وزیراعظم کا دفتر
مکانات سے مستفید ہونے والی دلّی کے کالکا جی کی خواتین نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر ’ ایک مکان کا اپنا خواب ‘پورا کرنے کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا
Posted On:
04 AUG 2023 10:31AM by PIB Delhi
وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ، آج اُن مستفیدین کی جانب سے بڑی تعداد میں خطوط تحریر کئے جانے کے بارے میں ٹوئیٹ کیا ، جنہیں ’’ جہاں جھگی وہاں مکان ‘‘ اسکیم کے تحت دلّی کے کالکا جی علاقے میں پکے مکانات الاٹ کئے گئے ہیں ۔
ان خواتین نے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر کو یہ خطوط سونپے ، جو ان سے ملنے وہاں گئے تھے ۔ مستفیدین نے اپنی خوشی کا اظہار کیا اور اس اسکیم کے ذریعہ ان کا خواب پورا کرنے اور ان کی زندگیوں کو آسان بنانے کی غرض سے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کا شکریہ ادا کیا ۔
وزیر اعظم نے غریبوں کی فلاح و بہبود کے لئے لگاتار کام کرنے سے متعلق اپنی حکومت کی عہد بستگی کا اعادہ کیا ۔
وزیر اعظم نے ٹوئیٹ کیا :
’’ دلّی کے کالکا جی کی اُن ماتاؤں اور بہنوں کے پتروں کو پاکر ابھی بھوت ہوں ، جنہیں ’ جہاں جھگی وہیں مکان ‘ اسکیم کے تحت پکے گھر ملے ہیں ۔ وِدیش منتری ڈاکٹر ایس جے شنکر جی جب وہاں گئے تو مہیلاؤں نے یہ پتر انہیں سونپے، جن میں انہوں نے اپنی خوشی ظاہر کی ہے ۔ وہ بتاتی ہیں کہ کیسے اِس اسکیم کے ذریعے اُن کا ورشوں پرانا سپنا ساکار ہواہے اور پورے پریوار کا جیون آسان بنا ہے ۔ پتروں کے لئے آپ سبھی کا بہت بہت آبھار ۔ ہماری سرکار غریبوں کے کلیان کے لئے یوں ہی پرتی بَدھ ہوکر کام کرتی رہے گی ۔ ‘‘
********
ش ح۔ ع م ۔ ع ا
(U.No. 7945 )
(Release ID: 1945677)
Visitor Counter : 163
Read this release in:
English
,
Hindi
,
Marathi
,
Assamese
,
Bengali
,
Manipuri
,
Punjabi
,
Gujarati
,
Odia
,
Tamil
,
Telugu
,
Kannada
,
Malayalam