کوئلے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جون 2023 تک کوئلے کی پیداوار میں8.51 فیصد اضافہ


ملکی پیداوار بڑھانے اور غیر ضروری درآمدات کو ختم کرنے پر توجہ مرکوز

Posted On: 07 AUG 2023 3:50PM by PIB Delhi

کوئلے کی کانوں کو بندکرنے پر، کوئلے کی کمپنیوں (کول انڈیا لمیٹڈ/ سنگارینی کولیریز کمپنی لمیٹڈ) کی خدمات سے کسی کارکن کو علاحدہ نہیں کیا جاتا ہے۔ کارکنوں کو مناسب تربیت فراہم کرنے کے ساتھ، ان کے موثر استعمال کے لیے دوسری اکائیوں/اداروں میں منتقل/یا تبدیل کر دیا جاتا ہے۔

ملک میں کوئلے کی زیادہ تر ضرورت،مقامی پیداوار/سپلائی کے ذریعے پوری کی جاتی ہے۔ حکومت کی توجہ کوئلے کی گھریلو پیداوار کو بڑھانے اور ملک میں کوئلے کی غیر ضروری درآمد کو ختم کرنے پر مرکوز ہے۔ سال 23-2022 میں کوئلے کی پیداوار میں، پچھلے سال کے مقابلے میں 14.77 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رواں سال کے دوران جون2023 تک، کوئلے کی گھریلو پیداوار میں گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں،8.51 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ملک کو کوئلے کی پیداوار میں خود کفیل بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات درج ذیل ہیں۔

  1. کوئلہ کی وزارت کے ذریعے کوئلے کے بلاکس کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے باقاعدہ جائزہ لینا۔
  2. کانوں اور معدنیات (ترقی اور ضابطہ) کے ترمیمی قانون 2021 کے نفاذ کے لیے،کیپٹیو کانوں کے مالکان (ایٹمی معدنیات کے علاوہ)، اس طرح کی اضافی رقم کی ادائیگی پر مرکزی حکومت کی طرف سے تجویز کردہ طریقے سے کان کے ساتھ منسلک آخری استعمال کا پلانٹ کی ضرورت پوری کرنے کے بعد،اپنی سالانہ معدنیات (بشمول کوئلہ) کی پیداوار کا 50 فیصد تک کھلے بازار میں فروخت کرسکتے ہیں۔
  3. کوئلے کی کانوں کے کام کو تیز کرنے کے لیے کوئلے کے شعبے کے لیے سنگل ونڈو کلیئرنس پورٹل۔
  4. کوئلے کی کانوں کے جلد آپریشنلائزیشن کے لیے مختلف منظوریوں/کلیئرنس حاصل کرنے کے لیے کوئلے کے بلاک کے الاٹیوں کی ہینڈ ہولڈنگ کے لیے پروجیکٹ مانیٹرنگ یونٹ۔
  5. محصولاتی شراکت کی بنیاد پر سی آئی ایل کی بند شدہ کانوں کو دوبارہ کھولنا اور ایم ڈی او کے ذریعے سی آئی ایل کی کانوں کو چلانا۔
  6. کول انڈیا لمیٹڈ اپنی زیر زمین (یو جی) کانوں بنیادی طور پر مسلسل کان کنوں (سی ایم ایس)میں،جہاں بھی ممکن ہو، بڑے پیمانے پر پیداواری ٹیکنالوجیوں (ایم پی ٹی) کو اپنا رہی ہے۔ کول انڈیا لمیٹڈ نے ترک شدہ / بند شدہ کانوں کی دستیابی کے پیش نظر ہائی والز(ایچ ڈبلیو) کانوں کی بڑی تعداد میں کام کرنے کا بھی تصور کیا ہے۔ کول انڈیا لمیٹڈ جہاں بھی ممکن ہو بڑی صلاحیت والی یو جی کانوں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔
  7. کول انڈیا لمیٹڈ کے پاس اس کی اوپن کاسٹ (او سی) کانوں میں پہلے سے ہی اعلیٰ صلاحیت کی کھدائی کرنے والے آلات، ڈمپرز اور سرفیس مائنز میں جدید ترین ٹیکنالوجی موجود ہے۔
  8. سی آئی یل کی 7 میگا مائنز میں پائلٹ پیمانے پر ڈیجیٹلائزیشن کا نفاذ، جس کی دوسری جگہوںپر بھی تقلید کی جائے گی۔
  9. ایس سی سی ایل نے موجودہ سطح 67 ایم ٹی سے 24-2023 تک 75 ایم ٹی کی کی پیداوار کا منصوبہ بنایا ہے۔ نئے پروجیکٹس کی بنیاد رکھنے کے لیے باقاعدہ رابطہ کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ نئے پروجیکٹس کی سرگرمیوں اور موجودہ پروجیکٹس کے کارروائیوں  کی پیش رفت کی باقاعدگی سے نگرانی کی جا رہی ہے۔

          یہ معلومات کوئلہ، کانوں اور پارلیمانی امور کے مرکزی وزیر جناب پرہلاد جوشی نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

*************************

ش ح۔ا ع۔ س ا

U- 8048


(Release ID: 1946443) Visitor Counter : 98