خلا ء کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ چندریان-3 مشن ہندوستان کے لیے وسیع تر بین الاقوامی تعاون کو راغب کر رہا ہے


دورے پر آئے ہوئے ماریشس کے آئی ٹی  وزیراور ہندوستانی ایس اینڈ ٹی وزیر نے ایک مشترکہ ہندوستان-ماریشس سٹیلائٹ کی تعمیر پر تبادلہ خیال کیا؛ ہندوستان اور ماریشس نے ماریشس میں اسرو کے زمینی اسٹیشن کے دائرہ کار کو بڑھانے پر اتفاق کیا

’’پی ایم مودی کی زیر قیادت ہندوستان نے دنیا کے خلائی سفر کرنے والے ممالک کے ساتھ برابری کے شراکت دار کے طور پر تعاون کرنے پر اپنی رضامندی کا مظاہرہ کیا ہے‘‘: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 22 AUG 2023 6:16PM by PIB Delhi

مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کےوزیر مملکت  ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ چندریان-3 مشن ہندوستان کے لیے وسیع تر بین الاقوامی تعاون کو راغب کر رہا ہے۔

وزیر موصوف  ماریشس کے انفارمیشن ٹکنالوجی، مواصلات اور اختراع ( ایم آئی ٹی سی آئی)کے وزیرکی قیادت میں ماریشس کے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ساتھ  میٹنگ کے بعد آج نئی دہلی میں اظہار خیال  کر رہے تھے۔ جناب درسا نند دیپک بال گوبن  نے آج ان سے نئی دہلی میں ملاقات کی، تاکہ ہندوستان-ماریشس کے مشترکہ سٹیلائٹ کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔

ہندوستان اور ماریشس نے تیسرے فریق کے مشنوں کو مدد فراہم کرنے کے لیے ماریشس میں اِسرو کے گراؤنڈ اسٹیشن کو استعمال کرنے پر بھی اتفاق کیا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ریاست ہائے متحدہ امریکہ کے تاریخی دورے کے دوران آرٹیمس معاہدے پر دستخط کرکے ہندوستان نے برابری کے شراکت دار کے طور پر دنیا کے دیگر ممالک کے ساتھ خلائی شعبے میں تعاون کرنے کی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔

جناب بال گوبن نے قبل ازیں17 اگست 2023 کو بنگلورو میں اِسرو کی تنصیبات کا دورہ کیا۔اِسرو نے وزیر موصوف  کو مجوزہ ہندوستان – ماریشس مشترکہ سٹیلائٹ کی تکنیکی تفصیلات اوراطلاقی امکانات پیش کیں۔

دونوں وزراء نے ماریشس میں واقع اِسرو کے گراؤنڈ اسٹیشن کے دائرہ کار کو بڑھانے پر اتفاق کیا تاکہ یوروپی خلائی ایجنسی سمیت تیسرے فریق کے مشن کو شامل کیا جا سکے اور اس طرح کے تعاون کو آسان بنانے کے لیے موجودہ مفاہمت نامے میں ایک ترمیم پر دستخط کیے جانے کا منصوبہ ہے۔

ماریشس نے 3 دہائیوں سے زیادہ عرصے سے سٹیلائٹ اور لانچ گاڑیوں کو ٹریک کرنے کے لیے اِسرو کے گراؤنڈ اسٹیشن کی میزبانی کی ہے اور فی الحال یہ گراؤنڈ اسٹیشن ماریشس میں چلائے جانے والے دو انٹینا(11 میٹر قطر کے)کے ساتھ مسلسل چل رہا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان نے 1999 میں ایک ریموٹ سینسنگ سینٹر قائم کرکے اور ماریشس کے علاقے سے متعلق سٹیلائٹ ڈیٹا فراہم کرکے ماریشس کی حمایت کی ہے اور ماریشس کے عہدیداروں نے خلائی ٹیکنالوجی ایپلی کیشنز پر ہندوستانی اداروں کے ذریعہ پیش کردہ تربیتی کورسز سے فائدہ اٹھایا ہے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور جناب بال گوبن نے خلائی تعاون جیسے شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا، جن میں(i)زمین کے مشاہدے کے سٹیلائٹ ڈیٹا کا اشتراک؛ (ii)سٹیلائٹ ڈیٹا، جغرافیائی تہوں اور ماریشس سے متعلق ویلیو ایڈڈ خدمات کے ساتھ ایک’انڈیا-ماریشس خلائی پورٹل‘تیار کرنا؛ (iii) خلائی صنعت کی سطح پر تعاون کے لیے بات چیت شروع کرنا شامل ہیں۔

 

 

 

************

 

ش ح۔  م م۔ن ع

(U: 8687)


(Release ID: 1951178) Visitor Counter : 144