وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے جنوبی افریقہ کے صدر کے ساتھ بات چیت کی


دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ اشتراک میں پیش رفت کو نمایاں کیا ، جب کہ بھارت اور جنوبی افریقہ ، سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ منا رہے ہیں

صدر راما فوسا نے وزیر اعظم کو برکس سربراہ اجلاس کے لئے جاری تیاریوں کے بارے میں بتایا

وزیر اعظم ، برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کی غرض سے جوہانسبرگ کے اپنے دورے کے منتظر ہیں

صدر راما فوسا نے بھارت کی جی -20 کی صدارت کے تئیں اپنی مکمل حمایت سے مطلع کیا 

Posted On: 03 AUG 2023 8:28PM by PIB Delhi

وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج عوامی جمہوریہ جنوبی افریقہ کے صدر عزت مآب جناب ماٹے میلا سِرل راما فوسا سے ٹیلی فون پر گفتگو کی  ۔

دونوں رہنماؤں نے 2023 ء میں منائی جا رہی دو طرفہ سفارتی تعلقات کے قیام کی 30 ویں سالگرہ کے ضمن سمیت سبھی دو طرفہ اشتراک و تعاون میں پیش رفت کا مثبت طریقے سے جائزہ لیا۔

صدر راما فوسا نے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کو 22 سے 24 اگست ، 2023 ء کے درمیان جنوبی افریقہ  کی میزبانی میں منعقد کئے جانے والے برکس سربراہ اجلاس میں شرکت کی دعوت دی  اور انہیں اس سلسلے میں کی جانے والی تیاریوں کے بارے میں بتایا ۔ وزیر اعظم نے دعوت نامہ قبول کر لیا اور انہیں مطلع  کیا کہ وہ اس سربراہ اجلاس میں شرکت کی غرض سے جوہانسبرگ کے اپنے دورے کے منتظر ہیں ۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی مفاد کے بہت سے علاقائی اور عالمی امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا ۔

صدر راما فوسا نے بھارت کی جی – 20  کی صدارت کے حصے کے طور پر  بھارت کی پہل قدمیوں کے لئے اپنی مکمل حمایت سے مطلع کیا اور کہا کہ وہ جی – 20 سربراہ اجلاس میں شرکت کے لئے بھارت کےد ورے کے منتظر ہیں ۔

دونوں رہنماؤں نے آپس میں رابطہ قائم رکھنے سے اتفاق کیا ۔

 

******** ********** *** *** **** ********

 

ش ح۔  ع م          ۔  ع ا

 (U.No.  7942 )


(Release ID: 1945672) Visitor Counter : 140