کامرس اور صنعت کی وزارتہ

جی-20 تجارت اور سرمایہ کاری کے وزراء کی میٹنگ(ٹی آئی ایم ایم)، تجارت اور سرمایہ کاری کے نتائج کی دستاویز اور چیئر کے خلاصے کو اختیار کرنے کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی

Posted On: 25 AUG 2023 2:27PM by PIB Delhi

جی 20 تجارت اور سرمایہ کاری کے وزراء کا اجلاس آج جے پور میں اختتام پذیر ہوا، جسے ہندوستان کا گلابی شہر کہا جاتا ہے۔ اجلاس کی قیادت کامرس اور صنعت، صارفین کے امور، خوراک اور عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل کے مرکزی وزیر پیوش گوئل نے کی۔ انہوں  نے ، عالمی تجارتی تنظیم، یو این سی ٹی اے ڈی،بین الاقوامی تجارتی مرکز اور  او ای سی ڈی سمیت  وزارتی وفود اور جی 20 ممبران کے مندوبین، مدعو ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کا خیرمقدم کیا، شکریہ ادا کیا اور تعریف کی جس کے نتیجے میں نتائج  کی دستاویز اور چیئر کے  خلاصہ  کوحتمی شکل   دینے اور اسے  اختیار  کرنے کی راہ ہموار ہوئی ہے۔

جی-20 وزراء سے اپنے خطاب میں، ہندوستان کے وزیر اعظم، جناب نریندر مودی نے اس بات پر زور دیا کہ جی -20 کے طور پر، بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کاری کے نظم میں اعتماد بحال کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ انہوں نے لچکدار اور جامع عالمی قدر کے سلسلے   بنانے کی ضرورت پر زور دیا، جو مستقبل کے چیلنجوں  کا مقابلہ کر سکیں اور عالمی تجارت میں ایم ایس ایم ایز کی زیادہ شرکت کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے ڈبلیو ٹی او کے ساتھ اصولوں پر مبنی، کھلے، جامع، کثیرالطرفہ تجارتی نظام میں ہندوستان کے مصمم کے بارے میں بھی بات کی۔

ہندوستان کی صدارت میں، جی 20 تجارت اور سرمایہ کاری کا وزارتی  اجلاس ، پانچ ٹھوس اور کارروائی پر مبنی ڈیلیوری ایبلز پر ایک اہم اتفاق رائے تک پہنچا ہے،  جسے جے پور میں منعقدہ تجارتی وزارتی میٹنگ کے نتائج کی دستاویز میں منظور کیا گیا ہے۔

پہلی تجارتی دستاویزات کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلق اعلیٰ سطحی اصولوں کو اپنانا ہے، جس میں جی 20 کے وزراء نے 10 وسیع اصول بیان کیے ہیں جو کہ کاغذ کے بغیر تجارت کی مؤثر منتقلی کے مختلف جہتوں کا جامع طور پر احاطہ کرتے ہیں۔ یہ اصول، ممالک کو الیکٹرانک تجارت سے متعلق  اعداد وشمار  اور دستاویزات کے سرحد پار تبادلے سے متعلق اقدامات پر، عمل درآمد میں رہنمائی فراہم کریں گے؛ مزید برآں ایک محفوظ باہمی اور شفاف سرحد پار تجارتی ماحول کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ، اسے شمولیت کو اصولوں میں سے ایک کے طور پر ترجیح دی گئی ہے، اس بات کو یقینی بناتے ہوئے کہ اس طرح کی منتقلی ہر سائز کے کاروبار کو ایڈجسٹ کرتی ہے۔

جی-20 وزراء نے ایم ایس ایم ایز کے لیے معلومات تک رسائی کو بڑھانے کے لیے، جے پور کال فار ایکشن بھی جاری کیا۔ وزراء نے بین الاقوامی تجارتی مرکز (آئی ٹی سی)، جنیوا سے مطالبہ کیا کہ وہ یو این سی ٹی اے ڈی  اور ڈبلیو ٹی او  کے ساتھ مشاورت کے ساتھ،بین الاقوامی تجارتی  مرکز (آئی ٹی سی) کے عالمی تجارتی  مدد کی ڈیسک کو اپ گریڈ کرنے کے لیے ایک تفصیلی نفاذ کے منصوبے پر کام کرے، جو ایم ایس ایم ایز کو درپیش معلوماتی خلا کو ختم  کرے گا۔

وزراء نے جی وی سیز کے لیے جی- 20 جنرک نقشہ جاتی  لائحہ عمل کی توثیق کی، جس میں اعداد وشمار، تجزیہ، اور جی وی سی کے اعداد وشمار  کی نمائندگی کے کلیدی تعمیراتی بلاکس شامل تھے۔ لائحہ عمل نے سیکٹرل اور پروڈکٹ، دونوں سطحوں پر جی وی سیز کی لچک کا اندازہ کرنے میں مدد کے لیے کلیدی جہتوں کی نشاندہی کرنے کی بھی وکالت کی۔ مزید برآں، اہم جی وی سیز کو لچکدار اور مستحکم  رکھنے کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے، تعاون کے رہنما اصول بھی لائحہ عمل  میں بیان کیے گئے تھے۔

جی-20 وزراء نے پیشہ ورانہ خدمات کے لیے باہمی شناخت کے معاہدوں (ایم آر ایز) پر بہترین طریقوں کے رضاکارانہ اشتراک کا خیرمقدم کیا اور پیشہ ورانہ خدمات کے لیے ایم آر ایز پر بہترین طریقوں کے پریزیڈنسی کمپنڈیم کی ترقی کی حمایت کی۔ اچھے طریقوں کی تالیف سے ایم آر ایز میں کامیاب داخلے کی حوصلہ افزائی ہو گی جو ہمارے ڈاکٹروں، نرسوں، وکلاء، معماروں اور دیگر پیشہ ور افراد کی تکنیکی قابلیت کو، دوسرے ممالک کی طرف سے تسلیم کر اسکیں گی۔ اس طرح یہ ہمارے پیشہ ورانہ  افراد کو پوری دنیا میں اپنی تکنیکی خدمات فراہم کرنے میں بے حد مدد کرے گا۔

جی 20 کے وزراء نے باہمی مکالمے کی اہمیت کو تسلیم کیا،تاکہ انضباطی اختلافات اور متعلقہ تجارتی اخراجات کو کم کیا جا سکے اور غیر ضروری تجارتی تنازعات کو روکا جا سکے؛ تجارت اور سرمایہ کاری سے متعلق اقدامات کی نگرانی کی جا سکے اور موجودہ رکاوٹوں کو دور  کیا جا سکے۔ جی- 20 وزراء نے 2023 میں جی-20معیاری  مذاکرات منعقد کرنے کی صدارت کی تجویز کا خیرمقدم کیا،جو اراکین، پالیسی سازوں، ضابطہ کاروں ، معیاری ترتیب دینے والے اداروں اور دیگر متعلقہ فریقوں  کو مشترکہ دلچسپی کے موضوعات، جیسے کہ اچھے ریگولیٹری طریقوں اور معیارات، پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایکجا کریں گے۔

تمام پانچوں نتائج کوجی- 20 وزراء کی طرف سے وسیع پیمانے پر حمایت حاصل ہوئی۔

اپنے کلیدی خطاب میں، عالمی تجارتی تنظیم  کے ڈائریکٹر جنرل، ڈاکٹر نگوزی اوکونجو ایویلا نےجی- 20 کے تمام وزراء پر زور دیا کہ وہ 2024 کے اوائل میں ڈبلیو ٹی او  کی 13ویں وزارتی کانفرنس (ایم سی 13) میں، معاہدے کے لیے حقیقت پسندانہ ڈیلیوریبلز کو کم کریں۔ اس سلسلے میں، جی-20  وزراء نے  ڈبلیو ٹی او کے ساتھ کثیرالطرفہ تجارتی نظام کے بنیادی کردار کی توثیق کی۔ انہوں نے ڈبلیو ٹی او کے قاعدہ سازی بازو کو مضبوط بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور ڈبلیو ٹی او میں جاری مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔ ، جی-20  وزراء نے، خاص طور پر، ڈبلیو ٹی او  کی 13ویں وزارتی کانفرنس (ایم سی13) میں ڈبلیو ٹی اواصلاحات سمیت مثبت نتائج کو یقینی بنانے کے لیے تعمیری کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

آج اختیار کردہ نتیجہ کی دستاویز اور چیئر کا خلاصہ، جی - 20 کی ویب سائٹ - https://www.g20.org/en پر دستیاب ہوگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

(ش ح- اع - ق ر)

U-8819



(Release ID: 1952065) Visitor Counter : 140