صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
امرت ادّیان 16 اگست سے عوام کے لئے کھولا جائے گا
پانچ ستمبر خصوصی طور پر اساتذہ کے لئے ریزرو ہوگا
یہاں آنے کے لئے لوگ آن لائن بکنگ کے ذریعہ یا سیلف سروس کیواسک سے داخلے کے پاس حاصل کرسکتے ہیں
Posted On:
03 AUG 2023 3:17PM by PIB Delhi
ادّیان اتسو 2 کے تحت امرت ادّیان16 اگست 2023 سے ایک ماہ کے لئے (پیر کو چھوڑ کر) عوام کے لئے کھولا جائے گا۔ پانچ ستمبر کو یوم اساتذہ کے موقع پر یہ خصوصی طور پر اساتذہ کے لئے کھولا جائے گا۔
ادیان اتسو 2 کا مقصد یہاں آنے والوں کو گرمی کے موسم میں کھلنے والے پھولوں کی خوبصورتی سے محظوظ ہونے کا موقع فراہم کرانا ہے۔
لوگ یہاں پر اس ادیان میں دس بجے سے پانچ بجے تک(آخری داخلہ 4 بجے دیا جائے گا) آسکتے ہیں۔ داخلہ نارتھ ایونیو کے قریب راشٹرپتی بھون کے گیٹ نمبر 35 سے ہوگا۔
بکنگ راشٹرپتی بھون کی ویب سائٹ (https://visit.rashtrapatibhavan.gov.in/) پر 7 اگست 2023 سے آن لائن کی جاسکتی ہیں۔ سیدھے ادیان پہنچنے والے لوگ گیٹ نمبر 35 کے قریب رکھے سیلف سروس کیوسک سے پاس حاصل کرسکتے ہیں۔ امرت ادیان میں داخلہ مفت ہے۔
امرت ادیان کو اس سال ادیان اتسو 1 کے تحت 29 جنوری سے 31 مارچ تک کے لئے کھولا گیا تھا۔ اس کو دیکھنے کے لئے دس لاکھ سے زائد لوگ آئے تھے۔
امرت ادیان کے ساتھ ساتھ لوگ راشٹرپتی بھون میوزیم بھی دیکھ سکتے ہیں۔ اس کے لئے انہیں اپنے سلاٹ کی آن لائن بکنگ ویب سائٹ (https://visit.rashtrapatibhavan.gov.in/) پر کرنی ہوگی۔سرکاری اسکولوں کے طلبا ادیان اتسو 2 کے دوران میوزیم مفت دیکھ سکتے ہیں۔
****
ش ح۔ا گ ۔ ج
Uno7913
(Release ID: 1945488)
Visitor Counter : 95