سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

این ایچ اے آئی نے پُلوں اور دیگر ڈھانچوں کا ڈیزائن اور تعمیر کا جائزہ لینے کے لئے ڈیزائن ڈویژن قائم کیا ہے

Posted On: 16 AUG 2023 2:24PM by PIB Delhi

پلوں ، مخصوص ڈھانچوں اور سرنگوں کا ڈیزائن اور تعمیر کے موثر جائزے کے لئے این ایچ اے آئی نے ایک ڈیزائن ڈویژن قائم کیا ہے ، جو ملک بھر کی قومی شاہراہوں پر پُلو ں ، ڈھانچوں ،سرنگوں اور آر ای والس کی منصوبہ بندی ، ڈیزائننگ ، تعمیر اور رکھ رکھاؤ کے لئے پالیسی اور رہنما اصول تیار کرے گا۔

یہ ڈویژن، پروجیکٹ کی تیاری ، نئے پلوں کی تعمیر اور موجودہ پرانے /خستہ حال پلوں کی بحالی اور ان کی حالت پر سروے کا جائزہ لے گا تاکہ ان اہم پلوں ، ڈھانچوں ،سرنگوں اور آر ای والس کی حالت کی جانچ ہوسکے ۔یہ ڈویژن اپنی نوعیت کے مختلف پلوں اور مخصوص ڈھانچوں کا بھی جائزہ لے گا، جو ڈی پی آر مرحلے میں ہیں، جہاں ڈی پی آر جون 2023کے بعد شروع ہوا ہے ۔

اس کے علاوہ یہ ڈویژن تعمیراتی طریقہ کار ،عارضی ڈھانچوں ، لفٹنگ اور لانچنگ کے طریقہ کار اور 200 میٹر سے زائد رقبے اور بلاترتیب بنیاد پر خصوصی ڈھانچوں کے ساتھ منتخب پلوں اور ڈھانچوں کے تعمیری عمل کے طریقہ کار کا بھی جائزہ لے گا۔

اس کے علاوہ تمام پلوں /ڈھانچوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا ،جو جاری پروجیکٹوں میں 200 میٹرسے زیادہ ہیں ۔نیز 60 میٹر سے زیادہ کے رقبے پر محیط دیگر پلوں کے ڈیزائن ، 200 میٹر سے زیادہ لمبائی والے ڈھانچوں اورسرنگوں ، 60 میٹرسے زائد اونچائی والے آر ای والس اور دیگر مخصوص ڈھانچوں کا بلاترتیب بنیادوں پر جائزہ لیا جائے گا۔

ڈیزائن کے جائزے کے لئے ڈویژن ، ڈیزائن کے ماہرین ،سرنگ کے ماہرین ، آر ای والس کے ماہرین ، جیوٹیک کے ماہرین ، مٹی /سامان واشیاء کی جانچ لیب وغیرہ پرمشتمل ایڈوائزر ، کنسلٹنٹ ٹیموں کی خدمات حاصل کرے گا۔ڈویژن ضرورت کے مطابق ڈھانچوں کے ڈیزائن کے جائزے کے لئے آئی آئی ٹیز / این آئی ٹیز سے ڈیزائن کے ماہرین /ریسرچ اسکالر / پوسٹ گریجویٹ طلبا کی بھی خدمات حاصل کرے گا۔

اس کے علاوہ ڈویژن انڈین اکیڈمی آف ہائی وے انجنئرس (آئی اے ایچ ا ی) ، نوئیڈا اور انڈین ریلوے انسٹی ٹیوٹ آف سول انجنئرنگ ( آئی آر آئی سی ای ایل ) ،پونے کے ذریعہ پلوں ،سرنگوں اور آر ای والس کاڈیزائن ، تعمیر،نگرانی اور دیکھ بھال کے مختلف پہلوؤں پر ایم او آر ٹی ایچ ، این ایچ اے آئی ، این ایچ آئی ڈی سی ایل کے افسران اور ٹھیکیداروں / کنسلٹنٹس کے عملے کے لئے سرٹیفکیشن کورس کا انعقاد کرے گا۔

ڈیزائن ڈویژن ، پلوں کی فہرست تیار کرنے ، ڈراونگس اورتباہ شدہ پلوں کی شناخت کے لئے ایک آئی ٹی پر مبنی نگرانی کا نظام تیار کرے گا۔اس کے علاوہ مرمت اور تعمیر کے لئے ایک سالانہ منصوبہ بھی پیش کرے گا۔ وہ تفصیلی تجزیہ اور مستقبل میں اس طرح کی ناکامی کو روکنے کے لئے رہنما خطوط جاری کرنے کے لئے پلوں ، ڈھانچوں ،سرنگوں اور آر ای والس کے ناکام ہونے کی صورت میں ماہرین کی ایک ٹیم بھی نامزد کرے گا۔ملک بھر میں اس کے نفاذ کے تحت تعمیر کئے جارہے بڑی تعداد میں قومی شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے ساتھ ڈیزائن ڈویژن ڈیزائننگ ،ثبوت کے طور پر جانچ اور پلوں اور دیگر اہم ڈھانچوں کی تعمیر کے لئے اندرون ملک صلاحیت پیدا کرنے میں بھی مدد کرے گا۔

*************

ش ح۔ع ح۔رم

U-8435


(Release ID: 1949433) Visitor Counter : 103