وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان کسٹمز کے مشترکہ گروپ کی14ویں میٹنگ

Posted On: 22 AUG 2023 5:36PM by PIB Delhi

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے درمیان14ویں جوائنٹ گروپ آف کسٹمز (جے جی سی)کی میٹنگ21 اور 22 اگست 2023 کو نئی دہلی میں ہوئی۔ میٹنگ کی مشترکہ صدارت ممبر (کسٹمز)، سنٹرل بورڈ آف  اِن ڈائریکٹ ٹیکس اینڈ کسٹمز، انڈیا اور ممبر (کسٹمز:آڈٹ، ماڈرنائزیشن اینڈ انٹرنیشنل ٹریڈ)، نیشنل بورڈ آف ریونیو، بنگلہ دیش نے کی۔

کسٹم تعاون اورسرحد پار تجارت کی سہولت سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ہندوستان-بنگلہ دیش مشترکہ کسٹمز گروپ کی میٹنگیں سالانہ بنیادوں پر ہوتی ہیں۔ یہ ملاقاتیں زمینی سرحدوں پر ہموار کسٹم کلیئرنس کے لیے رابطوں کو بڑھانے اور تجارتی انفرااسٹرکچر کی ترقی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ مغربی بنگال، آسام، میگھالیہ، تریپورہ اور میزورم کی ریاستوں میں ہندوستان-بنگلہ دیش سرحد کے ساتھ ساتھ 62 لینڈ کسٹم اسٹیشن(جن میں لینڈ بارڈر کراسنگ پوائنٹس، ریلوے اسٹیشن اور دریا کے کنارے/بندرگاہیں شامل ہیں) ہیں۔

اس تناظر میں بھارت کی طرف سے حال ہی میں متعدد تجارتی سہولتی اقدامات کیے گئے ہیں، جیسے کہ 17 مئی 2022 کے سرکلر کے ذریعے کسی بھی ان لینڈ کنٹینر ڈپو (آئی سی ڈی)میں کسٹم کلیئرنس کی سہولت کے ساتھ کلوز کنٹینرز میں ریل کے ذریعے بنگلہ دیش سے بھارت کو برآمدات کو قابل بنانا۔ اس سے سرحدی تجارتی پوائنٹس پر بھیڑ بھاڑ کو کم کرنے میں مدد ملے گی۔ سرکلر مورخہ 9 ستمبر 2022 کو جاری کیا گیا ہے تاکہ اندرون ملک آبی راستوں کا استعمال کرتے ہوئے ہندوستان میں واقع آئی سی ڈی سے بنگلہ دیش کو کارگو کی برآمد کو ممکن بنایا جاسکے۔ اسی طرح14 ستمبر 2022 کو سرکلر جاری کیا گیا ہے تاکہ دریائی اور زمینی راستوں کا استعمال کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے کنٹینرائزڈ برآمدی کارگو کی بھارت کے ذریعے ترسیل کو ممکن بنایا جا سکے۔ اسی طرح 7 فروری2023 کے سرکلر نے دہلی ایئر کارگو کا استعمال کرتے ہوئے بنگلہ دیش کے برآمدی کارگو کو تیسرے ممالک میں منتقل کرنے کی اجازت دی ہے۔

14 ویں جے جی سی میٹنگ میں نئے زمینی کسٹم اسٹیشن کھولنے، بندرگاہوں کی پابندیوں میں نرمی، سڑک اور ریل کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی، کسٹم ڈیٹا کی آمد سے پہلے کے تبادلے اور کسٹم تعاون پر دو طرفہ معاہدوں، جیسے متعدد دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہندوستان نے بنگلہ دیش کا ٹرائل رن مکمل کرنے اور چٹوگرام اور مونگلا بندرگاہوں کے استعمال کے معاہدے (اے سی ایم پی)کو فعال کرنے کے لئے نوٹیفکیشن جاری کرنے پر شکریہ ادا کیا جیسا کہ 13ویں جے جی سی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا تھا اور اے سی ایم پی کے متعلقہ ٹرانزٹ ماڈیولز کی الیکٹرانک کنکٹی ویٹی پر بات چیت کا آغاز کیا۔

دوطرفہ ملاقات کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی، جس میں دونوں فریقوں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

 

************

ش ح۔  م م۔ن ع

(U: 8685)


(Release ID: 1951163) Visitor Counter : 118