شہری ہوابازی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ڈی جی سی اے نے ڈرون تربیت  اور ہنر مندی کے لئے ریموٹ  پائلٹ ٹریننگ کی 63 تنظیموں کو منظوری دی

Posted On: 03 AUG 2023 1:01PM by PIB Delhi

ڈرون  کے لئے تربیتی اسکولوں  نے  5500 سے زیادہ   پائلیٹ سرٹیفکیٹ جاری کئے ۔

10000سے زیادہ ڈرون منفرد شناخت   والے نمبر کے ساتھ درج کئے گئے ۔

ڈی جی سی اے نے بھارت میں  ڈرون تیار کرنے کے لئے ابھی تک  25 قسم کے سرٹیفکیٹ  جاری کئے ہیں

ملک میں  25  جولائی  2023 تک ڈی  جی سی اے سے  اتھورائزڈ ،  ریموٹ  پائیلٹ  ٹریننگ کی  63 تنظیمیں ہیں ، جن کی ضمیمے میں دی گئی ہے۔

ڈی جی سی اے نے مدھیہ پردیش میں ،جن تین تنظیموں  کی درخواستوں کو منظوری دی ہے ، وہ  مندرجہ ذیل ہیں:

  1. اندرا گاندھی راشٹریہ اڑان  اکیڈمی گوالیار ۔
  2. الٹی میٹ انرجی ریسورس  پرائیویٹ  لمٹیڈ بھوپال۔
  3. اندرا گاندھی راشٹریہ اڑان اکیڈمی بھوپال۔

حکومت نے  ڈرون  اور اس  کے کل پرزوں کے لئے پیداوار سے مربوط ترغیب  پی ایل آئی اسکیم کو  نوٹی فائی کیا ہے  ،جس کا مقصد  بھارت میں  ڈرون  اور اس کے کل پرزوں  کی تیاری   کے لئے  ترغیب دینا ہے تاکہ   یہ سامان  ملک میں ہی تیار کیا جاسکے اور بھارت کو عالمی سطح  پر مقابلے کا اہل بنایا جاسکے ۔ڈرون کو درآمد کرنے سے متعلق  پالیسی کا نوٹی فکیشن  9  فروری  2022 کو جاری کیا گیا تھا ،جس کے تحت غیر ملکی ڈرون  کی درآمد پر پابندی عائد کردی گئی  تھی۔ڈرون  کے بڑے  پیمانے پر استعمال میں  سہولت  پیدا کرنے کے لئے ڈرون سے متعلق ضابطوں  میں نرمی کی گئی ۔

 نرم روی  پر مبنی  ڈرون  ضابطے  2021  کے  اگر  عام فائدوں  کو دیکھا جائے تو  ڈرون طیارو ں کی درآمدات  پر پابندی  اور اس کے بڑھتے ہوئے استعمال   کی وجہ سے بھارت کی ڈرون صنعت ، امید ہے کہ زبردست ترقی کرے گی اور اس میں موجود روزگار کے موقعوں میں  بھی اضافہ ہوگا۔

 ڈی جی سی اے نے ملک بھر میں  ڈرون تربیت  اور  اس سلسلے میں ہنر مند بنائے جانے کے لئے   ڈرون ضابطے  2021  کے  نوٹی فکیشن جاری ہونے سے اب تک 63  آر پی ٹی او کو  منظوری دی ہے۔  ان تربیت کاراسکولوں نے  ابھی تک   ریموٹ  پائلیٹ کے  5500سے زیادہ  سرٹیفکیٹس   آر پی سی جاری کئے ہیں ۔ ابھی تک  10010 ڈرون طیاروں  کو منفرد شناخت نمبر یو آئی این کے تحت درج کیا جاچکا ہے اور ڈی جی سی اے نے  ابھی تک بھارت میں  ڈرون  تیار کرنے  کے لئے  25  ٹائپ سرٹیفکیٹس  جاری کئے ہیں۔

*************

ش ح۔اس۔ رم

U-7902


(Release ID: 1945356) Visitor Counter : 134