وزیراعظم کا دفتر
azadi ka amrit mahotsav

وزیراعظم 26 جولائی کو پرگتی میدان میں بین الاقوامی نمائش-کم-اجلاس مرکز (آئی ای سی سی)کمپلیکس کو قوم کے نام وقف کریں گے


تقریباً 2700 کروڑ روپے کی لاگت سے تیار شدہ، یہ وسیع کمپلیکس 123 ایکڑ میں پھیلا ہوا ہے

یہ ہندوستان کا سب سے بڑا ایم آئی سی ای (ملاقات،ترغیبات،اجلاس اورنمائش) کی منزل ہے اور پوری دنیا میں اعلیٰ نمائش اورکنونشن کمپلیکس میں جگہ پاتاہے

نئے کنونشن سینٹر، نمائش ہال، ایمفی تھیٹر سمیت کئی انتہائی جدید سہولتیں فراہم کی گئیں

ایک عظیم تعمیراتی معجزہ،کنونشن سینٹر بڑے پیمانے پر بین الاقوامی نمائشوں اور کانفرنسوں کی میزبانی کرے گا

شنکھ کی شکل میں تیار کئے گئے اس  کمپلیکس میں ہندوستان کے روایتی فن اور ثقافت کے کئی تعمیراتی عناصر شامل ہیں

نو تعمیر شدہ کمپلیکس ہندوستان کو ایک عالمی کاروباری مقام کے طور پرفروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا

Posted On: 24 JUL 2023 6:37PM by PIB Delhi

وزیراعظم جناب نریندرمودی 26 جولائی 2023 کو پرگتی میدان میں بین الاقوامی نمائش –کم-اجلاس مرکز (آئی ای سی سی) کمپلیکس قوم کو وقف کریں گے۔

ملک میں میٹنگوں ، اجلاسوں اور نمائشوں کی میزبانی کے لئے عالمی سطحی بنیادی ڈھانچے کے وزیر اعظم کے وژن میں پرگتی میدان میں بین الاقوامی نمائش-کم –اجلاس مرکز (آئی ای سی سی)کے تصور کو پیدا کیا ہے۔پرگتی میدان میں پرانی اور فرسودہ  سہولتوں کو نئی شکل دینے والے اس پروجیکٹ کو تقریباً 2700کروڑ روپے کی لاگت سے ایک قومی پروجیکٹ کے طور پر تیار کیا گیا ہے۔تقریباً 123 ایکڑ کے کمپلیکس علاقے کے ساتھ آئی ای سی سی کمپلیکس کو ہندوستان کے سب سے بڑے ایم آئی سی ای (ملاقات،ترغیبات،اجلاس اورنمائش) مرکز کی شکل میں تیار کیا گیا ہے۔انعقادات کے لئےدستیاب کور شدہ  جگہ کے اعتبار سے ، آئی ای سی سی کمپلیکس دنیا کے اعلیٰ نمائش اور کنونشن کمپلیکسز میں اپنی جگہ درج کرتا ہے۔

پرگتی میدان میں نوتعمیر شدہ آئی ای سی سی کمپلیکس میں کنونشن سینٹر ، نمائش ہال، ایمفی تھیٹر وغیر سمیت کئی انتہائی جدید سہولتیں شامل ہیں۔

کنونشن سینٹر کو پرگتی میدان کمپلیکس کے مرکزی نقطے کی شکل میں تیا رکیا گیا ہے ۔یہ ایک بڑا تعمیراتی معجزہ ہے، جسےوسیع پیمانے پر بین الاقوامی نمائشوں، تجارتی میلوں ،اجلاسوں ، کانفرنسوں اور دیگر اہم پروگراموں کی میزبانی کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔یہ متعدد میٹنگ روم ، لاؤنج ، آڈیٹوریم، ایمفی تھیٹر اور بزنس سینٹر سے مزین ہے، جو اسے مختلف نوعیت کے پروگراموں کی میزبانی کرنے میں اہل بناتا ہے۔اس کے وسیع کثیر المقاصد ہال اور پلینری ہال   کی مشترکہ گنجائش 7000لوگوں کی ہے، جو آسٹریلیا کے مشہورسڈنی اوپیرا ہاؤس میں بیٹھنے کی گنجائش سے بھی بڑی ہے۔اس کے شاندار ایمفی تھیٹر میں 3000لوگو ں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔

کنونشن سینٹر عمارت کی تعمیراتی ڈیزائن ہندوستانی روایتوں سے متحرک ہے اور جدید سہولتوں اور طرز زندگی کو اپنانے کے ساتھ ساتھ اپنے ماضی میں ہندوستان کی خود اعتمادی اور مضبوط اعتماد کو بھی ظاہر کرتا ہے۔عمارت کی شکل شنکھ (کونچ شیل)سے مستعار ہے۔ کنونشن سینٹر کی مختلف دیواریں اور اگلا حصہ ہندوستان کے روایتی فن اور ثقافت کے کئی عناصر کو ظاہر کرتے ہیں،جن میں سولر توانائی کے حصول میں ہندوستان کی کوششوں کو اُجاگر کرنے والی ’سوریہ شکتی‘، خلاء میں ہماری حصولیابیوں کا جشن منانے والی ’زیرو ٹو اِسرو‘، آفاقی بنیاد کے تعمیراتی بلاکوں کو ظاہر کرنے والے ’پنچ مہابھوت-آکاش(آسمان)، وایو(ہوا)، اگنی(آگ)، جل(پانی)، پرتھوی (زمین)شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ملک کے مختلف علاقوں کی مختلف مصوری اور قبائلی آرٹ کے مظاہرے بھی کنونشن سینٹر کی خوبصورتی میں اضافہ کرتے ہیں۔

کنونشن سینٹر میں دستیاب دیگر سہولتوں میں 5جی-پوری طرح سے وائی فائی کورڈ کمپلیکس، 10جی انٹرنیٹ کنکٹی وِٹی ، 16مختلف زبانوں کی حوصلہ افزائی کرنے کے لئے جدید تکنیک سے مزین مترجم کمرہ، بڑے سائز کے ویڈیو وال کے ساتھ جدید ترین اے وی سسٹم، بہترین اہلیت اور توانائی صلاحیت کو یقینی بنانے والا عمارتی انتظامی سسٹم،مدھم اور قبضے کے سینسر کے ساتھ لائٹ مینجمنٹ سسٹم،جدید ترین ڈی سی این (ڈیٹا کمیونیکیشن نیٹ ورک)سسٹم،انٹیگریٹڈ سرویلنس سسٹم اور توانائی کی بچت کرنے والا سنٹرلائزڈ ایئر کنڈیشنگ سسٹم، شامل ہیں۔

اس کے علاوہ آئی ای سی سی کمپلیکس میں مجموعی طور سے 7نمائشی ہال ہیں، جن میں سے ہر ایک نمائشوں ، تجارتی میلوں اور کاروباری پروگراموں کی میزبانی کے لئے  ایک کثیر رخی جگہ کی شکل میں کام کرسکتا ہے۔نمائش ہال مختلف نوعیت کی صنعتوں کو شامل کرنے اور دنیا بھر کی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کرنے کے لئے ڈیزائن کئے گئے ہیں۔یہ انتہائی جدید بنیادی ڈھانچہ ، جدید انجینئرنگ اور فن تعمیر کی ہنرمندی کا ثبوت ہے۔

آئی ای سی سی کے باہری علاقے کی ترقی بھی سوچ سمجھ کر کی گئی ہے، جو بنیادی کمپلیکس کی خوبصورتی کی تکمیل کرتی ہے اور اس پروجیکٹ کی احتیاط سے کئی منصوبہ بندی اور فروغ کا ثبوت ہے۔مجسمے، تنصیبات اور دیواریں ہندوستان کے بھرپور ثقافتی ورثے کو ظاہر کرتی ہیں۔میوسیقی ریز  فوارے،جادو اورتماشا کا ایک عنصر شامل کرتے ہیں۔آبی ذخائر جیسے تالاب،جھیلیں اورمصنوعی پانی کی لہریں،علاقے کےسکون اور جمالیات کو بڑھاتی ہیں۔

آئی ای سی سی نے آنے والوں کو سہولت فراہم کرنا ایک ترجیحی پہلو ہے، جس کا برملا اظہار 5500 سے زیادہ گاڑیوں کے لئے پارکنگ کی جگہ کے التزامات سے ہوتا ہے۔سگنل –فری سڑکوں کے توسط سے رسائی میں آسانی  یہ یقینی بناتی ہے کہ آنے والے بغیر کسی پریشانی کے پروگرام کی جگہ تک پہنچ سکیں۔ ساتھ ہی مجموعی ڈیزائن ،موجود لوگوں کے آرام اور سہولت کو ترجیح دیتی ہے، جس سے آئی ای سی سی کمپلیکس کے اندر بلارُکاوٹ آمدو رفت کی سہولت فراہم ہوتی ہے۔

پرگتی میدان میں نئے آئی ای سی سی کمپلیکس کی تیاری سے ہندوستان کو عالمی تجارتی مرکز کی شکل میں بڑھاوا دینے میں مدد ملے گی۔ یہ تجارت اور کاروبار کو بڑھاوادینے، اقتصادی ترقی اور روزگار کو بڑھاوا دینے میں بھی اہم رول ادا کرے گا۔ یہ چھوٹی اور درمیانی درجے کی صنعتوں کو قومی اور بین الاقوامی پلیٹ فارم پر اپنی مصنوعات اور خدمات کی نمائش کرنے کے لئے ایک مؤثر پلیٹ فارم مہیا کرکے ان کے نشو ونما میں مدد گار ثابت ہوگا۔ یہ معلومات کے تبادلے کی سہولت بھی فراہم کرے گا اور اعلیٰ ترین روایتوں ، تکنیکی پیش رفت اور صنعتوں کے رجحانات کی تشہیر کی حوصلہ افزائی بھی کرے گا۔ پرگتی میدان میں آئی ای سی سی آتم نر بھر بھارت کے جذبے کے ساتھ ہندوستان  کی اقتصادی اور تکنیکی مہارت کی تلاش کی علامت ہے اور ایک نئے ہندوستان کی تعمیر کی سمت میں ایک قدم ہے۔

***********************

 

 

ش ح۔ ج ق۔ ن ع

(U: 7446)


(Release ID: 1942224) Visitor Counter : 121