نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

کرگل وجے دیوس کے موقع پر نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین کا ایوان کے لیے پیغام  کا متن

Posted On: 26 JUL 2023 12:11PM by PIB Delhi

عزت مآب ممبران، آج کرگل وجے دیوس کی 24 ویں سالگرہ ہے۔ سال 1999 میں آج ہی کے دن ہمارے بہادر جوانوں نے اپنے غیر معمولی حوصلے اور پختہ عزم سے کرگل میں دراندازوں کو ہماری سرحدوں سے ماربھگایا تھا۔

آئیے ہم کرگل جنگ میں شہید ہوئے لوگوں کے تئیں ممنونیت سے بھرا ہوا سلام پیش کریں، ساتھ ہی ہماری افواج اور فوجیوں کو بھی سلام کریں جو ہمارے ملک کے لیے اعلیٰ ترین قربانی دینے کے لیے ہمیشہ تیار رہتے ہیں۔

ہمارے بہادر فوجیوں نے قابل عمل اور اپنے غیر معمولی حوصلے سے دشوار گزار علاقوں اور انتہائی ناموافق موسم کا سامنا کرتے ہوئے دشمن کو شکست دی۔ ان کی بہادری کی داستان ہمیں ہر دن ملک کی خدمت کے لیے متحرک کرتی رہتی ہے۔

عزت مآب ممبران، آئیے کرگل وجے دیوس مناتے ہوئے اپنے بہادر فوجیوں کی عظیم قربانی کو یاد کریں۔

یہ ہمارے لیے ہندوستان کو سب سے اوپر رکھنے کے لیے خود کو از سر نو وقف کردینے کا بھی ایک موقع ہے۔

اس باوقار ایوان کی طرف سے اور اپنی جانب سے میں دلی ممنونیت کا اظہار کرتا ہوں اوراپنے فوجی جوانوں کو جذباتی خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

میں عزت مآب ممبران سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ اپنی جگہ پر کھڑے ہوکر ہمارے بہادر فوجیوں کی یاد میں اعزاز کے طور پر خاموشی اختیار کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کریں۔

********

ش ح ۔ ج ق ۔ع ر

U. No.7529



(Release ID: 1942729) Visitor Counter : 99