وزارات ثقافت
azadi ka amrit mahotsav

میری ماٹی میرادیش مہم کا ملک بھرمیں آغاز کل 9 اگست سے کرے گا


ملک کے لئے اپنی جان قربان کرنے والے ‘ویروں’ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے گاؤں سے لے کر قومی سطح تک جن بھاگیداری پروگرام منعقد کے جائیں گے

شلافلکم (یادگاری تختیاں) گرام پنچایتوں میں نصب کی جائیں گی

امرت کلش یاترا میں ملک کے مختلف گوشوں سے مٹی کو امرت واٹکا بنانے کے لے دہلی لایا جائے گا

Posted On: 08 AUG 2023 7:13PM by PIB Delhi

ملک کے لیے اپنی جانیں دینے والے ‘ویروں’ کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک گیر ‘‘میری ماٹی میرا دیش’’ مہم کل 9 اگست 2023 کو شروع کی جائے گی،۔ 9 سے 30 اگست، 2023 تک،’میری ماٹی میرا دیش‘ مہم میں مقامی شہری اداروں کے ساتھ ساتھ ریاستی اور قومی سطح پر گاؤں، اور بلاک سطح پر پروگرام شامل ہوں گے۔

مہم میں بہادروں (ویروں) کو یاد کرنے کے لیے ملک بھر میں مختلف پروگرام شامل ہوں گے۔ گاؤں کی پنچایتوں میں ان کی یاد میں شلافلکم (یادگاری تختیاں) لگائی جائیں گی۔ یہ مہم ‘آزادی کا امرت مہوتسو’ کا اختتامی پروگرام ہے، جو 12 مارچ 2021 کو شروع ہوا تھا، اور اس کے تحت پورے ہندوستان میں 2 لاکھ سے زیادہ پروگرام منعقد کیےگئے،ان پروگراموں میں وسیع پیمانے پر عوامی شرکت (جن بھاگیداری) کابھی مشاہدہ کیا گیا

ہندوستان کے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے حال ہی میں اپنی من کی بات نشریات کے دوران اس مہم کا اعلان کیا۔ اس مہم کا مقصد ان بہادر مجاہدین آزادی اور بہادروں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے جنہوں نے ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کیں۔

اس مہم میں مجاہدین آزادی اور سیکورٹی فورسز کے لیے وقف شیلافلکم کے قیام کے ساتھ ساتھ پنچ پران عہد، وسودھا وندن، ویرون کا وندن جیسے پروگرام پیش کیے جائیں گے جو ہمارے بہادروں کی شاندار قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ شہری اور دیہی علاقوں میں گاؤں، پنچایت، بلاک، قصبہ، شہر، میونسپلٹی وغیرہ کے مقامی بہادروں کی قربانی کے جذبے کو سلام پیش کرنے والی شیلافلکم یا یادگاری تختیاں لگائی جائیں گی۔ ان میں ان لوگوں کے ناموں کے ساتھ وزیر اعظم کا پیغام ہوگا جنہوں نے اس خطے سے تعلق رکھنے والی قوم کے لیے اپنی جانیں قربان کی ہیں۔

ایک ‘امرت کلش یاترا’ نکالی جائے گی، جس میں 7500 کلشوں میں ملک کے کونے کونے سے مٹی لے کر دہلی میں ‘امرت واٹیکا’ بنائی جائے گی۔ یہ ‘امرت واٹیکا’ ‘ایک بھارت شریشٹھ بھارت’ کے عزم کی علامت ہوگی۔

بڑے پیمانے پرعوام کی شرکت (جن بھاگیداری)کی حوصلہ افزائی کیلئے، ایک ویب سائٹ، https://merimaatimeradesh.gov.in، بھی شروع کی گئی ہے جہاں لوگ مٹی یا مٹی کا چراغ پکڑے سیلفیز اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔ ایسا کرنے سے، وہ پنچ پران کا عہد لیتے ہیں، ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بنانے، غلامی کی ذہنیت کو ختم کرنے، اپنے شاندار ورثے پر فخر کرنے، اتحاد اور یکجہتی کو برقرار رکھنے، شہری ہونے کے ناطے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے، اور ان لوگوں کا احترام کرنے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں جوقوم کی حفاظت کرتے ہیں۔ ایک بار عہد لینے کے بعد، شرکت کا ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

ملک گیر مہم 9 اگست کو شروع ہوگی، جس میں 15 اگست 2023 کو یوم آزادی تک طے شدہ پروگرام ہوں گے۔ اس کے بعد کے پروگرام 16 اگست 2023 سے بلاک، میونسپلٹی/ کارپوریشن اور ریاستی سطح پر ہوں گے۔ اختتامی تقریب 30 اگست 2023 کو کرتویہ پتھ، نئی دہلی پر معززین کی موجودگی میں ہونا طے کی جاچکی ہے۔ میری ماٹی میرا دیش مہم کے تحت مختلف سرگرمیوں کے بارے میں معلومات کے لیے پورٹل https://yuva.gov.in تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

گزشتہ سال، ‘‘ہر گھر ترنگا’’ پروگرام، سب کی شرکت کی وجہ سے ایک شاندار کامیابی سے ہمکنار ہوا ۔ اس سال بھی ہر گھر ترنگا 13 سے 15 اگست 2023 کے درمیان منایا جائے گا۔ ہندوستانی ہر جگہ قومی پرچم لہرا سکتے ہیں، ترنگا کے ساتھ سیلفی کلک کر سکتے ہیں اور ہر گھر ترنگا ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں۔

میری ماٹی میرا دیش ویب سائٹ https://merimaatimeradesh.gov.in

پورٹل https://yuva.gov.in تک بھی رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

ہر گھر ترنگا ویب سائٹ https://harghartiranga.com

 

***

 

ش ح۔ س ب ۔ ف ر

U. No. 8118


(Release ID: 1946990) Visitor Counter : 167