وزارت خزانہ

جن دھن کھاتوں کی کُل تعداد 50 کروڑ سے  تجاوز کرگئی


56فیصد کھاتے خواتین کے  ہیں اور 67 فیصد کھاتے دیہی/نیم شہری علاقوں میں کھولے گئے ہیں

Posted On: 18 AUG 2023 4:34PM by PIB Delhi

مالی شمولیت پر قومی مشن جسے پردھان منتری جن دھن یوجنا (پی ایم جے ڈی وائی  ) کے نام سے جانا جاتا ہے، 28 اگست 2014 کو شروع کیا گیا تھا اور اسے تقریباً 9 سال مکمل ہو چکے ہیں۔ بینکوں کی طرف سے پیش کی گئی تازہ ترین رپورٹوں کے مطابق 9 اگست 2023 تک جن دھن کھاتوں کی کل تعداد 50 کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔ ان کھاتوں میں سے 56% کھاتے خواتین کے ہیں  اور 67% کھاتوں کو دیہی/ نیم شہری علاقوں میں کھولا گیا ہے۔ ان کھاتوں میں جمع رقم 2.03 لاکھ  کروڑ روپے سے زیادہ ہے تقریباً 34 کروڑ ،‘روپے کارڈ’ مفت جاری کیے گئے ہیں۔ پی ایم جے ڈی وائی کھاتوں میں اوسط بیلنس 4,076  روپے ہے اور 5.5 کروڑ سے زیادہ پی ایم جے ڈی وائی  اکاؤنٹس ڈی بی ٹی  فوائد حاصل کر رہے ہیں۔

پی ایم جے ڈی وائی اسکیم ملک کے مالیاتی منظر نامے کو تبدیل کرنے میں کامیاب رہی ہے اور بالغوں کے لیے بینک کھاتوں کے بھرپور استعمال  کو ممکن بنایا ہے۔ پی ایم جے ڈی وائی کی کامیابی اس اسکیم کی جامع نوعیت میں مضمر ہے جس میں ٹیکنالوجی، تعاون اور اختراع کے ذریعے رسمی بینکاری نظام کے ساتھ آخری میل کو جوڑنے کی کوشش کی گئی ہے۔

پی ایم جے ڈی وائی  اکاؤنٹ ہولڈرز کو متعدد فوائد پیش کرتا ہے جیسے کہ کم از کم بیلنس کی ضرورت کے بغیر بینک اکاؤنٹ، روپے کے ان بلٹ ایکسیڈنٹ انشورنس کے ساتھ مفت رو     پے  ڈیبٹ کارڈ 2 لاکھ اور 10,000روپے تک کے اوور ڈرافٹ کی سہولت  بھی اس میں شامل ہے۔

*************

ش ح۔  ا م ۔

(U-8539)



(Release ID: 1950133) Visitor Counter : 97