صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدرجمہوریہ ہند نے دادی پرکاشمنی کی یاد میں ڈاک ٹکٹ جاری کیا
Posted On:
25 AUG 2023 12:56PM by PIB Delhi
ہندوستان کی صدر جمہوریہ محترمہ دروپدی مرمو نے آج (25 اگست 2023) راشٹرپتی بھون کلچرل سینٹر میں برہما کماریوں کی سابق سربراہ دادی پرکاشمنی کی یاد میں ایک ڈاک ٹکٹ جاری کیا۔ یہ ڈاک ٹکٹ دادی پرکاشمنی کی 16ویں برسی کے موقع پر وزارت مواصلات کے محکمہ ڈاک کے ‘مائی اسٹیمپ’ اقدام کے تحت جاری کیا گیا تھا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ دادی پرکاشمنی نے روحانیت کے ذریعے ہندوستانی اقدار اور ثقافت کو ہندوستان اور بیرون ملک پھیلایا۔ ان کی قیادت میں، برہما کماریاں خواتین کی زیر قیادت دنیا کی سب سے بڑی روحانی تنظیم بن گئی۔ ایک سچی لیڈر کی طرح، وہ مشکل حالات میں بھی ایمان اور ہمت کے ساتھ برہما کماری خاندان کے ساتھ کھڑی رہیں اور ہمیشہ ان کی رہنمائی کی۔
صدر مملکت نے کہا کہ یہ دنیا کا سب سے بڑا سچ ہے کہ زندگی عارضی ہے اور انسان کو صرف اس کے اعمال کی وجہ سے یاد رکھا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ فلاح عامہ کے جذبے کے ساتھ نیک کام کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ دادی جی شاید جسمانی طور پر ہمارے درمیان نہیں ہیں، لیکن ان کی روحانی اور ولولہ انگیز شخصیت کی یادیں اور ان کا انسانی فلاح کا پیغام ہمیشہ ہمارے درمیان زندہ رہے گا اور آنے والی نسلوں کو متاثر کرتا رہے گا۔
چندریان -3 مشن کی حالیہ کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہم سب نے ہندوستان کے سائنسدانوں کی بے مثال کامیابی کا مشاہدہ کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان چاند کے جنوبی قطب پر پہنچنے والا پہلا ملک بن گیا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ چندریان 3 مشن کے ذریعے چاند کی زمین سے نئی معلومات حاصل کی جائیں گی جس سے پوری دنیا کو فائدہ پہنچے گا۔
صدر کی تقریر دیکھنے کے لیے براہ کرم یہاں کلک کریں۔
*************
ش ح۔ س ب۔ رض
U. No.8813
(Release ID: 1952009)
Visitor Counter : 95