سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے (ڈی ای پی ڈبلیو ڈی) میں عہد لینے کے ساتھ سدبھاؤنا دیوس منایا گیا

Posted On: 18 AUG 2023 3:17PM by PIB Delhi

'سدبھاؤنا دیوس' ہر سال 20 اگست کو ملک بھر میں منایا جاتا ہے، لیکن چونکہ اس سال سدبھاؤنا دیوس اتوار کو ہے، لہذا  آج یعنی 18 اگست، 2023 کو تمام سرکاری دفاتر میں سدبھاؤنا کے لئے عہد لینے کا اہتمام کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001FFX5.jpg

سکریٹری جناب راجیش اگروال کی قیادت میں معذور افراد کو بااختیار بنانے کے محکمے( ڈی ای پی ڈبلیو ڈی )کے عہدیداروں نے آج صبح 11 بجے سی جی او کمپلیکس کے انتودیہ بھون کے کانفرنس روم میں 'سدبھاؤنا عہد' لیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JVMJ.jpg

یہ دیوس تمام مذاہب، زبا نوں اور خطوں کے لوگوں کے درمیان قومی یکجہتی اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد،  تشدد سے پرہیز کرنا اور لوگوں میں خیر سگالی کے جذبے  کو برقرار  رکھنا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۰۰۰۰۰۰۰۰

(ش ح- م ع- ق ر)

(18-08-2023)

U-8534



(Release ID: 1950096) Visitor Counter : 86