وزیراعظم کا دفتر

ہند- یونان کا مشترکہ بیان

Posted On: 25 AUG 2023 11:39PM by PIB Delhi

عزت مآب وزیر اعظم كاءریاكوس مِتسوٹیكس کی دعوت پر وزیر اعظم جناب نریندر مودی كا 25 اگست 2023 کو یونانی جمہوریہ کا سرکاری دورہ وزیر اعظم مِتسوٹیاکس اور وزیر اعظم مودی نے تسلیم کیا کہ ہندوستان اور یونان دونوں كے تاریخی روابط  ہیں اور اس بات پر اتفاق کیا کہ ایک ایسے وقت میں جب عالمی نظام غیر معمولی تبدیلیوں سے گزر رہا ہے، ہمارے دو طرفہ تعلقات کو وسیع كرنے کے لیے ایک نئے سرے سے متحرک نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔

دونوں رہنماؤں نے گرمجوشی اور دوستانہ ماحول میں اعلیٰ سطح پر بات چیت کی۔ دونوں فریقوں کے درمیان جاری تعاون کا ادراك کیا اور باہمی دلچسپی کے دو طرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ایک طویل عرصے سے بحری نقطہ نظر کے ساتھ دو قدیم سمندری سفر کرنے والے ممالک کے رہنماؤں کے طور پر دونوں نے ایک آزاد، کھلے اور منضبط بحیرہ روم اور ہند-بحرالکاہل کے اپنے وژن سے ایك دوسرے كو آگاہ کیا، جو بین الاقوامی امن، استحکام اور سلامتی کے فائدے کے لیے سمندر کے قانون خاص طور پر یو این سی ایل او ایس کی دفعات  کے مطابق ہے اور خودمختاری، علاقائی سالمیت اور جہاز رانی کی آزادی کے مکمل احترام کے ساتھ بھی۔

دونوں رہنماؤں نے ادراك کیا کہ یورپی یونین اور ہندوستان کے پاس دنیا میں سب سے بڑی جمہوری اور آزاد منڈی  ہے اور اس بات پر اتفاق کیا کہ یورپی یونین-ہند تعلقات کو گہرا کرنا باہمی طور پر فائدہ مند ہوگا اور اس کا علاقائی اور عالمی سطح پر مثبت اثر پڑے گا۔ وزرائے اعظم نے اطمینان کے ساتھ یہ بھی نوٹ کیا کہ یونان اور ہندوستان دونوں نے اپنے اپنے خطوں میں چیلنجوں کے باوجود غیر معمولی اقتصادی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے اور ملکی اقتصادی ترقی کو بحال کیا ہے۔ دونوں وزرائے اعظم نے جاری ہند- یورپی یونین تجارت اور سرمایہ کاری کے مذاکرات اور ہند- یورپی یونین کنیکٹیویٹی پارٹنرشپ کے جلد نفاذ کے حق میں بھی اپنی مضبوط تاءید کا اظہار کیا۔

اپنے ملکوں اور عوام کے درمیان دیرینہ گرمجوش اور قریبی تعلقات کی بنیاد پر دونوں رہنماؤں نے یونان اور ہندوستان کے دوطرفہ تعلقات کو "حكمت انگیز ساجھے داری" کی سطح پر بہتر کرنے کا فیصلہ کیا اور سیاسی، سیکورٹی اور اقتصادی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید وسعت دینے کے رُخ پر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ دونوں وزرائے اعظم نے دونوں ممالک کے درمیان بین عوامی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے اقدامات کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔ حالیہ برسوں میں دو طرفہ تجارت اور اقتصادی روابط میں اضافے کی ستاءش كرتے ہوئے دونوں رہنماؤں نے یہ بھی ہدایت کی کہ فریقین 2030 تک دو طرفہ تجارت کو دوگنا کرنے کے لیے سر گرم عمل رہیں گے۔

دونوں رہنماؤں نے دفاع، جہاز رانی، سائنس اور ٹیکنالوجی، سائبر اسپیس، تعلیم، ثقافت، سیاحت اور زراعت کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسیع اور گہرا کرنے کی ضرورت کا اعادہ کیا۔ انہوں نے زراعت کے شعبے میں تعاون کے بارے میں مفاہمت نامے پر دستخط کا ادراك كیا جس میں باہمی فائدے کی خاطر شعبہ جاتی تعاون کو آسان بنانے کے لیے زراعت پر ایک یونان-ہند مشترکہ ذیلی کمیٹی کا قیام بھی شامل ہے۔ دونوں رہنماؤں نے اپنے سینئر حکام کو سیاسی، اقتصادی، دفاعی، سیکورٹی اور عوامی سفارت کاری سمیت دیگر شعبوں میں باقاعدہ بات چیت کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ دونوں نے یونان اور ہندوستان کے درمیان براہ راست پروازوں کی حوصلہ افزائی سے بھی اتفاق کیا۔

ہندوستان اور یونان کے درمیان دیرینہ ثقافتی تبادلوں کو مدنظر رکھتے ہوئے، دونوں رہنماؤں نے فن کی تمام شکلوں میں تبادلے کو فروغ دینے کی کوششوں کا خیر مقدم کیا۔ ان رہنماوں نے قدیم مقامات کے تحفظ اور تحفظ میں مشترکہ کوششوں کی حوصلہ افزائی کرنے اور یونیسکو کے اندر تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی اتفاق کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ موبلٹی اینڈ مائیگریشن پارٹنرشپ ایگریمنٹ (ایم ایم پی اے) کو جلد حتمی شکل دینا خاص طور پر دونوں ممالک کے درمیان افرادی قوت کی آزادانہ نقل و حرکت میں سہولت فراہم کرنا باہمی طور پر سود مند  رہے گا۔

دونوں رہنمائوں نے دہشت گردی کی اُس کی تمام شکلوں اور مظاہر میں، جب بھی، جہاں بھی اور کسی کی بھی جانب سے ارتکاب كی نیز بین سرحد دہشت گردی کے لیے نیابتی دہشت گردوں کے استعمال کی شدید مذمت کی۔

وزیر اعظم مودی نے بین الاقوامی شمسی اتحاد (آئی ایس اے) میں یونان کا خیرمقدم کیا اور كہا كہ كوالیشن فار ڈیزاسٹر ریزاءلینٹ انفرا اسٹركچر (سی ڈی آر آئی) میں یونان کی رکنیت کا انتظار رہے گا۔

جی 20 فورم کی ہندوستان کی صدارت کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم مِتسوٹیکس نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ہندوستان کی قیادت میں، جی 20 اپنے نشانوں کو کامیابی سے پار كرے گا۔

وزیر اعظم مودی نے دورے میں یونان کی حکومت اور عوام کی طرف سے شاندار مہمان نوازی کے لیے وزیر اعظم مِتسوٹیکس کا شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعظم مودی نے وزیر اعظم مِتسوٹیاکس کو ہندوستان کے دورے کی دعوت دی۔

******

U.No:8857

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1952372) Visitor Counter : 112