صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کی جی-20 کی صدارت


جی 20 کے وزرائے صحت کی میٹنگ 17 اگست کو گاندھی نگر میں منعقد ہوگی

جی 20ایک ایسا واحد موقع ہے  جب روایتی طریقہ علاج کے شعبے میں بھارت کی قیادت کو نمایاں کیا جائے۔ پچھلے 9سال میں بھارت نے روایتی طریقہ علاج کے شعبے میں 8گنا ترقی کی ہے:آیوش کے مرکزی سیکریٹری

روایتی طریقہ علاج پر عالمی کانفرنس میں عالمی صحت اور مستحکم ترقی میں صحت کو درپیش چیلنجوں اور چیلنجوں کو دور کرنے اور ترقی کو فروغ دینے میں روایتی ، تکمیلی اور مربوط طریقہ علاج کے رول کے بارے میں حقائق سامنے لائے جائیں گے

صحت کے شعبے میں مناسب خرچ ،دستیابی اور استعمال ہونے کی اہلیت  اہم پہلو ہیں، جن سے حفظان صحت کے شعبے میں عالمی سطح کے مقاصد حاصل کرنے میں مدد ملے گی:جناب لو  اگروال

’’ایڈوانٹیج ہیلتھ کیئر انڈیا کی جی 20مشترکہ برانڈ والی تقریب 2023 میں ، حالات کے مطابق حفظان صحت نظام کی تعمیر کے لئے عالمی اشتراک اور شراکت داری پر توجہ دی جائے گی‘‘

Posted On: 16 AUG 2023 4:39PM by PIB Delhi

بھارت کی جی 20صدارت کے تحت، جی 20 کے وزرائے صحت کی میٹنگ 17 سے 19 اگست 2023 کے درمیان گجرات کے شہر گاندھی نگر میں منعقد ہوگی۔ بھارت نے جی 20 کی صدارت یکم دسمبر 2022 کو اختیار کی تھی اور اب وہ جی 20 ٹرائیکا کا حصہ ہے، جو انڈونیشیا، بھارت اور برازیل پر مشتمل ہے۔

جی 20 وزرائے صحت کی میٹنگ میں جی 20صحت ٹریک کی تین اہم ترجیحات ہیں، جن میں صحت سے متعلق ہنگامی حالات کی روک تھام ، ان کے لئے تیاری اور اینٹی مائیکرو بائل پر  توجہ ، نیز صحت سے متعلق فریم ورک؛دواسازی کے شعبے میں تعاون میں استحکام ، جس میں محفوظ، مؤثر، کوالٹی اور کم خرچ ، طبی  اقدام(ویکسین، علاج اور تشخیص)؛ اور صحت سے متعلق ڈیجیٹل اختراعات ، نیز سب کے لئے صحت بیمے کی مدد اور حفظان صحت سے متعلق خدمات کی فراہمی میں بہتری شامل ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ 17اگست 2023 کو جی 20 کے نائبین کی میٹنگ اور جی 20 کے وزرائے صحت کی میٹنگ 18 اور 19 اگست 2023 کو منعقد ہوگی۔ اس کے تحت چار تقریبات منعقد کی جائیں گی، جن میں ایک کرہ ارض، ایک صحت ایڈوانٹیج حفظان صحت-انڈیا 2023؛ڈبلیو ایچ او کی روایتی طریقہ علاج کی عالمی سربراہ کانفرنس ؛انڈیا میڈ ٹیک ایکسپو 2023؛ اورجنوب-مشرقی ایشیائی خطے میں ٹی بی کے خاتمے کے لئے مستحکم ، تیز رفتار اور اختراعی طریقہ کار سے متعلق کانفرنس شامل ہے۔19اگست 2023 کو وزرائے خزانہ اور وزرائے صحت کی مشترکہ میٹنگ بھی منعقد کی جائے گی، جس میں جی 20 کے وزرائے صحت کی میٹنگ پرتوجہ دی جائے گی۔جی 20 کے مشترکہ اجلاس بھی منعقد کئے جائیں گے اور جی 20 کے وزرائے صحت کی میٹنگ کے دوران ، اس سے الگ کچھ دیگر تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔ یہ بات صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ایڈیشنل سیکریٹری جناب لو اگروال نے اس تین روزہ تقریب سے پہلے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بتائی، جس کا آغاز گاندھی نگر میں کل سے ہورہا ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002VZCV.jpg

آیوش کے سیکریٹری جناب راجیش کوٹیچا نے بتایا کہ جی20 ایک ایسا منفرد موقع ہے، جب روایتی طریقہ علاج کے شعبے میں بھارت کی قیادت کو نمایاں کیا جائے گا۔ پچھلے 9سال میں بھارت نے روایتی طریقہ علاج کے شعبے میں 8گنا ترقی کی ہے۔ اس سال کے آخر تک 12500 سے زیادہ آیوش پر مبنی صحت اور تندرستی مراکز پورے ملک میں کام کرنے لگیں گے، جن میں سے 8500پہلے ہی کام کرنے لگے ہیں۔

 آیوش کے مرکزی سیکریٹری نے خاص طور پر بتایا کہ ڈبلیو ایچ او نے گجرات کے شہر جام نگر میں روایتی طریقہ علاج سے متعلق عالمی مرکز قائم کیا ہے اور یہ کسی ترقی پذیر ملک میں  اپنی نوعیت کا  پہلا مرکز ہے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ڈبلیو ایچ او روایتی طریقہ علاج سے متعلق عالمی سربراہ کانفرنس بھی منعقد کرے گا، جس کی مشترکہ میزبانی آیوش کی وزارت 17 اور 18 اگست 2023 کو گاندھی نگر میں کرے گی۔اس کانفرنس میں صحت کے شعبے کو درپیش چیلنجوں کو دور کرنے اور عالمی صحت اور مستحکم پیش رفت میں مزید ترقی کرنے کے سلسلے میں روایتی ، تکمیلی اور مربوط طریقہ علاج کے رول کے بارے میں حقائق کا پتہ لگایا جائے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003WDKC.jpg

میڈیکل ویلیو ٹریول، ایڈوانٹیج ہیلتھ کیئر انڈیا2023 پر ایک الگ تقریب جی 20 کی مشترکہ برانڈ کی ایک اور تقریب ہے، جس میں لچک دار حفظان صحت  نظام کی تشکیل کے لئے عالمی اشتراک اور شراکت داری پر توجہ دی جائے گی۔

حکومت ہند کی کیمیاوی مادوں اورکیمیاوی کھادوں کی وزارت کے تحت دوا سازی کا محکمہ انڈیا میڈ ٹیک ایکسپو2023 کی میزبانی کرے گا، جس کا مقصد بھارت کو میڈ ٹیک کا ایک عالمی مرکز بنانا اور مستقبل کے راستے پر غورو خوض کرنے کے لئے  طبی آلات کے شعبے میں خاطر خواہ صلاحیت کو بروئے کار لانا ہے۔

جی 20کے تحت جنوب مشرقی ایشیائی خطے میں ٹی بی کے خاتمے مستحکم  تیز رفتاراور اختراع کے بارے میں وزارتی میٹنگ کا مقصد ٹی بی کی روک تھام میں تیزی لانا اور اس کا خاتمہ کرنا ہے۔

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کہا ہے کہ جی 20 کی بھارت صدارت ، سب کی شمولیت والی، کارروائی کرنے والی اور فیصلہ کن ہوگی۔ وزیراعظم  نے ایک موضوع کا اعلان کیا’’ایک کرہ ارض، ایک کنبہ، ایک مستقبل‘‘جو وسودھیو کٹمبکم کے بھارتی فلسفے پر مبنی ہے۔یہ پوری دنیا کے لوگوں کے لئے ایک رہنما وصول ہے کہ وہ عالمی وباء کے بعد حالات میں ایک اور زیادہ صحت مند دنیا کی تعمیر کریں۔

جناب لو اگروال نے بھارت کی جی20صدارت کے تحت،صحت سے متعلق تین ترجیحات  کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں  بھارت کی توجہ کم خرچ، دستیابی اور قابل استعمال ہونے کی صلاحیت پر ہے، جس سے حفظان صحت کے شعبے میں ہمیں عالمی درجہ حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔

جناب لو اگروال نے کہا کہ ایک نظریے کے تحت مینوفیکچرنگ اور تحقیق وترقی کے پہلوؤں پر اخراجات کے سلسلے میں مزید توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بھارت کی جی 20 صدارت کے تحت ڈیجیٹل صدارت کے بارے میں عالمی پہل کا آغاز 19اگست 2023 کو کیا جائے گا، جس کا مقصد آج دنیا میں حفظان صحت کے ڈیجیٹل منظر نامے میں ٹھوس کوششیں کرنا ہے۔

جی 20 کے 19رکن ممالک، دس مدعو ممالک اور22بین الاقوامی تنظیموں کے مندوبین  گاندھی نگر میں چوتھی ایچ ڈبلیو جی کی میٹنگ میں شرکت کریں گے۔گجراتی ثقافت پر مبنی بہت سے پروگراموں کا منصوبہ بنایا گیا ہے، جن کے ذریعے اس کانفرنس کے دوران بھارت  کے مالا مال تنوع اور ثقافت کی نمائش کی جائے گی۔ یہ پروگرام بھارت کے ’اتیتھی دیوو بھوا‘ کے فلسفے پر مبنی ہوں گے۔مندوبین ، گجرات کے لذیذ کھانوں کا ذائقہ بھی حاصل کرسکیں گے اور ساتھ ہی اس کی فطری خوبصورتی اور مہمان نوازی سے بھی لطف اندوز ہوسکیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004NMHS.jpg

جی 20 کے صدر نشیں کے طور پر بھارت کا مقصد صحت سے متعلق ترجیحات کو جاری رکھنا اور انہیں جامع شکل دینا ہے اور پہلے کے صدر ملکوں کے کچھ خاص مقاصد کو بھی اختیار کرنا ہے، نیز ایسے اہم پہلوؤں کو اجاگر کرنا ہے ، جنہیں مستحکم بنائے جانے کی ضرورت ہے۔

پی آئی بی دہلی کے اے ڈی جی ڈاکٹر منیش ورما اور پی آئی بی گاندھی نگر کے اے ڈی جی جناب پرکاش مگدم نے بھی اس میٹنگ شرکت کی۔

************

ش ح۔ا س۔ن ع

(U: 8447)


(Release ID: 1949590) Visitor Counter : 152