صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

صدرجمہوریہ ہند اسمتا – فوجیوں کی  بیویوں کی متاثر کن کہانیاں–میں رونق افروز ہوئیں

Posted On: 21 AUG 2023 1:35PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند، محترمہ دروپدی مرمو نے آج (21 اگست 2023)کو نئی دہلی، میں آرمی وائیوز ایسوسی ایشن (اے ڈبلیو ڈبلیو اے) کے زیر اہتمام ' اسمتا – فوجیوں کی  بیویوں کی متاثر کن کہانیاں– میں شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے تمام ہندوستانیوں کی جانب سے ‘ویر ناریوں’ کے تئیں اظہار تشکر کیا۔ انہوں نے ‘ویر ناریوں’ کی تعریف کی، جنہیں اسمتا آئی کونس کے طور پر نوازا گیا ہے۔ انہوں نے اے ڈبلیو ڈبلیو اے کی ویر ناریوں کی فلاح و بہبود کے لیے کی جانے والی کوششوں کی بھی تعریف کی۔

صدر مملکت نے کہا کہ معاشرے اور قوم کا وقار خواتین کی عزت نفس پر مبنی ہے۔ انہوں نے کچھ پرانے خیالات کو چھوڑ کر نئے خیالات کو اپنانے کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے پرانی کہاوت کا حوالہ دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ ‘ہر کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت ہوتی ہے’۔  انہوں نے مزید کہا کہ نئی کہاوت ہونی چاہیے کہ ‘ہر کامیاب مرد کے ساتھ ایک عورت ہوتی ہے’۔  انہوں نے کہا کہ ترقی پسند نظریات کو اپنا کر خواتین کی شناخت اور خود اعتمادی کو مضبوط کیا جا سکتا ہے۔

صدر کی تقریر دیکھنے کےلیے یہاں کلک کریں:

Please click here to see the President's Speech

*************

ش ح۔م م۔ ت ع

U-8614


(Release ID: 1950744) Visitor Counter : 102