بھارتی چناؤ کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

کرکٹ کی مایہ ناز شخصیت اور بھارت رتن ایوارڈ یافتہ سچن تندولکر نے  زیادہ سے زیادہ ووٹروں کو   ووٹ ڈالنے کی طرف راغب کرنے کے لئے  ای سی آئی کے لئے ایک قومی آئیکون کے طور پر اپنی اننگز کا آغاز کیا


سچن تندولکر نے کہا کہ کرکٹ میچوں کے دوران جو دل ٹیم انڈیا کے لئے دھڑکتے ہیں، وہ اب اُسی طرح سے ووٹ ڈال کر جمہوری عمل کو آگے بڑھانے کے لئے بھی دھڑکیں گے

چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ ووٹروں کو ووٹ ڈالنے کی طرف راغب کرنے کے لئے تندولکر ایک بہترین انتخاب ہیں

Posted On: 23 AUG 2023 3:57PM by PIB Delhi

کرکٹ کی مایہ ناز شخصیت اور بھارت رتن ایوارڈ یافتہ سچن رمیش تندولکر نے آج الیکشن کمیشن آف انڈیا کے لئے ووٹروں میں بیداری پھیلانے اور ان کی تعلیم کے لئے قومی آئیکون کے طورپر ایک نئی اننگز کا آغاز کیا ہے۔اس سلسلے میں آکاش وانی رنگ بھون نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں چیف الیکشن کمشنر جناب راجیو کمار اور الیکشن کمشنر جناب انوپ چندر پانڈے اور جناب ارون گوئل کی موجودگی میں تین سال کی مدت کے لئے سچن تندولکر کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کئے گئے۔آنے والے انتخابات خصوصی طورپر 2024 کے عام انتخابات میں ووٹروں کی شرکت میں اضافے کے لئے آبادیاتی اعتبار سے نوجوانوں پر سچن تندولکر کے غیر معمولی اثر کا فائدہ اٹھانے کے لئے یہ تعاون ایک اہم قدم ہے۔اس شراکت داری کے ذریعے ای سی آئی شہری اور نوجوانوں کی عدم دلچسپی کے چیلنجوں کا سامنا کرنے کی کوشش کے طورپر شہریوں خصوصی طورپر نوجوانوں اور شہری آبادی کی انتخابی عمل میں نسبتاً بے رغبتی کو دور کرنا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001CE2O.jpg

 

الیکشن کمیشن آف انڈیا کے نیشنل آئیکون کے طورپر اپنے رول کے سلسلے میں سچن تندولکر نے  جوش وجذبے اور اس مقصد کے لئے اپنی عہد بندی کا اظہار کیا اور کہا کہ ہندوستان جیسی متحرک جمہوریت کے لئے نوجوان  ملک کی تعمیر میں ایک کلیدی رول ادا کرتے ہیں۔سچن تندولکر نے کہا کہ کرکٹ میچوں کے دوران جو دل ٹیم انڈیا کے لئے دھڑکتے ہیں اورایک آواز میں’انڈیا انڈیا‘کا غلغلہ بلند کرتے ہیں،  وہ اب اُسی طرح سے ووٹ ڈال کر  گرانقدر جمہوری عمل کو آگے بڑھانے کے لئے بھی دھڑکیں گے۔جمہوری عمل کو آگے بڑھانے کا ایک آسان اور سب سے زیادہ طاقتور طریقہ یہ ہے کہ ہم مستقل مزاجی کے ساتھ ووٹ ڈالتے رہیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس جوش و جذبے کے ساتھ اسٹیڈیم میں جاتے ہیں، اُسی جذبے کے ساتھ پولنگ بوتھ پر بھی جائیں،جس طرح ہم اپنی قومی ٹیم کے حق میں وقت لگاتے ہیں، اسی طرح اپنا ووٹ ڈالنے کے لئے بھی وقت لگائیں۔ہمیں اپنے جوش و جذبے کا برقرار رکھنا ہے، جب ہمارے ملک کے کونے کونے سے نوجوان بڑی تعداد میں انتخابی جمہوریت میں حصہ لیں گے تو ہمیں ایک خوشحال ملک دیکھنے کو ملے گا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002TK1S.jpg

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا کہ جناب سچن تندولکر ایک مایہ ناز شخصیت ہیں اور صرف ہندوستان میں ہی نہیں، بلکہ عالمی سطح پر انہیں عزت وقار حاصل ہے۔ان کے اثر کا حلقہ کرکٹ کے میدان کے باہر بھی ہے۔جناب راجیو کما رنے کہا کہ ان کا شاندار کیریئر ، شاندار کارکردگی، ٹیم ورک اور کامیابی کے لئے جہدمسلسل کے تئیں ان کی عہد بندی کا گواہ ہے۔چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ ان کا اثر کھیلوں کی دنیا سے باہر بھی ہے، جو انہیں ووٹروں کی ووٹ ڈالنے کی طرف رغبت دلانے کے لئے ایک بہترین انتخاب بنادیتا ہے۔

اس تعاون کے ذریعے مختلف قسم کی سرگرمیاں انجام دی جائیں گی، جن میں مختلف ٹی وی ٹاک شوز؍  پروگراموں اور ڈیجیٹل مہموں وغیرہ کے ذریعے ووٹروں کو بیدار کرنا بھی شامل ہے۔ان سرگرمیوں کا مقصد ووٹروں میں بیداری پیدا کرنا  اور انہیں ووٹ ڈالنے کی اہمیت سے روشناس کرانا ، ملک کی تعمیر میں ووٹنگ کے رول سے واقف کرانا ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003N1HD.jpg

 

مفاہمت نامے پر دستخط کئے جانے کی تقریب کے دوران نیشنل اسکول آف ڈرامہ کے طلباء نے جمہوریت کو مضبوط بنانے کے سلسلے میں ووٹ ڈالنے کی اہمیت کے بارے میں ایک تاثیر کن ڈرامہ بھی پیش کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004A8DL.jpg

 

الیکشن کمیشن آف انڈیا مختلف میدانوں سےمعروف ہندوستانی شخصیتوں کا تعاون اور جمہوری عمل میں شرکت کے لئے ووٹروں کو تحریک دینے کے واسطے قومی آئیکون کے طورپر ان کی خدمات حاصل کرتا ہے۔گزشتہ سال الیکشن کمیشن نے  قومی آئیکون کے طورپر معروف اداکار پنکج ترپاٹھی کا تعاون حاصل کیا تھا۔اس سے قبل 2019 کے انتخابات کے دوران ایم ایس دھونی ، عامر خان اورمیری کوم جیسی معروف شخصیات الیکشن کمیشن آف انڈیا کے قومی آئیکون رہے ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005E8S7.jpg

 

************

ش ح۔ ا گ۔ن ع

(U: 8723)


(Release ID: 1951446) Visitor Counter : 142