نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

راجیہ سبھا نے آج کارگل وجے دیوس کی 24ویں سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا


نائب صدر جمہوریہ نے ہمارے سپاہیوں کی ناقابل تسخیر شجاعت کی ستائش کی

’’ان کی شجاعت کی داستان ہمیں مسلسل ترغیب فراہم کر رہی ہے‘‘: نائب صدر جمہوریہ

Posted On: 26 JUL 2023 2:47PM by PIB Delhi

نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جناب جگدیپ دھنکڑ نے آج ایوان بالا میں ، کارگل وجے دیوس کی 24ویں سالگرہ کے موقع پر ہمارے بہادر سپاہیوں کی عظیم قربانی کے تئیں خراج عقیدت پیش کیا۔

اپنے بیان میں، نائب صدر جمہوریہ نے سپاہیوں کی ناقابل تسخیر شجاعت و ہمت کی ستائش کی جنہوں نے دشوار گزار راستوں اور ازحد سخت موسمی حالات پر قابو پاتے ہوئے مثالی بہادری کا مظاہرہ کیا اور دشمن پر غالب آئے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’’ان کی بہادری کی داستان ہمیں ملک کی خدمت انجام دینے میں ہر روز ترغیب اور حوصلہ فراہم کرتی ہے۔‘‘

شہید سپاہیوں کی غیر معمولی قربانی کے اعتراف میں، نائب صدر جمہوریہ نے تمام تر شہریوں سے بھارت کو ہر جدوجہد میں اولین ترجیح دینے  کے لیے خود کو کلی طور پر وقف کرنے کی واضح اپیل کی۔

مسلح افواج کے سپاہیوں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے، جناب دھنکڑ نے ان کے غیر متزلزل عزم اور اپنے فرض کے تئیں عہدبندگی  کے لیے ان کی ستائش کی۔

شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے، راجیہ سبھا کے تمام اراکین  نے ایوان میں بہادر سپاہیوں کی یاد میں خاموشی اختیار کی۔

راجیہ سبھا میں نائب صدر جمہوریہ کا مکمل بیان یہاں ملاحظہ کریں:

**********

 

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:7541



(Release ID: 1942805) Visitor Counter : 109