وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

بھارتی کوسٹ گارڈ نے  ممبئی سے دور  سمندر میں ایک چینی شہری کو  طبی امداد کے لئے دوسرے جہاز سے نکالنے کا کام کامیابی سے انجام دیا

Posted On: 17 AUG 2023 10:07AM by PIB Delhi

بھارتی کوسٹ گارڈ نے  16  اور 17  اگست 2023  کی درمیانی رات میں  ممبئی سے  تقریبا  200  کلو میٹر دور  بحیرہ عرب میں  پناما کے  پرچم والے ایک تحقیقی  بحری جہاز  ایم  وی   ڈانگ فینگ کان ٹان نمبر 2  سے  ایک چینی شہری کو  طبی امداد کے لئے  نکالنے کا کام  کامیابی سے انجام دیا۔ اس مریض  کو  خراب موسمی حالات  اور اندھیری رات کے درمیان  نکالا گیا۔

ممبئی میں  بحری  ریسکیو کوآرڈی نیٹر سینٹر  کو  یہ اطلا ع ملی کہ ایک تحقیقی جہاز پر  سوار  ایک  عملے رکن  کو ، جن کا نا م  یِن ویگ یانگ ہے،  دل کا دورہ پڑا ہے اور انہیں  فوری طبی  امداد کی ضرورت ہے۔ اس  اطلاع  کو فوری طور پر  اُس  جہاز کو  بھیجا گیا ، جو  چین سے  متحدہ عرب امارات  جا رہا ہے اور اسے ضروری ذیلی میڈیسن کے مشورے فراہم کئے گئے۔

تیزی کے ساتھ  مریض کو نکالنے اور اس کے بعد طبی بندو بست کے لئے بہترین اور قابل عمل  متبادل  فراہم کرتے ہوئے مریض کو  سی جی  - اے ایل ایچ -  ایم کے – III کے ذریعہ  ایئر لفٹ کیا گیا اور  انہیں فوری طور پر  فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی۔ بعد میں انہیں  مزید  طبی  بندو بست کے لئے  جہاز کے ایجنٹ  کو منتقل کردیا گیا۔

رات کے اندھیرے میں سی جی – اے ایل ایچ  اور  سی جی اے ایس  دمن  کے ذریعہ  کی  گئی اس کارروائی  سے  سمندر میں  ایک غیر ملکی  شہری کی قیمتی جان  کو بچایا جاسکا ، جس سے  بھارتی کوسٹ گارڈ کے مقولے  ‘‘وی پروٹیکٹ’’ (ہم تحفظ کرتے ہیں) کے  عزم کا اعادہ ہوتا ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- وا- ق ر)

U-8463


(Release ID: 1949757) Visitor Counter : 145