وزارت دفاع
فوج میں خواتین
Posted On:
31 JUL 2023 3:53PM by PIB Delhi
دفاع کے وزیر مملکت جناب اجے بھٹ نے آج راجیہ سبھا میں جناب سندوش کمار پی کے تحریری جواب میں بتایا کہ ہندوستانی فوج کے طبی اور غیر طبی کیڈرز میں خواتین کی تعداد درج ذیل ہے۔
- 01 جولائی 2023 تک ہندوستانی فوج کے طبی کیڈرز میں خواتین کی کل تعداد:
- آرمی میڈیکل کور (اے ایم سی)- 1,212
- آرمی ڈینٹل کور (اے ڈی سی) - 168
- ملٹری نرسنگ سروس (ایم این ایس) - 3,841
- 01 جنوری 2023 تک ہندوستانی فوج میں خواتین افسران کی کل تعداد (اے ایم سی، اے ڈی سی اور ایم این ایس کو چھوڑ کر) 1,733 ہے۔
ہندوستانی فوج میں خواتین کی تعداد بڑھانے کے لیے کیے گئے اہم اقدامات درج ذیل ہیں۔
- جولائی 2022 سے نیشنل ڈیفنس اکیڈمی، پونے میں خواتین آرمی کیڈٹس کے لیے سالانہ 20 آسامیاں مختص کی گئی ہیں۔
- شارٹ سروس کمیشن میں خواتین کے لیے 90 آسامیاں ہیں، جن میں جون 2023 سے 10 اضافی آسامیاں بڑھائی گئی ہیں۔
- مارچ 2023 سے درج ذیل شاخوں میں خواتین افسران کی شمولیت کی منظوری دی گئی ہے۔
- آرٹلری یونٹس۔
- ریماؤنٹ اور ویٹرنری کور۔
- آرمی ایوی ایشن میں خواتین افسران کی بطور پائلٹ داخلہ جون 2021 سے شروع ہو گیا ہے۔
- ہندوستانی فوج میں ملٹری پولیس کی کور میں دیگر رینک کے طور پر خواتین کا اندراج 2019 سے شروع ہوا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح- ا ک- ق ر)
U-7758
(Release ID: 1944299)
Visitor Counter : 92