دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مغربی بنگال، پنجاب، تلنگانہ، کیرلا، تمل ناڈو، ہریانہ، بہار اور راجستھان ایسی ریاستیں ہیں جہاں کچھ اضلاع کے ذریعہ فی ضلع 75 امرت سرووَر کے قیام کا ہدف حاصل کیا جانا باقی ہے


تعمیر کیے گئے / ازسر نو ترقی دیے گئے امرت سرووَروں کی تعداد 66278 کے بقدر ہے


Posted On: 19 AUG 2023 3:23PM by PIB Delhi

مغربی بنگال، پنجاب، تلنگانہ، کیرلا، تمل ناڈو، ہریانہ، بہار اور راجستھان ایسی ریاستیں ہیں جہاں کچھ اضلاع کے ذریعہ فی ضلع 75 امرت سرووَر کے قیام کا ہدف حاصل کیا جانا ابھی باقی ہے۔ بقیہ ریاستوں نے ریاست کے اضلاع میں سے ہر ایک ضلع میں ضلعی سطح پر 75 امرت سرووَر قائم کرنے کے ہدف  کی حصولیابی کی کوششیں کی ہیں۔

اب تک، 112277 شناخت شدہ امرت سرووَر میں سے 81425 امرت سرووَر کے لیے کام شروع ہو چکا ہے اور مجموعی طور پر 66278 امرت سرووَر  کی تعمیر/ ازسر نو ترقی عمل میں آچکی ہے۔

پس منظر:

مشن امرت سرووَر کا آغاز وزیر اعظم کے ذریعہ 24 اپریل 2022 میں کیا گیا تھا، جس کا مقصد پائیدار آبی وسائل کی فراہمی ہے، اور  جس کے تحت ہر ضلع سے کم از کم 75 امرت سرووَر کی تعمیر / ازسر نو ترقی کی توقع کی جاتی ہے۔ 50000 امرت سرووَر کا قومی ہدف مشن کے رہنما خطوط پر عمل کرتے ہوئے حاصل کیا جا چکا ہے۔

اس مشن کو جامع حکومت کے نقطہ نظر کے ساتھ نافذ کیا جا رہا ہے جس میں 8 مرکزی وزارتوں / محکموں خصوصاً محکمہ دیہی ترقیات، آراضی سے متعلق وسائل کا محکمہ، پینے کے پانی اور صفائی ستھرائی کا محکمہ، آبی وسائل کا محکمہ، پنچایتی راج کی وزارت، جنگلات، ماحولیات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت، ریلوے کی وزارت، سڑک نقل و حمل اور شاہراہوں کی وزارت حصہ لے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ بھاسکراچاریہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار اسپیس ایپلی کیشن اینڈ جیو انفارمیٹکس (بی آئی ایس اے جی۔ این)  بھی تکنیکی شراکت دار کے طور پر اس مشن کے لیےکام کر رہا ہے۔ یہ مشن ریاستوں اور اضلاع کے توسط سے کام انجام دیتا ہے،  اور اس سلسلے میں مہاتما گاندھی این آر ای جی ایس، ایکس وی فائنینس کمیشن گرانٹس جیسی مختلف اسکیموں، اور فاصل آب ترقیاتی عنصر، ’ہر کھیت کو پانی ‘ جیسی ذیلی اسکیموں  اور ریاستی حکومتوں کی اسکیموں پر ازسر نو توجہ مرکوز کی جاتی ہے۔ یہ بھی کہا جا سکتا ہے کہ یہ مشن ان کوششوں کو تقویت بہم پہنچانے کے لیے شہریوں اور غیر سرکاری وسائل کو تحریک فراہم  کرنے کے لیے حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8569


(Release ID: 1950411) Visitor Counter : 152