خلا ء کا محکمہ

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے’چاند پر ہندوستان‘کی ستائش كرتے ہوئے متعلقہ سرگرمیوں کی آئندہ كی ترتیب بیان کی

Posted On: 23 AUG 2023 7:06PM by PIB Delhi

آج شام جنوبی قطب کے علاقے میں چاند کی سطح پر چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ کے فوراً بعد سائنس اور ٹیکنالوجی كے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور پی ایم او، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی امور كے مملكتی وزیر  ڈاکٹر جتیندر سنگھ كا یہ تھا ابتدائی جملہ: "سلام چاند پر ہندوستان کو! سلام اسرو کو!"

ساتھ ہی عین چندریان 3 کے لینڈنگ کے وقت  ایک ٹویٹ میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا كہ " دوسرے چاند کو تصور کرتے ہیں، ہم نے چاند کو محسوس کیا ہے۔

جب کہ دوسرے جہاں چاند كا منطاسی میں مزہ لیتے ہیں ہم  چاند كو محسوس كیا ہے۔ دوسرے جہاں خوابوں کی پرواز میں اُلجھے ہوئے ہیں ، چندریان 3 نے خواب کو حقیقت میں بدل دیا ہے۔ چاند کے آسمانوں پر اونچا اڑتا ترنگا ہندوستان کے عزم کی تصدیق کرتا ہے، جیسا کہ پی ایم مودی نے کہا، 'آسمان حد پرواز نہیں'۔

میڈیا کو ایک مختصر بیان میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اسرو کے چیئرمین جناب ایس سومانتھ، مشن ڈائریکٹر، جناب موہن کمار اور اسرو کی پوری ٹیم کی ہندوستان کے قومی فخر کا داءرہ چاند پر جنوبی قطبی علاقے کے اَن چھوئے علاقے تك وسیع كرنے پرتعریف کی جہاں تک اب تک کسی دوسرے خلائی مشن کے ذریعہ كسی كی رسائی نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ عام شہریوں کے لیے یہ سمجھنا مشکل ہے کہ اس میں کتنی مسلسل محنت، مشقت، عزم اور جذبے سے كام لیا  گیا ہے۔ مہینوں اور برسوں کے دن رات کام کرتے ہوئے مشن کی کامیابی کے لیے پیچیدہ منصوبہ بندی اور منٹ منٹ کی تفصیلات کو یقینی بنایا گیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا كہ آج کے کامیاب کارنامے کے بعد ہندوستان نے خلائی شعبے میں دنیا کے صف اول کے ملک کے طور پر اپنی پوزیشن کی توثیق کی ہے۔ انہوں نے ہندوستان کے خلائی سائنسدانوں کو اپنے بانی وکرم سارا بھائی کے خواب کو سچ کرنے کا پورا کریڈٹ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو دیا جنہوں نے ہندوستان کے خلائی شعبے کو "ان لاک" کرکے اور ایک ایسا ماحول فراہم کیا جس میں ہندوستان اپنی زبردست صلاحیت اور ہنر سے ایک آؤٹ لیٹ تلاش کرسکتا ہے اور باقی دنیا سے اپنا لوہا منوا سکتا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید بتایا کہ وکرم اپنے الگورتھم اور آلات کی مدد سے خطرے سے پاک جگہ پر اترا ہے اور لینڈر کی طرف جھکاؤ بہت چھوٹا ہے جیسا کہ خلاءی راكٹ میں موجود انکلینو میٹرز سے ناپا جاتا ہے۔ وکرم پر سوار کیمروں نے جہاں چاند کی تصاویر کو بیم کیا ہے اور ٹچ ڈاؤن کی تصدیق کی وہیں تصدیق دوسرے سینسر سے بھی دستیاب ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس لمحے کے بعد كی سرگرمیوں کے مزید سلسلے کو بیان کرتے ہوئے کہا كہ وکرم اور پرگیان پر تجربات تمام ایام میں ہوتے رہیں گے اور چاند پر اگلے 14 دنوں تک تمام آلات سے زیادہ سے زیادہ ڈیٹا اکٹھا کیا جائے گا۔

لینڈر سے متعلق  وزیر موصوف نے بتایا کہ آپریشن میں شامل الات میں چندرا کا سطحی تھرمو-فزیکل تجربہ (چیسٹ)، لیزر ریٹرو ریفلیکٹر اری (ای آر اے)، رمبھا ایل پی، آءی ایل ایس اے، ایل آئی بی ایس، اے پی ایكس ایس شامل ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا كہ اگلے 14 دنوں کے اختتام پر رات اور شدید سردی کے حالات كے بعد جب دن نكلے گا  تو وکرم اور پرگیان کے لیے شمسی توانائی کی پیداوار دوبارہ شروع ہونے کی امید ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدار کو اس دوران طویل زندگی گزارنے کے لائق  ڈیزائن کیا گیا ہے۔

 

*****

U.NO:8738

ش ح۔رف۔س ا



(Release ID: 1951553) Visitor Counter : 144