بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت

کھادی اور 18 دیگر تجارتوں سے وابستہ صناعوں کو نئی دہلی کے لال قلعہ میں یوم آزادی کی تقریب کے دوران مہمانانِ خصوصی کے طور پر مدعو کیا جائے گا

Posted On: 13 AUG 2023 1:04PM by PIB Delhi

نئی دہلی کے لال قلعہ میں اس سال منعقد ہونے والی یوم آزادی کی تقریب  کے دوران مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ملک بھر کے تقریباً 1800 خصوصی مدعوئین کی موجودگی ملاحظہ کی جائے گی۔ ان فراد کو حکومت کی جانب سے قومی پرچم لہرانے سے متعلق تقریب کے لیے اور اس موقع پر قوم سے محترم وزیر اعظم کا خطاب سننے کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کے ذریعہ مدعو کیا گیا ہے۔

ایم ایس ایم ای کی وزارت نے اس سال نئی دہلی میں منعقد ہونے والی یوم آزادی تقریب میں شرکت کے لیے کھادی کے شعبے سے متعلق 50 صناعوں اور 18 مختلف تجارتوں سے وابستہ 62 صناعوں کو ان کے شرکائے حیات کے ساتھ مدعو کیا  ہے۔ 15 اگست 2023 کو نئی دہلی کے لال قلعہ میں وزیر اعظم ہند کے ذریعہ یوم آزادی کے موقع پر پرچم لہرائے جانے سے متعلق تقریب  میں شرکت کے بعد، یہ حضرات بہت چھوٹی، چھوٹی، اور درمیانہ درجے کی صنعتی اکائیوں کے مرکزی وزیر جناب نرائن رانے کی رہائش گاہ پر منعقد ہونے والے جشن میں حصہ لیں گے۔

ملک بھر کے کھادی شعبے کے صناع حضرات اور وشوکرماؤں کو مدعو کرنے اور انہیں اس جشن کا حصہ بنانے کی پہل قدمی حکومت کے ذریعہ کی گئی ہے۔ اس کا مقصد تعمیر ملک میں ان حضرات کے تعاون کے لیے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرنا ہے۔

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:8302



(Release ID: 1948303) Visitor Counter : 85