خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت

خواتین کو بااختیار بنانے پر جی 20  وزارتی کانفرنس گاندھی نگر، گجرات میں 2 سے 4 اگست 2023 تک منعقد ہوگی


تھیم: ’ خواتین کی زیرقیادت جامع ترقی بین نسلی تبدیلی کے طور پر‘

یہ کانفرنس خواتین کی زیر قیادت ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے صنفی مساوات، خواتین کو بااختیار بنانے اور ایس ڈی جی  :ہدف  5کے حصول کے لیے کامیابیوں کو تیز کرنے کا ایک موقع ہو گی  

Posted On: 01 AUG 2023 10:37AM by PIB Delhi

 جی 20  ہندوستان کی صدارت کے تحت خواتین کو بااختیار بنانے پر وزارتی کانفرنس، جس کی صدارت خواتین اور بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ  اسمرتی  زوبن ایرانی  کریں گی ، 2 سے 4 اگست 2023 کو گاندھی نگر، گجرات میں منعقد ہونے والی ہے۔

گاندھی نگر صدیوں پرانے فن تعمیر کی جدت طرازی ور ثقافتی ارتعاش کے ساتھ متحرک امتزاج کی ایک شاندار مثال ہے اور یہ اپنی تاریخی میراث، نوادرات، دستکاری، فنون لطیفہ، تہواروں، عظیم الشان مندروں اور عجائب گھروں اور ایک بھرپور تہذیب کے لیے جانا جاتا ہے جو دریائے سابرمتی  کےمغربی کنارے پر پروان چڑھی تھی۔

خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق وزارتی کانفرنس،  پائیدار ترقی کے اہداف(ایس ڈی جیز) کی جانب ناکافی پیش رفت سے لے کر ماحولیاتی تبدیلیوں اور غیر مساوی وبائی امراض کی بحالی سے درپیش چیلنجوں کے درمیان عالمی چیلنجوں کے درمیان منعقد ہو رہی ہیں ۔

 جی 20 وزارتی کانفرنس خواتین کی زیر قیادت ترقی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے صنفی مساوات اور خواتین کو بااختیار بنانے اور ایس ڈی جی:  ہدف  5 کے حصول کے لیے کامیابیوں کو تیز کرنے کا ایک موقع ہوگی ۔

تین دنوں پر محیط وزارتی سطحی اجلاس میں 150 سے زائد مندوبین شرکت کریں گے جن کی قیادت جی20ممبران، مدعو ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کے متعلقہ سربراہان کر رہے ہیں۔

  وزیر اعظم جناب نریندر مودی وزارتی کانفرنس کے آغاز پر ایک خصوصی ویڈیو خطاب کریں گے۔

تین دنوں کے دوران ہونے والی بات چیت اور غور و خوض تعلیم کے ترجیحی شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گی، جو کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کھیل کو تبدیل کرنے والا راستہ ہے۔ خواتین کی انٹرپرینیورشپ، ایکویٹی اور اکانومی کے لیے جیت؛ گراس روٹس سمیت تمام سطحوں پر خواتین کی قیادت کو فروغ دینے کے لیے شراکت داری کی تشکیل؛ خواتین اور لڑکیاں موسمیاتی لچک ایکشن اور خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ڈیجیٹل اسکلنگ میں تبدیلی سازوں کے طور پر ان سیشنوں میں موضوعاتی بحث و مباحثہ چیئرمین کی سمری میں جھلکیں گے اور جی20 کے رہنماؤں کو سفارشات کے طور پر فراہم کیے جائیں گے۔

مزید برآں، ایشیائی ترقیاتی بینک(اے ڈی بی) ، اقوام متحدہ کی خواتین اور این آئی پی سی سی ڈی مشترکہ طور پر خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت کے تعاون سے ایک ضمنی تقریب کا اہتمام کریں گے تاکہ صنفی مساوات کے لیے مالیاتی پالیسیوں اور آلات کے تین کلیدی شعبوں میں اقدامات، نگہداشت معیشت اور موسمیاتی تبدیلی کا چیلنج صنفی مساوات کو تیز کیا جاسکے اور پالیسی لیور کی نشاندہی کی جا سکے۔

 دو(2) اور 3 اگست، 2023 کو خواتین اور اطفال کی ترقی کی وزارت دستکاری، غذائیت اور خوراک، صحت، ایس ٹی ای ایم، تعلیم اور ہنر ، تجارت اور معیشت میں خواتین پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے‘ انڈیا @ 75: خواتین کا تعاون’ کے موضوع پر ایک نمائش کا انعقاد کرے گی۔

ثقافتی پروگرام بشمول ’شیلانگ چیمبر کوئر‘، ’ڈرمز آف انڈیا’ کے پروگراموں کے علاوہ موسیقی اور رقص کی پرفارمنس جس میں ہندوستان کے بھرپور ثقافتی ورثے کی نمائش ہوتی ہے اور بال بھون کے بچوں کی پرفارمنس شرکت کرنے والے وزراء اور ان کے وفود کے لیے منعقد کی جائے گی۔ مزید برآں، جوار کے بین الاقوامی سال کو منانے کے لیے تقریب کے دوران مقامی کھانے اور موٹے اناج  پر مبنی کھانا پیش کیا جائے گا۔

وفود کو ریاست گجرات کے متحرک تاریخی ورثے سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرنے کے لیے بھی سیر و تفریح کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

ہندوستان کی صدارت کے تحت ایم سی ڈبلیو ای ، گزشتہ جی 20  صدارتوں کے کام کو آگے بڑھاتے ہوئے،خواتین کو بااختیار بنانے کی طرف پیش رفت کو تیز کرنے اور خواتین کی زیر قیادت ترقی کو فروغ دینے میں جی 20 کی کوششوں کو مضبوط بنانے کے لیے  جی 20 کے تعاون کو بڑھانے کے اپنے مینڈیٹ کو آگے بڑھائے گا۔

ہندوستان آج خواتین کی ترقی سے خواتین کی زیرقیادت ترقی کی طرف منتقلی کے ساتھ بڑی تبدیلیوں سے گزر رہا ہے۔ خواتین کی ترقی کی راہ میں حائل ہر رکاوٹ کو دور کرنے کا یقین اور اس بات  کا پختہ عزم  جنس صلاحیت کی وضاحت نہیں کرتی ہے، خواتین کو بااختیار بنانے سے متعلق جی 20  وزارتی کانفرنس کی بنیاد بن رہی ہے۔

*************

 

 

( ش ح ۔ ج  ق ۔ رض (

U. No.7801



(Release ID: 1944553) Visitor Counter : 115