عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

جون-جولائی 2023 کے لیے ‘سیکرٹریٹ اصلاحات کی’ رپورٹ کا ساتواں ایڈیشن جاری کیا گیا


عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا جو 88.94فیصد تھا (9.70 لاکھ میں سے 8.63 لاکھ شکایات کا ازالہ کیا گیا)

حکومت کی تمام وزارتوں/محکموں نے یا تو جزوی طور پر یا کلی طور پر فرسودہ کاغذات کا ریکارڈ وغیرہ ہٹادیا ہے یا ہٹانے کے مرحلے میں ہیں

 تین اشاریہ دو دو لاکھ فزیکل فائلوں کا جائزہ لیا گیا جن میں سے 1.49 لاکھ  فائلوں کو ختم کیا گیا

 دس(10) وزارتوں/محکموں کے پاس جون-جولائی 2023 کی ای رسیدوں کا 100فیصد حصہ ہے

چالیس اشاریہ  چھ چار لاکھ مربع فٹ جگہ خالی کرائی گئی، 7,186 مقامات پر صفائی مہم کا اہتمام کیا گیا۔ کباڑے کو نمٹانے  یا بیچنےسے 37.56 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی

Posted On: 22 AUG 2023 12:04PM by PIB Delhi

قومی ورکشاپ میں کئے گئے فیصلوں پر عمل کرتے ہوئے  ڈی اے آر پی جی  نے جون-جولائی، 2023 کے لیے ‘‘سیکرٹریٹ اصلاحات ’’ سے متعلق  ماہانہ رپورٹ شائع کی ہے۔ نیشنل ورک شاپ میں فیصلہ 23.12.2022 کو کیا گیا تھا۔

ماہ جون-جولائی 2023 کی رپورٹ کی اہم جھلکیاں حسب ذیل ہیں:

  1. سوچھتا مہم اور زیر التوا معاملوں  میں کمی
  1. 3.22 لاکھ فائلوں کا جائزہ لیا گیا۔ 1.49 لاکھ فائلوں کو ختم کیا گیا، جن میں سے 1.96 لاکھ فائلوں کی نشاندہی کی گئی۔
  2. موصول ہونے والی 9.70 لاکھ میں سے 8.63 لاکھ عوامی شکایات کا ازالہ کیا گیا ( معاملےنمٹانے کی شرح-88.94فیصد)
  3. جون-جولائی، 2023 میں 40.64 لاکھ مربع فٹ جگہ خالی کی گئی۔
  4. جون-جولائی 2023 میں کباڑ کو نمٹانے یا بیچنے سے 37.56 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی۔
  5. 7,186 مقامات پر صفائی مہم چلائی گئی۔
  1. فیصلہ سازی میں کارکردگی کو بڑھانا ۔
  1. حکومت کی تمام وزارتوں/محکموں نے یا تو جزوی طور پر یا کلی طور پر فرسودہ کاغذات کا ریکارڈ وغیرہ ہٹادیا ہے یا ہٹانے کے مرحلے میں ہیں(60  کلی طور پر فرسودہ  ریکارڈ ہٹائے گئے، 19 جزوی طور پر فرسودہ ریکارڈ ہٹائے گئے)۔
  2. 43 وزارتوں/محکموں نے 2023-2021 کے وفد کے آرڈر پر نظر ثانی کی گئی  اور اس میں ترمیم کی گئی۔
  3. 40 وزارتوں/محکموں میں ڈیسک آفیسر نظام  کام کر رہا ہے۔
  1. ای-آفس کا نفاذ اور تجزیات
  1. تمام 75 وزارتوں نے جن کی ای-آفس 7.0 منتقلی کے لیے شناخت کی گئی تھی، ای-آفس 7.0 کو اپنا لیا ہے۔
  2. مرکزی سیکرٹریٹ میں 9.24 لاکھ فعال فزیکل  فائلوں کے مقابلے میں 27.44 لاکھ فعال ای فائلیں۔
  3. جون، 2023 کے مہینے میں 10 وزارتوں/محکموں کے پاس 100فیصد ای رسیدیں ہیں۔
  4. جون میں ای رسیدیں مئی 2023 میں 91.43 فیصد سے بڑھ کر 91.92 فیصد ہوگئیں۔
  1. بہترین طور طریقوں
  1. ٹیلی کمیونیکیشن کا محکمہ: ملازمین کی صحت اور بہبود کو یقینی بنانے کے لیے، محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن، سنچار بھون میں ایک سکریپ روم کو جم میں تبدیل کر دیا گیا ہے، جس کا افتتاح 23 جون، 2023 کو کیا گیا تھا۔

 

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001X8H4.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002T63J.jpg

  1. بایوٹیکنالوجی کا شعبہ: درخواست دہندگان کو تجاویز پیش کرنے، تمام اسکیموں کا ذخیرہ بنانے، اور محکمے کے ملازمین کو معلومات کا ایک ون اسٹاپ ذریعہ فراہم کرنے کے لیے ای۔ بک، آئی این ٹی  آر اے ڈی بی ٹی، اور ای پرومس کا آغاز کیا۔ ای پرومس  درخواست دہندگان کو اس قابل بناتا ہے کہ وہ سال بھر میں محکمہ بائیو ٹیکنالوجی (ڈی بی ٹی) کے مختلف تحقیق و ترقی  کےپروگراموں کے تحت مسابقتی تحقیقی گرانٹ پراجیکٹ کی تجاویز کو  مخصوص کالوں کا انتظار کیے بغیر جمع کرائیں۔
  2. محکمہ تجارت: نے اپنے ملازمین کی استعداد کار بڑھانے اور تربیت کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ سالانہ صلاحیت سازی کے منصوبے کے علاوہ، محکمہ کے کل ملازمین میں سے 30فیصد نے دکشتا پروگرام پر اپنے تربیتی ماڈیول مکمل کر لیے ہیں۔ محکمہ نے ایک انٹرانیٹ پورٹل تیار کیا ہے جو تمام ملازمین کے لیے قابل رسائی ہے، جو ڈیٹا کی ترسیل اور انتظامی طریقہ کار کی ڈیجیٹلائزیشن میں مدد کرتا ہے۔ پورٹل میں کانفرنس روم کی بکنگ، اسٹیشنری کے لیے آن لائن ریکوزیشن، وی آئی پی حوالوں کی حیثیت، او ایمز/ آرڈرز کی اپ لوڈنگ، نوٹس بورڈ، ڈیش بورڈ، کسی خاص دن کی میٹنگز، اہم فارمز کو ڈاؤن لوڈ کرنے وغیرہ کے انتظامات ہیں۔

*************

 ( ش ح ۔ح ا ۔ رض (

U. No.8658

 



(Release ID: 1951007) Visitor Counter : 109