سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

"گندے پانی  کی نکاسی  کے میکانیکی  حیاتیاتی نظام  کے لئے قومی اقدام (نمستے)"


اس اسکیم کا مقصد دستی صفائی کرنے والوں کی باضابطہ کاری اور بحالی ہے

Posted On: 25 AUG 2023 2:30PM by PIB Delhi

اگرچہ  دستی طور پر صفائی کرنے والوں کی  بحالی کے لئے ذاتی روز گار  کے لئے اسکیم (ایس آر ایم ایس) کے تحت  کی جانے والی   کاوشوں  اور حکومت کی دیگر کوششوں سے، دستی صفائی کی لعنت تقریباً ختم ہو گئی ہے؛ گٹروں کی خطرناک صفائی کی وجہ سے سیور/سیپٹک ٹینک سے متعلق متعدد اموات ، وقتاً فوقتاً پریس میں رپورٹ کی جاتی ہیں۔ سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق، 10 لاکھ روپے کے معاوضے کی ادائیگی کے لیے اس طرح کے معاملات ،متعلقہ ریاستی حکومت کے ساتھ  اٹھائے جاتے ہیں۔ اس طرح ان دنوں سب سے بڑا مسئلہ گٹر اور سیپٹک ٹینکوں کی مؤثر صفائی اور حفاظتی تدابیر پر عمل نہ کرنا ہے، جس کی وجہ سے قیمتی انسانی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔ صفائی کرنے کے اس خطرناک طریقہ کار کوختم کرنے، گٹر اور سیپٹک ٹینک کے کارکنوں کی اموات کو روکنے اور ان کی حفاظت اور وقار کو یقینی بنانے کے لیے، سماجی انصاف اور بااختیار بنانے کی وزارت (ایم او ایس جی ای) اور ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) نے مشترکہ طور پر ایک اسکیم بنائی ہے جس کا نام ہے، گندے پانی  کی نکاسی  کے میکانیکی  حیاتیاتی نظام  کے لئے قومی اقدام (نمستے)۔ایس آر ایم ایس  کے موجودہ اجزاء کو نمستے  اسکیم کے اجزاء کے طور پر رکھا گیا ہے۔ اس اسکیم کو 2025-26 تک کے تین سالوں کے دوران، ملک کے تمام 4800+ شہری مقامی اداروں (یو ایل بیز) میں نافذ کیا جانا ہے، جس کے لئے 349.70 کروڑ روپے  کی رقم  مختص کی گئی ہے۔

نمستے  اجزاء کی مداخلت:

  1. ایس ایس ڈبلیوز کی پروفائلنگ:نمستے، سیور/سیپٹک ٹینک ورکرز (ایس ایس ڈبلیوز) کی پروفائلنگ کا تصور کرتی ہے۔ایس ایس ڈبلیوز  کی فہرست متعلقہ یو ایل بیز سے حاصل کی جائے گی اور اس کے بعد پروفائلنگ کیمپوں کے ذریعے ایس ایس ڈبلیوزکی تفصیلی پروفائلنگ کی جائے گی۔
  2. پیشہ ورانہ تحفظات  کی تربیت اور ایس ایس ڈبلیوز میں ذاتی حفاظتی سازوسامان (پی پی ای) کٹس کی تقسیم۔
  3. صفائی کے مؤثر کاموں کے لیے سینی ٹیشن ریسپانس یونٹس (ایس آر یوز) کے لیے حفاظتی آلات کے لیے مدد۔
  4. صحت بیمہ اسکیم کے فوائد کو بڑھانا: شناخت شدہ ایس ایس ڈبلیوز اور ان کے خاندانوں کو حفاظتی احاطہ  فراہم کرنے کے لیے، انہیں آیوشمان بھارت- پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا (اے بی – پی ایم جے اے وائی) کے تحت شامل  کیا جائے گا۔ اے بی – پی ایم جے اے وائی کا پریمیم، ان شناخت شدہ دستی صفائی کرنے والوں اور ایس ایس ڈبلیوز کے خاندانوں کے لیے جو پہلے اس کے دائرہ کار  میں نہیں تھے،  نمستے کے تحت برداشت کیا جائے گا۔
  5. روزی روٹی کی مدد: ایکشن پلان میکانائزیشن اور انٹرپرائز کی ترقی کو فروغ دے گا۔ قومی صفائی ملازمین فنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس کے ایف ڈی سی)، دستی صفائی کرنے والوں، صفائی ستھرائی کے کارکنوں اور ان کے زیر کفالت افراد کو صفائی سے متعلق آلات اور گاڑیوں کی خریداری کے لیے مالیاتی معاونت  اور سرمائے کی رعایت  فراہم کرے گا، تاکہ انہیں "سانی پرینور" بنایا جا سکے۔ اس کے علاوہ ذاتی  روزگار کے منصوبے کے لیے شناخت شدہ دستی صفائی کرنے والوں اور ان کے زیر کفالت افراد کو اثاثی سبسڈی کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔
  6. شناخت شدہ دستی صفائی کرنے والوں اور ان کے زیر کفالت افراد کو  3000  روپے  ماہانہ وظیفہ کے ساتھ دو سال تک ہنر مندی کی تربیت فراہم کی جائے گی۔
  7. ایم او ایس جے ای  اور ایم او ایچ  یو اے  کے پروگراموں کی ہم آہنگی: ایس ایس ڈبلیوز کا تحفظ، ایم او ایس جے ای اور ایم او ایچ یو اے کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ لہذا، نمستے کا ارادہ ،دونوں وزارتوں کے درمیان نظم و نسق اور نمستے کے اجزاء کے نفاذ کے لیے ہم آہنگی کو مضبوط کرتا ہے۔ ایکشن پلان موجودہ ایس آر ایم ایس،  سوچھ بھارت مشن (ایس بی ایم)، دین دیال انتیودیا یوجنا-قومی شہری  لائیولی ہڈس مشن (ڈی اے وائی – این یو ایل ایم) اور این ایس کے ایف ڈی سی، کے دستیاب مالیاتی مختص کا فائدہ اٹھاتا ہے اور ایس ایس ڈبلیوز کو  پیشہ ورانہ، سماجی اور مالیاتی حفاظتی احاطہ فراہم کرنے کے لیے ایک مرکوز نقطہ نظر  وضع کرتا ہے۔
  8. آئی ای سی مہم: یو ایل بیز اور این ایس کے ایف ڈی سی کے ذریعہ نمستے کی مداخلتوں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے  کے لئے مشترکہ طور پر،  بڑے پیمانے پر مہمات چلائی جائیں گی۔ الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا اور نمایاں مقامات پر ہورڈنگز ،مہم کے لیے مقامی زبان اور انگریزی/ہندی میں استعمال کیے جائیں گے۔ تشہیر  کے دوران سوشل میڈیا کے زیادہ سے زیادہ استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔
  9. ایم آئی ایس اور ویب سائٹ: نمستے کے لیے مخصوص ویب سائٹ کی مدد سے  ایم آئی ایس کا  جامع نفاذ اور نگرانی ہوگی۔

گزشتہ 9 سالوں کے دوران، دستی طور پر صفائی کرنے والوں کی بحالی کے لیے سابقہ ذاتی روز گار کی  اسکیم (ایس آر ایم ایس) کے تحت درج ذیل کامیابیوں کا لنک بنایا گیا ہے:

خصوصیات کا  لنک : نمستے اسکیم کو نافذ کرنے کے لیے، ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں اور یو ایل بی کو درج ذیل کارروائی کرنے کی ضرورت ہے:

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- وا - ق ر)

U-8822



(Release ID: 1952078) Visitor Counter : 86