خلا ء کا محکمہ

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا ہے کہ حکومت نے اسرو کی طرف سے تیار کردہ سمال سیٹلائٹ لانچ وہیکلز (ایس ایس ایل وی) کی لانچنگ کے لیے تمل ناڈو کے کولاسیکھرا پٹنم میں ایک نئے خلائی اسٹیشن کے قیام کو منظوری دے دی ہے


ہندوستانی خلائی پالیسی 2023 ،غیر سرکاری اداروں (این جی ایز) کو خلائی اسٹیشن کا استعمال کرنے کی اجازت دیتی ہے تاکہ وہ تکنیکی فزیبلٹی اور رینج کی حفاظتی رکاوٹوں کے ساتھ لانچ کی سرگرمیاں انجام دے سکیں: ڈاکٹر۔ جتیندر سنگھ

Posted On: 10 AUG 2023 3:52PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلائی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ انڈین اسپیس پالیسی - 2023 کو منظوری دے دی گئی ہے اور اسے پبلک ڈومین میں جاری کیا گیا ہے۔ یہ پالیسی

خلائی معیشت کی پوری ویلیو چین میں غیر سرکاری اداروں (این جی ایز) کی زیادہ سے زیادہ شرکت کے مواقع پیدا کرتی ہے جبکہ واضح طور پر مختلف اسٹیک ہولڈرز جیسے اِن اسپیس ،اسرو ، این ایس آئی ایل اور ڈی او ایس کے کردار کو نشان زد کرتی ہے۔

راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں، ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ حکومت نے ہندوستانی قومی خلائی فروغ اور اختیاراتی مرکز (ان-اسپیس) کو خلائی سرگرمیوں کے فروغ اور اختیارات کے لیے واحد خلائی ایجنسی کے طور پر قائم کیا ہے۔

ان اسپیس کے لیے مختص بجٹ :

سال22-2021 میں 10 کروڑ۔

23-2022: 33 کروڑ روپے۔

24-2023: 95 کروڑ روپے۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ کہ حکومت ہند نےسرکردہ ایجنسی کے طور پر ایٹمی توانائی کے محکمے کے ساتھ 2600 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے لیزر انٹرفیرومیٹر گریویٹیشنل ویو آبزرویٹری - انڈیا (ایل آئی جی او-انڈیا) پروجیکٹ کو منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد، لیگو انڈیا کو کشش ثقل کی لہروں کا پتہ لگانے اور فلکیات کے متعلقہ شعبوں میں تحقیق کرنے کے لیے ایک قومی سہولت کے طور پر چلایا جائے گا۔

چندریان 3 کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ خلائی جہاز کو کامیابی کے ساتھ لانچ کیا گیا ہے۔

14 جولائی 2023 کو 2 بجکر 35 منٹ پر شار میں ستیش دھون خلائی مرکز سے ایل وی ایم -3 پر سوار کیا گیا۔ فی الحال، خلائی جہاز قمری مدار کے اندراج (ایل او آئی) کے ساتھ ٹرانسلنارمدار میں ہے۔

5 اگست 2023 کو منصوبہ بندی کی گئی۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 


 

ش ح۔ع ح

(U: 8213)



(Release ID: 1947580) Visitor Counter : 106