کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ میں نے اپنے دورے سے واپسی پر سب سے پہلے بنگلورو آنے کا فیصلہ کیا۔ وزیراعظم نے پروٹوکول کی زحمت نہ اٹھانے کی اپنی درخواست کے سلسلے میں تعاون کے لئے گورنر صاحب، وزیراعلیٰ اور نائب وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم نے اپنے پرجوش استقبال اورلوگوں کے جوش و خروش کو دیکھ کر تمام شہریوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔ بعد میں جناب مودی ایک روڈ شو کے دوران چندریان ٹیم کے ساتھ اسرو کے لئے روانہ ہوئے۔
*******
ش ح۔ ن ر
U NO:8860
(Release ID: 1952380)
Visitor Counter : 129
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Manipuri
,
Bengali
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam