وزارت اطلاعات ونشریات

جی ایس اے ٹی -24 کا کامیابی کے ساتھ شروع ہوناآتم نربھر بھارت کی سمت میں  ایک اور قدم ہے: اطلاعات ونشریات کے سکریٹری  جناب اپورو چندرا


جی ایس اے ٹی -24 مانگ پر مبنی مشن  سیکٹر میں  ہندوستان کے کامیاب داخلہ  کی علامت ہے:اسرو کے سربراہ جناب ایس سومناتھ

جی ایس اے ٹی -24 خلائی شعبے میں اصلاح کے بعد این ایس آئی ایل کا پہلا مانگ پر مبنی مواصلاتی سیٹ لائٹ مشن  ہے

نیو اسپیس انڈیا لمٹیڈ (این ایس آئی ایل ) نے جی ایس اے ٹی -24کوشروع کرنے  کے لئے ٹاٹا پلے کے ساتھ شراکت داری کی

Posted On: 07 AUG 2023 6:54PM by PIB Delhi

نیو اسپیس انڈیا لمٹیڈ ( این  ایس آئی ایل ) نے ٹاٹا پلے کے ساتھ اشتراک کیا ہے اور وزیر اعظم  جناب نریندر مودی کے وژن   ‘ میک ان انڈیا ’ کے عین مطابق  جون 2022 میں  جی ایس اے ٹی -24سیٹلائٹ لانچ کیا۔ٹا ٹا پلے نے اس سیٹلائٹ کا استعمال ،  جو اپنے مدار کی حالت  میں ہے ، آج سے شروع کیا۔

افتتاحی تقریب  ٹاٹا پلے کے نئی دہلی میں واقع براڈ کاسٹ سینٹر میں  منعقدہوئی ۔ اس موقع پر اطلاعات ونشریات کے  سکریٹری جناب اپوروچندر  ا نے مسرت کا اظہار کیا اور کہا ‘‘جی ایس اے ٹی -24 کو کامیابی کے ساتھ چالو کرنے کے لئے   خلائی محکمہ ( ٹی او ایس  ) اور ٹا ٹا پلے کو مبارکباد ۔ یہ انعقاد   آتم نربھربھارت  اور خودکفالت  کی سمت میں  ایک اور قدم ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/20230807_135340SJOM.jpg

سکریٹری موصوف نے مزید کہا ‘‘ موجودہ  وقت میں  ٹاٹا پلے کے پاس  600چینل ہیں۔ اسرو سیٹلائٹ کی  شمولیت کے ساتھ  اب  900 چینلوں کو  نشر کرسکے گا اور اس سے عوام کو فائدہ ہوگا۔ یہ  این ایس آئی ایل  کا قیام  وزیراعظم جناب نریندرمودی کے نجکاری کے  وژن کے عین مطابق ہے ۔ جس نے پہلی بار ٹا ٹا پلے کے اشتراک سے  مانگ  پر مبنی  سیٹلائٹ لانچ کیا ہے۔ اب یہ چینل  شمال مشرقی پہاڑی علاقوں اور انڈمان نکوبار جزائر سمیت  پورے ملک میں  دستیاب ہوں گے ۔’’

جی ایس اے ٹی -24کی شمولیت   کے بعد بینڈ  وتھ  میں اضافے سے ٹا ٹا پلے  اپنے صارفین کو  پہلے کے مقابلے زیادہ صاف تصویریں اور  معیاری آواز  فراہم کرسکے گا اور  اس کے پاس  50فیصد زیادہ  چینلوں کو  ملک بھر میں چلانے کی  صلاحیت ہوگی۔اس  طرح وہ  تمام  ڈی ٹی ایچ   پلیٹ فارم  کے درمیان  سب سے بڑا  سیٹلائٹ   بینڈ وتھ فراہم کرنے والا ہوگا۔

ہندوستانی خلائی تحقیقی ادارے  (اسرو) کے سربراہ  جناب ایس  سومناتھ نے کہا‘‘ ڈی ٹی ایچ  خدما ت فراہم کرنے کے لئے  اسرو کے ذریعہ  تیار کیا گیا جی ایس اے ٹی -24 چارٹن  درجے کا مواصلاتی سیٹلائٹ   جو اپنے مدار کے تجربے کے بعد اپنی زیادہ سے زیادہ سیٹلائٹ    کے ساتھ  کام کرنے لگا ہے۔یہ  یادگار حصولیابی  ہندوستان کے ٹیلی مواصلاتی خلاء میں ایک انقلاب ہے ، یہ نشاندہی کرتا  ہے ،جسے پوری  طر ح سے مقامی ( سودیشی ) ٹکنالوجی سے تیار کیا گیا ہے۔یہ  ہمارے ملک کے  خلائی  شعبے میں  کا رہائے نمایاں  انجام دینے والوں کے لئے  ایک خراج عقیدت ہے اور  مانگ  پر مبنی  مشن کے  شعبے میں  ہندوستان کے  کامیاب داخلہ کا اشارہ ہے ۔’’

این ایس آئی ایل  کے سربراہ  اور  مینجنگ ڈائریکٹر  جناب  رادھا کرشنن  درائی راج   نے کہا ‘‘جی ایس اے ٹی -24 خلائی شعبے میں اصلاح کے بعد این ایس آئی ایل کا پہلا مانگ پر مبنی مواصلاتی سیٹ لائٹ مشن  ہے۔ہندوستان کے لئے جی ایس اے ٹی -24 سیٹلائٹ   ٹیلی ویژن کے ایک نئے  عہد  میں داخلے کے لئے  تیار ہے۔ یہ ‘ میک ان انڈیا ’ پہل کامیابی کا ایک اشاریہ ہے  اورجدید  ڈجیٹل   ٹی وی نشریاتی  صلاحیتوں کے ساتھ یہ سیٹلائٹ  گھریلو  نشریاتی خدمات   کو مدد کرے گا۔  اس  کامیاب پروجیکٹ کے لئے  این ایس آئی ایل   ،اسرو   اور ٹاٹا پلے نے اس طرح  اشتراک کیا اس کے لئے  این ایس آئی ایل  کی ٹیم کو  مبارکباد! ’’

اس  یادگار موقع پر  ٹا ٹا پلے ایم ڈی اور سی ای  او  جناب ہرت ناگپال نے کہا ‘‘ بصری  تجربہ ٹاٹا پلے کی بنیادی  ترجیح رہی ہے۔ این ایس آئی ایل  کے ساتھ یہ اشتراک   ڈی ٹی ایچ  سبسکرائبر  پہلے کے مقابلے  بہتر ویڈیو  اور  آواز کی  کوالٹی  فراہم کرے گا اور  اس کے ذریعہ زیادہ چینلوں  کو شروع کیا جاسکے گا اور خدمات کا دائرہ  وسیع  ہوجائے گا۔یہ ہمارے   لائنر ٹی وی  کے  عہد کو  ایک ایسے  ملک کو مضبوطی  دے گا ، جہاں   140 ملین  گھروں  میں   اب بھی ٹی وی نہیں ہے ۔ہم نے   ڈی او ایس  کے ذریعہ  دیسی  ساخت کے  تیارشدہ  سیٹلائٹ کے ذریعہ  اپنی  تما م تر خدمات  فراہم کی ہیں اور اب  اس سیٹلائٹ   کے  لانچنگ سے  ہماری صلاحیت  میں  اس طرح اضافہ ہوگا اسی بنیاد پر ہم اپنے میک ان انڈیا عہد  کو مزید مضبوطی  فراہم کریں گے۔’’

جی ایس اے ٹی -24 ایک 24 – کے یو بینڈ  مواصلاتی سیٹلائٹ  ہے ،جسے  حکومت ہند نے  ٹا ٹا پلے کے ڈی ٹی ایچ   درخواست کی ضرورتوں  کو پورا کرنے کے لئے  ہی لانچ کیا ہے۔مارچ  2019  میں  تشکیل دیا گیا این ایس آئی ایل  خلائی محکمہ  (ڈی او ایس) کے تحت  ایک سینٹرل  پبلک سینٹر انٹر پرائز  (سی پی ایس سی )  ہے   اور یہ  ٹی او ایس   کا کمرشیل    پہلو  ہے ۔ جی ایس اے ٹی -24 کی تمام تر  سیٹلائٹ  صلاحیت   ٹاٹا پلے کے  عہد بند   صارفین   کو مہیا ہوں  گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/20230807_135620~2PJUO.jpg

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/20230807_141430~27AP4.jpg

*****

ش ح۔ج ق۔ رم

U-8053



(Release ID: 1946579) Visitor Counter : 135