صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت

وزیراعظم نے77ویں یوم آزادی کے موقع پر ملک کی تقدیر کو بدلنے کی کوششوں کے لیےنرسوں، ڈاکٹروں اور دیگر کی ستائش کی


تاریخی لال قلعےپریوم آزادی کی تقریبات کو براہ راست دیکھنے کے لیے ملک بھر سے 50 نرسوں کو خصوصی مہمان کے طور پر مدعو کیا گیا

‘‘کووڈ نے ہمیں بتا دیا کہ انسانوں پر مرکوز اپروچ کے بغیر دنیا کی ترقی ممکن نہیں’’

‘‘جن اوشدھی کیندروں نے 20 ہزار کروڑ روپے بچا کر ملک کے متوسط طبقے کو نئی طاقت دی ہے’’

‘‘جن اوشدھی کیندروں کی تعداد کو 25 ہزار تک بڑھانے کا ہدف ہے’’

Posted On: 15 AUG 2023 11:05AM by PIB Delhi

نئی دہلی میں یوم آزادی کی تقریبات کے حصے کے طور پر ملک بھر سے 50 نرسوں اور ان کے خاندان کے ممبروں کو مہمان خصوصی کی حیثیت سے مدعو کیا گیا، تاکہ وہ لال قلعے کی فصیل سے یوم آزادی کا نظارہ کرسکیں اور اس کا حصہ بن سکیں۔

یہ خصوصی مہمانان ان1800 خصوصی مہمانوں میں شامل تھے، جن میں زندگی کے تمام شعبوں  سرپنچ، اساتذہ، کسان اور ماہی گیر، کے لوگ شامل تھے۔وزیراعظم جناب نریندر مودی نےملک کی تقدیر بدلنے کی کوششوں کےلیے نرسوں، ڈاکٹروں اور دیگر کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ کووڈ نے ہمیں سکھا دیاکہ انسانوں پر مرکوز اپروچ کےبغیر دنیا کی ترقی ممکن نہیں ہے۔

ملک کے یونیورسل ہیلتھ کوریج  میں بہتری کے لیے سرکار کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سرکار نے آیوشمان بھارت میں 70 ہزار کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی، جس کے ذریعے غربت کی سطح سے نیچے زندگی بسر کرنے والے لوگوں کو 5 لاکھ روپے سالانہ کی صحت گارنٹی فراہم کی جاتی ہے۔

اس موقع پر قوم سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے صحت کارکنان خاص طور پر آنگن واڑی اور آشا کارکنان کے تعاون کی  زبردست ستائش کی، جن کی وجہ سے 200 کروڑ سے زیادہ کووڈ ٹیکہ کاری  کا سنگ میل عبور کیا گیا، یہ آنگن واڑی اور آشاکارکنان کے وقت اور مثبت کوششوں کے نتیجے میں  ہی حاصل کیا جاسکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘‘کووڈ کے دوران اور اس کے بعد دنیا کی مدد کرکے ہندوستان نے دنیا کے دوست کے طورپر اپنی شناخت قائم کی ہے۔’’

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Screenshot2023-08-1511134511111111111111111111111D01P.jpg

ایک کرہ ارض، ایک صحت اور ایک مستقبل کے وژن کی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ ‘‘جن اوشدھی کیندروں نے 20 ہزار کروڑ روپے کی بچت کرکے ملک کے متوسط طبقات کو ایک نئی طاقت فراہم کی ہے’’۔ انہوں نے پراعتماد لہجے میں یہ بھی کہا کہ ملک آنے والے دنوں میں جن اوشدھی کیندروں کی موجودہ تعداد 10 ہزار سے بڑھا کر 25 ہزار کرنے کے ہدف کو پورا کرنے کا کام کرنے جارہا ہے۔

*************

ش ح۔ج ق۔ ت ع

U-8371



(Release ID: 1948818) Visitor Counter : 85