عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
حکومت نے آج کہا کہ مرکزی حکومت کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں تبدیلی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے
مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ رواں سال سمیت گزشتہ تین سالوں (2023-2020) کے دوران 122 افسران کو ضابطہ 56(جے) کے تحت لازمی ریٹائرمنٹ دی گئی ہے
Posted On:
09 AUG 2023 4:27PM by PIB Delhi
حکومت نے آج کہا کہ مرکزی حکومت کے ملازمین کی ریٹائرمنٹ کی عمر میں تبدیلی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔
لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کا جواب دیتے ہوئے، سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛ وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلاء کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ رواں سال سمیت گزشتہ تین سالوں (2023-2020) کے دوران 122 افسران کو ضابطہ 56(جے) کے تحت لازمی ریٹائرمنٹ دی گئی ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مختلف وزارتوں/محکموں/کیڈر کنٹرولنگ اتھارٹیز (سی سی اے) کے ذریعہ فراہم کردہ پروبٹی پورٹل پر (30.06.2023 تک) دستیاب تازہ ترین معلومات/ڈیٹا کے مطابق تفصیلات بتائیں، افسران کے خلاف بنیادی ضابطہ (ایف آر)- 56 (جے)/ اسی طرح کی دفعات لگائی گئی ہیں۔
وزیر موصوف نے کہا، ایف آر 56 (جے)/اسی طرح کی دفعات کے تحت نظرثانی کے عمل کا مقصد کارکردگی کو بہتر کرنا اور انتظامی مشینری کو مضبوط بنانا ہے۔ حکومت ڈیجیٹائزیشن پر زیادہ زور دینے، ای-آفس کے بہتر استعمال، قواعد کو آسان بنانے، وقتاً فوقتاً کیڈر کی تنظیم نو اور انتظامیہ کو مضبوط بنانے اور نظم و نسق میں کام کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے بے کار قوانین کے خاتمے کے لیے مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔
-----------------------
ش ح۔ق ت۔ ع ن
U NO: 8156
(Release ID: 1947159)
Visitor Counter : 134