صدر جمہوریہ کا سکریٹریٹ
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے اپنی مدت کار کا ایک سال مکمل کیا، راشٹرپتی بھون میں مختلف پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھا/ افتتاح کیا ،صدارت کے ایک سال مکمل ہونے پر ای- بک کا اجراء
Posted On:
25 JUL 2023 1:40PM by PIB Delhi
صدر جمہوریہ ہندمحترمہ دروپدی مرمو نے آج (25 جولائی 2023) کو اپنی مدت کار کا ایک سال مکمل کیا۔
صدر جمہوریہ نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ ٹیکنالوجی کے ذریعہ راشٹرپتی بھون پچھلے ایک سال میں زیادہ سے زیادہ لوگوں سے رابطہ قائم کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ راشٹرپتی بھون کے اہلکار ٹیکنالوجی اور اختراع کا استعمال کرتے ہوئے نظام کو مزید شفاف اور موثر بنانے کے لیے کام کرتے رہیں گے۔
اپنی صدارت کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر صدر جمہوریہ مرمو نے کئی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ جن میں شامل ہیں:
1. پریسیڈنٹس اسٹیٹ میں واقع شیو مندر کی تعمیر نو کا سنگ بنیاد رکھا۔
2. ڈاکٹر راجندر پرساد کیندریہ ودیالیہ، پریسیڈنٹس اسٹیٹ کے اسپورٹس گراؤنڈ میں کرکٹ پویلین کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔
3. نواچار– مصنوعی ذہانت سے چلنے والی ایک گیلری جسے راشٹرپتی بھون نے انٹیل انڈیا کے تعاون سے تیار کیا ہے،کا افتتاح کیا گیا ۔ اس گیلری میں عمیق اختراعات اور مقامی اےآئی سولیوشنز کی نمائش کی گئی ہے، جنہیں طلباء اور اےآئی کوچز نے تخلیق کیا ہے۔ یہ چھ انٹرایکٹو نمائشوں سے لیس ہے، جو راشٹرپتی بھون کی شان و شوکت کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے اور اے آئی کی مہارتوں کو جمہوری بنانے کے لیے تحریک کا احساس پیدا کرتی ہے۔
4. سوتر کلا درپن – راشٹرپتی بھون کا ٹیکسٹائل مجموعہ، کا افتتاح کیا ۔ اس گیلری میں قدیم ٹیکسٹائل کا ایک قابل ذکر ذخیرہ دکھایا گیا ہے، جو راشٹرپتی بھون کی شاندار میراث کی دستاویز کاری کرتا ہے۔ راشٹرپتی بھون مختلف ٹیکسٹائل روایات کا ایک ذخیرہ ہے، جس میں زردوزی اور اس کے قالینوں، بستروں اور میزوں کے غلافوں میں سونے کی کڑھائی والی مخمل سے لے کر ململ اور ریشمی پردے تک شامل ہیں۔ ہر شاہکار نہ صرف فنکارانہ کمال کا مظاہرہ کرتا ہے، بلکہ اس شاندار عمارت کی پائیدار میراث کی ایک قیمتی دستاویز کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔
5. جنجاتیہ درپن–ایک گیلری جو مختلف قبائلی برادریوں کی مشترکہ اور مربوط ثقافتی خصوصیات کو ظاہر کرتی ہے، کا افتتاح کیا ۔ اس گیلری کا مقصد فن، ثقافت اور اس قوم کی تعمیر میں قبائلی برادریوں کے تعاون کی ایک جھلک فراہم کرنا ہے۔ گیلری مختلف تھیمز پر مشتمل ہے، جیسے کہ گمنام قبائلی مجاہدین آزادی ، روایتی قدرتی وسائل کے بندوبست کے طور طریقے جیسے ہلما، ڈوکرا آرٹ، موسیقی کے آلات، گنجالا گونڈی اسکرپٹ، زرعی اور گھریلو آلات، بانس کی ٹوکریاں، ٹیکسٹائل، پینٹنگز جیسے وارلی، گونڈی اور مڈ آرٹ، اسکرول، ماسک اور زیورات اور میٹول ورک، ہتھیار،ٹیٹوز کی تصویر کشی کرنے والے معاصر فوٹوگرافس،ایکولوجیکل سیٹنگ اور سیپٹرس کی عکاسی کرنے والے ڈائیوراما۔ یہ گیلری راشٹرپتی بھون کے اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار آرٹس (آئی جی این سی اے) کے تعاون سے قائم کی گئی ہے۔
6. صدر جمہوریہ ہند کے سکریٹری جناب راجیش ورما، این آئی سی کے ڈائریکٹر جنرل جناب راجیش گیرا اور راشٹرپتی بھون اور این آئی سی کے دیگر عہدیداروں کی موجودگی میں ’صدر جمہوریہ ہند اور راشٹرپتی بھون‘ نامی دوبارہ تیار کردہ ویب سائٹ کا صدر جمہوریہ نے آغاز کیا ۔ انہوں نے ایوان صدر کے گزشتہ ایک سال کی جھلکیوں پر مشتمل ایک ای- بک کا اجرا بھی کیا۔ (لنک https://rb.nic.in/rbebook.htm )۔
7. آیوش ویلنس سنٹر، پریسیڈنٹس اسٹیٹ پر تحریر کردہ ایک کتاب کی پہلی کاپی موصول کی، جس کا عنوان ہے ’صحت کا تحفظ، روایات کو اپنانا‘۔
ویب سائٹ لانچ کی تقریب کے دوران اپنے مختصر ریمارکس میں صدر جمہوریہ کے سکریٹری نے کہا کہ راشٹرپتی بھون نے گزشتہ ایک سال میں کئی شہری مرکوز اقدامات کیے ہیں، جیسے کہ راشٹرپتی نواس، مشوبرا اور راشٹرپتی نیلائم کو عوام کے لیے سال بھر کھولنا، امرت ادیان کے کھلنے کی مدت اور مہمانوں کی تعداد میں اضافہ۔ ایک چنتن شیویر کا اہتمام کیا گیا تھا، تاکہ ایوان صدر میں غیرمعمولی سوچ کو فروغ دینے اور کام کرنے اور رہنے کے مجموعی ماحول کو بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے ان اقدامات کے لیے صدر کی رہنمائی اور سرپرستی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
*****
ش ح۔ م م۔ ت ع
U. NO:7466
(Release ID: 1942371)
Visitor Counter : 123