سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

زمین کے حصول کے لیے مناسب معاوضہ

Posted On: 09 AUG 2023 3:31PM by PIB Delhi

قومی شاہراہوں کے بڑے منصوبوں کے لیے زمین کے حصول کو عام طور پر کسانوں کی طرف سے سخت مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ تاہم، کچھ معاملات  میں کسانوں کی طرف سے معاوضے میں اضافے کے خلاف مزاحمت کی اطلاع ملی ہے، جن میں ریاست پنجاب کے چند معاملات شامل ہیں۔

اگرچہ قومی شاہراہوں  کے لیے زمین، قومی شاہراہ کے قانون  1956 کی دفعات کے تحت حاصل کی گئی ہے، لیکن زمین کے معاوضے کا فیصلہ زمین کے حصول، بحالی اور آباد کاری کے قانون 2013 میں منصفانہ معاوضے اور شفافیت کے حق کے تحت کیا جاتا ہے، جو کہ زمین کی طے شدہ مارکیٹ ویلیو کا 2 سے 4 گناہے۔

یہ معلومات سڑک نقل وحمل اور شاہراہوں  کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

*********

ش ح۔ا ع۔ر ا

U- 8139



(Release ID: 1947094) Visitor Counter : 103