عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
شمالی بھارت کا پہلا دریائی احیا پروجیکٹ دیویکا تکمیل کے قریب ہے، اس کا آغاز خود وزیر اعظم مودی نے کیا تھا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مقدس دیویکا ندی کے تقدس کی حفاظت کے لیے مائع فضلہ کے انتظام کا جائزہ لیا
Posted On:
06 AUG 2023 4:24PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس و ٹکنالوجی پی ایم او، عملے، عوامی شکایات، پنشن، جوہری توانائی اور خلائی امور کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ شمالی بھارت کا پہلا دریائی احیا پروجیکٹ دیویکا تکمیل کے قریب ہے۔ 'نمامی گنگا' کی طرز پر 190 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کیے گئے اس پروجیکٹ کا آغاز وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے کیا تھا۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بات جموں و کشمیر کے ادھم پور میں مقدس دیویکا ندی کے تقدس کے تحفظ کے لیے الگ سے شروع کیے گئے لیکوئڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔
جائزہ اجلاس کے دوران ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ دیویکا جسے مقدس ندی گنگا کی بہن سمجھا جاتا ہے، کی مذہبی اہمیت بہت زیادہ ہے، یہی وجہ ہے کہ دیویکا احیا پروجیکٹ کے تحت تمام گھروں کو جوڑنے والے پائپوں اور مین ہولز کے نیٹ ورک کے ساتھ مائع فضلہ مینجمنٹ پروجیکٹ اس کے تقدس کے تحفظ کے لیے یو ای ای ڈی کے ذریعہ تعمیر کیا جارہا ہے۔ ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید کہا کہ پروجیکٹ کے لیے مختص 190 کروڑ روپئے میں سے مرکز اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ذریعہ مختص کردہ 90 کروڑ روپئے کی تقسیم بالترتیب 10:90 کے تناسب میں ہے۔
ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے یہ بھی بتایا کہ مائع فضلہ مینجمنٹ پروجیکٹ کے علاوہ دیویکا احیا پروجیکٹ کے تحت ایک سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروجیکٹ بھی تعمیر کیا جائے گا جو دیویکا ندی کے تقدس کی حفاظت کے لیے کئی پہلوؤں سے اہم ہے۔
میٹنگ کے دوران ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ بڑے ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی کے لیے سماج کی نچلی سطح کے نمائندے ہونے کے ناطے پی آر آئیز کا کردار اہم ہے۔ اجلاس کے دوران موجود پی آر آئیز نے وفاقی وزیر کے ساتھ متعدد مسائل اٹھائے جس پر وزیر نے محکموں کو ہدایت کی کہ وہ کم سے کم وقت میں مسائل کو حل کریں۔
اجلاس میں ڈی سی اودھم پور جناب سچن کمار ویشیا، ایڈیشنل ڈی آر ایم ناردرن ریلوے، جناب بلدیو راج، ایس ایس پی ادھم پور، ڈاکٹر ونود کمار، ڈی ڈی سی، بی ڈی سی ممبران، سرپنچوں اور پنچوں نے شرکت کی۔
***
(ش ح – ع ا – ع ر)
U. No. 8008
(Release ID: 1946196)
Visitor Counter : 140