نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

یوم آزادی کے موقع پر نائب صدر جمہوریہ کا قوم کو پیغام

Posted On: 14 AUG 2023 4:20PM by PIB Delhi

‘‘میں، ہندوستان کی 77 ویں یوم آزادی کے دن کے یادگاری موقع پر تمام شہریوں کو پرجوش مبارک باد اور نیک خواہشات پیش کرتا ہوں’’۔

امرت کال کے اس آغاز پر، اب جبکہ ہم گزشتہ 76 برسوں کی پیش رفت اور کامیابیوں کا جشن منا رہے ہیں، تو ہمیں اپنے ان شجاعت مند مجاہدین آزادی کی غیر معمولی قربا نیوں کو تعظیم پیش کرنی چاہئے، جس کے باعث بھارت آزاد ہوا ہے۔ ان کی غیر متزلزل شجاعت ہمیں تحریک دیتی ہے اور ہمیں اپنی آزادی اور جمہوری اقدار کو پورے جوش وجذبے کے ساتھ منانے کی یاد دہانی کراتی ہے۔ آج ہم جدید ہندوستان کے اُن دانشوروں اور میں معماروں کو بھی عقیدت کا نذرانہ پیش کرتے ہیں، جن کی مسلسل کاوشوں نے ایک مستحکم ، متنوع اور لچک دار قوم کی راہ ہموار کی ہے۔

اس تاریخی دن کے موقع پر ، ہمیں اتحاد ، انصاف ، برابری اور بھائی چارے کے اصلی قانونی اصولوں کے تئیں اپنے عہد کا اعادہ کرنا چاہئے۔ جیسے جیسے ہم آگے بڑھ رہے ہیں، اس کے ساتھ ہی ہمیں ایک پر عزم، ترقی یافتہ اور خوشحال ہندوستان کی تعمیر کرنی چاہئے، جو بھارت کی بیش قیمت تہذیبی اقدار و اخلاقیات کا علمبردار ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح- اع- ق ر)

U-8359


(Release ID: 1948654) Visitor Counter : 934