عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ  نے  کہا ہے کہ  پچھلے پانچ سالوں کے دوران یعنی 2018 ء، 2019ء، 2020ء، 2021ء، 2022ءاور 2023ء ( 30 جون ، 2023 ء تک ) ، سی بی آئی نے مختلف سول سروس افسران کے خلاف 135 مقدمات (باقاعدہ مقدمات/ابتدائی تفتیش) درج کیے ہیں


ان 135 مقدمات میں سے 57 مقدمات کی متعلقہ عدالتوں میں قانونی چارہ جوئی  کے لیے فرد جرم  دائر کی گئی ہیں

وزیر  موصوف نے یہ بھی بتایا کہ پچھلے پانچ سالوں میں (یعنی 2018 ء سے 2022ء) سی وی سی (سینٹرل ویجیلنس کمیشن) نے پہلے مرحلے کے مشورہ کے دوران 12,756 افسران اور دوسرے مرحلے کے مشورہ کے دوران 887 افسران کے خلاف کارروائی کی سفارش کی ہے۔ ان میں سے 719 افسران کے سلسلے میں استغاثہ  کی  کارروائی کی منظوری دینے کی صلاح دی دی گئی

Posted On: 03 AUG 2023 10:57AM by PIB Delhi

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)؛  وزیر اعظم کے دفتر ، عملہ ، عوامی شکایات، پنشن، ایٹمی توانائی اور خلاء کے محکموں کے وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے آج کہا کہ پچھلے پانچ سالوں  یعنی 2018ء، 2019ء، 2020ء، 2021ء، 2022ء اور 2023ء ( 30 جون ،  2023 ء تک ) کے دوران ، سی بی آئی نے مختلف سول سروس افسران کے خلاف 135 مقدمات (باقاعدہ مقدمات/ابتدائی تفتیش ) درج کیے ہیں۔

راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے بتایا کہ ان 135 مقدمات میں سے 57 مقدمات میں متعلقہ عدالتوں میں قانونی چارہ جوئی کے لئے فرد جرم داخل کی گئی ہیں۔

درج کیے گئے ان 135 مقدمات کی ریاست کے لحاظ سے  تفصیل کو ضمیمہ-1  میں دیا گیا ہے ۔

وزیر موصوف نے یہ بھی بتایا کہ پچھلے پانچ سالوں (یعنی 2018 ءسے 2022ء ) تک  سی وی سی (سنٹرل ویجیلنس کمیشن) نے پہلے مرحلے کے مشورے کے دوران 12,756 افسران اور دوسرے مرحلے کے مشورے کے دوران 887 افسران کے خلاف قانونی کارروائی کی سفارش کی ہے۔ ان میں سے 719 افسران کے سلسلے میں  استغاثے  کی  کارروائی کی منظوری دینے کی صلاح دی گئی ہے ۔

ضمیمہ - I

پچھلے پانچ سالوں [2018 ءسے 2022 ء تک اور 2023 ء ( 30 جون، 2023 ء تک ) ] کے دوران سی بی آئی کے ذریعہ سول سروس افسران کے خلاف درج کیے گئے مقدمات کی ریاست کے لحاظ سے  تفصیلات :

 

نمبر شمار

ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقہ کا نام

درج کئے گئے مقدمات کی تعداد

  1.  

آندھرا پردیش

1

  1.  

اروناچل پردیش

1

  1.  

آسام

4

  1.  

بہار

5

  1.  

گوا

2

  1.  

گجرات

7

  1.  

ہریانہ

9

  1.  

جموں و کشمیر

10

  1.  

جھارکھنڈ

6

  1.  

کرناٹک

5

  1.  

کیرالہ

1

  1.  

مہاراشٹر

24

  1.  

منی پور

2

  1.  

میگھالیہ

1

  1.  

اوڈیشہ

2

  1.  

پنجاب

6

  1.  

راجستھان

6

  1.  

تمل ناڈو

5

  1.  

تلنگانہ

6

  1.  

اتر پردیش

11

  1.  

مغربی بنگال

1

22.

چنڈی گڑھ

5

23.

دلّی

15

 

میزان

135

 

*******

 

( ش ح ۔  ع م  ۔ ع ا ) 

U.No. 7893



(Release ID: 1945345) Visitor Counter : 80