یو پی ایس سی

یو پی ایس سی نے 2 جولائی 2023 کو کمیشن کے ذریعہ منعقدہ اسسٹنٹ پروویڈنٹ فنڈ کمشنر (اے پی ایف سی) امتحان میں دھاندلی کے بارے میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں کی تردید کی ہے


یو پی ایس سی کا کہنا ہے کہ، ہر سطح پر اہل اور نااہل امیدواروں کی میرٹ پوزیشنیں درست  اور امتحان دینے والوں کی کارکردگی کےعین مطابق ہیں

Posted On: 28 JUL 2023 2:55PM by PIB Delhi

مورخہ 2 جولائی 2023 کو کمیشن کے ذریعہ منعقدہ اسسٹنٹ پراویڈنٹ فنڈ کمشنر(اے پی ایف سی) امتحان میں  دھاندلی  کے بارے میں سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں۔ امتحان کے انعقاد کے بعد مختلف سوشل میڈیا پورٹلز پر سوالیہ پرچوں کے کچھ حصے کی تصاویر اپ لوڈ کی گئی ہیں۔ اس وقت تک لاکھوں سوالی پرچے ان تمام امتحانات  دینے والوں کے ہاتھوں میں تھے جو اس امتحان میں شریک ہوئے تھے اور کمیشن نے ویب سائٹ پر سوالیہ پرچہ بھی اپ لوڈ کر دیا تھا۔ لہٰذا، اس طرح کی معلومات نہ تو قابل اعتبار ہیں اور نہ ہی ان پر  کمیشن کی جانب سے  کوئی اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔

اس کے باوجود، کمیشن نے اس واقعہ کو نوٹ کیا اور ملک بھر کے تمام مراکز میں امتحان کے عمل اور جانچ پڑتال کی مکمل جانچ کی۔ شک کے لائق کوئی چیز نہیں ملی۔ نیز، بہت زیادہ احتیاط کے طور پر، اس نے کسی بھی غیر معمولی رجحان کو تلاش کرنے کے لیے میرٹ لسٹ کی تمام سطحوں پر امتحان کے نتائج کے اعداد وشمار کا تجزیہ کیا ۔ یہ واضح طور پر دیکھا گیا کہ ہر سطح پر اہل اور نااہل امیدواروں کی میرٹ پوزیشنیں درست طور پر ترتیب وار اور امتحان دینے والوں کی کارکردگی کےعین مطابق ہیں۔

کچھ مراکز سے زیادہ امیدواروں کے کوالیفائی ہونے کے حوالے سے، یہ کہا  جاتا ہے کہ کھلے مقابلوں میں یہ کوئی غیر معمولی بات نہیں ہے۔ تناسب کی بنیاد پر کسی بھی دو امتحانات کا موازنہ نہیں کیا جا سکتا اور یہاں تک کہ ایک ہی امتحان، مختلف سالوں میں مختلف اعداد وشمار پر مشتمل ہوتا ہے۔

واقعات اور ڈیٹا کے تفصیلی اور مکمل تجزیے کی بنیاد پر کمیشن کا موقف ہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہیں بے بنیاد اور  سچ  سے عاری ہیں۔

*****

U.No.7669

(ش ح - اع - ر ا)   



(Release ID: 1943691) Visitor Counter : 96