وزارت دفاع

بھارتی بحری جہازوں کا پورٹ راشد، دبئی کا دورہ (08 سے 11 اگست 2023)

Posted On: 09 AUG 2023 11:42AM by PIB Delhi

ریئر ایڈمرل ونیت میک کارٹی، فلیگ آفیسر کمانڈنگ ویسٹرن فلیٹ کی کمان کے تحت بھارتی بحریہ کے اگلی صف کے محاذ جنگ کے جہاز آئی این ایس وشاکھا پٹنم اور آئی این ایس تریکنڈ 8 اگست سے 11 اگست 2023 کے دوران پورٹ راشد ، دبئی کا دورہ کررہے ہیں۔ آئی این ایس وشاکھا پٹنم اور آئی این ایس تریکنڈ کی کمان بالترتیب کیپٹن اشوک راؤ اور کیپٹن پرمود جی تھومس نے سنبھال رکھی ہے۔

اس دورے کے دوران ، یہ بحری جہاز یو اے ای کی نیول فورس کے ساتھ بحری کارروائیوں سے متعلق مختلف عناصر کے بارے میں پیشہ وارانہ تبادلہ خیال کریں گے اور اپنے بہترین طور وطریقوں سے ایک دوسرے کو مطلع کریں گے۔ اس دورے کے مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان اشتراک اور تعاون میں اضافہ کرنا اور تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔ یو اے ای بحریہ کے ساتھ دو طرفہ فوجی مشق ’زائد تلوار‘ کا بھی انعقاد کیا جائے گا، تاکہ دونوں بحری افواج کے درمیان تال میل میں اضافہ کیا جاسکے۔ موجودہ دورہ دونوں بحری افواج کے درمیان بحری ساجھیداری میں مزید اضافہ کرے گا اور خطے میں سلامتی سے متعلق چنوتیوں کی مشترکہ سمجھ کو پروان چڑھائے گا۔

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ ع م۔ ق ر۔

(3202۔08۔09)

U- 8119



(Release ID: 1946964) Visitor Counter : 113