مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

‘میری لائف، میرا سووچھ شہر’مہم

Posted On: 07 AUG 2023 12:58PM by PIB Delhi

مکانات اور شہری امور کے وزیر مملکت جناب کوشل کشور نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ اطلاع فراہم کی ہے۔ مکانات  اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) نے ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت (ایم او ای ایف سی سی) کے ساتھ مل کر 15 مئی 2023 کو ‘میری لائف، میرا سووچھ شہر’ مہم کا آغاز کیا جو کہ  ماحولیات کے عالمی دن یعنی 5 جون 2023 تک 3 ہفتوں تک جاری تھی۔ اس  مہم  کے تحت شہری مقامی اداروں (یو ایل بیز) کو بااختیار بنانے پر مرکوز  کی گئی تاکہ شہریوں، اداروں، تجارتی اداروں وغیرہ کے لئے رقم جمع کرنے کے لئے ‘تخفیف، ازسر نو استعمال، ازسر نو قابل استعمال (آر آر آر) مراکز  کو ایک ہی مقام پر سبھی سہولیات کی فراہمی کے حل کے طور پر قائم کیا جا سکےاورغیر استعمال شدہ یا استعمال شدہ پلاسٹک کی اشیاء، کپڑوں، جوتوں، کتابوں اور کھلونوں وغیرہ کو جمع کرایا جا سکے۔ آر آر آر مراکز کی ریاست وار  تفصیلات عوام کے مطالعے کے لئے  دستیاب ہیں اور http://sbmurban.org/rrr-centers پر ان تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

میری لائف، میرا سوچھ شہر’ کوئی اسکیم نہیں ہے، یہ ایک عوامی رسائی اور بڑے پیمانے پر شمولیت کی مہم ہے جسے ایس بی ایم –یو-2.0 کے تحت یو ایل بیز  کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس مہم کے لیے حکومت ہند کی طرف سے کوئی الگ تنظیم نہیں بنائی گئی ہے۔

اس مہم کا مقصد مشن لائف- ای کے حوالے سے بیداری پیدا کرنا  اور شہریوں کے برتاؤ میں تبدیلی پر زور دینا ہے تاکہ فضلات کی زیادتی کو کم سے کم کیا جا سکے، وسائل کے تحفظ کو فروغ دیا جا سکے اور روزمرہ کی زندگی میں ‘تخفیف، دوبارہ استعمال، ازسرنو قابل استعمال بنا کر (آر آر آر) کو اپنا کر ایک  صاف ستھرا اور سرسبز ماحول کے قیام میں تعاون کر سکیں۔ ان طریقوں کو شہری صفائی کے ماحولیاتی نظام میں ضم کرکے، ایک ایسی گردشی معیشت تشکیل دینے کا وژن  پیش کیا گیا ہے،  جو فضلہ کو کم سے کم کرے، وسائل کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرے اور موجودہ اور آنے والی دونوں نسلوں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنائے۔

شہریوں کی نقل و حرکت کو یقینی بنانے کے لئے  گھر گھر جا کر آگاہی مہم، سوشل میڈیا مہمات کے ساتھ ساتھ اثر و رسوخ کی مصروفیات جیسے اقدامات کئے گئے۔ ایم او ایچ یو اے نے یو ایل بیز کے لئے  مہم کے رہنما خطوط بھی جاری کئے، جن تک رسائی

https://sbmurban.org/storage/app/media/%20Meri-LiFE-Mera-Swachh-Shehar-SOP-for-States-and-Cities-12th-May-2023.pdf

پر کی جا سکتی ہے۔

***

ش ح۔ ع م ۔ ک ا


U NO 8024



(Release ID: 1946319) Visitor Counter : 136